محبوب بھائی کیا آپ اپنے تحریر بلکہ میرے مقالہ میں ترمیم اور اپنے درج الفاظ کا کچھ حوالہ دے سکتے ہیں تاکہ ہمارے علم میں بھی اضافہ ہوسکے؟

"پاسبان یا شُرطہ (police)، عموماً سرکاری وکیل یا وکالات جو قانون نافذ کرنے اور قوت کا جائز استعمال کرتے ہوئے عوامی و سماجی نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے ذمّہ دار و مختار ہوتے ہے." --Ubaidmughal 03:02, 26 اپريل 2009 (UTC)

حوالہ درکار

ترمیم

جناب، کسی مقالہ میں جہاں آپ کو کوئی بات ایسی لگے جس کیلئے حوالے کی ضرورت ہو تو اُسی جملہ کے آخر میں {{حوالہ درکار}} کا سانچہ لگا دیا کیجئے. کم از کم دو ماہ کے عرصہ کے بعد اگر کوئی حوالہ مہیّا نہ کیا جائے تو وہ جملہ مقالہ سے گفت و شنید کے بعد حذف کیا جاسکتا ہے. دوسری بات یہ کہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کی تعریف عام ہوتی ہیں اور وہ عالمی طور پر جانی اور مانی گئی ہوتی ہیں، لہٰذا اُن کیلئے کسی حوالے کی ضرورت نہیں. --محبوب عالم 04:44, 26 اپريل 2009 (UTC)

  • بھائی محبوب عالم صاحب مودبانہ گزارش اور میری رائے ہے کہ جب کسی کے مقالے کو آپ تبدیل کرتے ہیں تو اس کے لئے حوالہ پہلے دیا جانا چاہئے اور تبدیلی سے قبل تبادلہ خیال پر اسے رکھنے کی ضرورت ہے۔ جب حوالہ دستیاب ہوجائے تو پھر اسے تبدیل کردیں۔ --Ubaidmughal 13:01, 26 اپريل 2009 (UTC)
  • ویکی قوانین کے مطابق آپ کی بات دُرست ہے کہ ترمیم سے قبل حوالہ مہیّا کرنا چاہئے. اور یہ گفت و شنید سے طے ہو چکا ہے کہ (حوالہ درکار کا سانچہ لگانے کے معیّن مدّت کے بعد حوالہ میسّر نہ آنے کی صورت میں) ترمیم یا حذف شدہ جملے کو تبادلۂ خیال صفحہ پر ضرور درج کیا جائے. --محبوب عالم 14:33, 26 اپريل 2009 (UTC)
واپس "پولیس" پر