تبادلۂ خیال:پاکستانی پوائنٹ

السلام علیکم یہ صفحہ میں ہی لکھا ہے لیکن آپ نے جو اعتراض اٹھایا ہے کہ ی تشہیر کی خاطر لکھا گیا ہے تو اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے میرا یا میری ٹیم کا کون سا کوئی کاروباری مفاد جڑا ہے نا ہم لوگ کوئی کمائی کرتے ہیں اپنے فورم سے اور نا ہی ان شاء اللہ مستقبل قریب میں کوئی ارادہ ہے مقصد تو صرف اتنا ہے کہ اگر ہمارا یہ صفحہ وکی پیڈیا پر موجود رہتا ہے تو ہمیں خوشی ہو گی ہمارے لیے ایک بڑا اعزاز ہو گا کہ دنیا کے سب سے بڑے انسائیکلو پیڈیا نے ہمیں اس قابل سمجھا کہ ہمیں جگہ دی باقی یہ میری زندگی کا پہلا صفحہ تھا جو لکھا اس میں ترمیم کر کے ان شاء اللہ اسے آپ کے اصول و ضوابط کے مطابق بناؤں گا ان شاء اللہ آپ کے جواب کا منتظر وقار عظیم

  • اس مقالے میں متعدد مسائل ہیں۔ ان سب کو ٹھیک کیے بغیر اس کا یہاں برقرار رہنا ممکن نہ ہوگا۔ ان مسائل کا تعلق آپ کے کمائی کرنے یا نہ کرنے سے نہیں، وکیپیڈیا کے اصولوں سے ہے۔ وکیپیڈیا یا اس کے رضاکار خود بھی اس سارے کام سے کوئی کمائی نہیں کرتے۔ کچھ مسائل نیچے درج کررہا ہوں
    • وکیپیڈیا خود اپنے بارے میں یا ایسی کسی بھی چیز کے بارے میں جس سے آپ کا تعلق ہو مقالات لکھنے کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔ اگر آپ وکیپیڈیا پر لکھنا چاہتے ہیں تو دوسرے موضوعات پر لکھیں، اپنے آپ سے متعلق کسی چیز کے بارے میں نہیں۔
    • اگر پاکستانی پوائنٹ کوئی معروف موقع جال ہے تو بہت سے لوگ اس کے بارے میں جانتے ہوں گے۔ ان میں سے کوئی اس کے بارے میں لکھ سکتا ہے۔ آپ یا اس کا کوئی اور متعلق آدمی نہ لکھے۔
    • مقالے میں بیرونی روابط بڑی تعداد میں دیے گئے ہیں۔ یہ وکیپیڈیا کے اصولوں کے خلاف ہے اور واضع طور پر اشتہار بازی کے زمرے میں آتا ہے۔ جن مقالات میں بیرونی روابط دینا ضروری ہوں وہاں آخر میں یا کسی خانۂ معلومات میں ایک یا دو ربط دیے جاسکتے ہیں، لیکن متن میں بیرونی روابط کی اجازت نہیں۔
    • کیا آپ کا موقع جال لکھاریوں سے اجازت لیکر ان کے ناول شائع کرتا ہے؟ اگر نہیں تو پھر اس موقع جال پر مقالہ نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ بے اجازت اشاعت خلافِ قانون ہے۔

--کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 23:09, 2 جون 2012 (UTC)

پاکستانی پوائنٹ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "پاکستانی پوائنٹ" پر