تبادلۂ خیال:ڈوئل کور پروسیسرز

اگر اخبار سے لیا گیا مضمون بھی کاپی رائٹ کی زد میں ہے تو پھر معلومات کا اللہ ہی حافظ۔

  • محب، آپ کو معلوم ہی ہے کہ اخبارات کے مضامین کے حقوق محفوظ ہوتے ہیں، اس لیے من وعن وکیپیڈٰیا پر نقل نہیں کیے جا سکتے۔ البتہ آپ معلومات کہیں سے بھی لے کر اپنے الفاظ میں یہاں لکھیں۔

--Urdutext 00:50, 17 مئی 2007 (UTC)


میں نے اس سلسلے میں خصوصا جنگ اخبار کا سرورق دیکھا اور مجھے کہیں اس پر کاپی رائٹ کی عبارت نظر نہیں آئی۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ اگر ایک اخبار نے ایسا دعوی نہیں کیا ہوا تو خود سے یہ احتیاط چہ معنی دارد؟ دوسرا میں اس مضمون کو لے کر اس میں چند چیزیں صرف اس لیے شامل کردوں کہ وہ میرے نام سے چھپ جائے مناسب نہیں سمجھتا اس لیے میں نے مکمل حوالہ دیا۔ اب مجھے اس سلسلے میں واضح طریقہ بتایا جائے کیونکہ میں تو بڑے عزم سے آیا تھا وکیپیڈیا پر اور قارئین کے لیے معلومات فراہم کرنا چاہتا تھا مگر لگتا ہے اس سلسلے میں بہت سی رکاوٹیں ہیں یہاں موجود۔

  • السلام وعلیکم، اس بحث کے حوالے سے ایک بات کہنا ضروری ہے کہ محب کی بات درست معلوم ہوتی ہے کہ پاکستان کے اردو کے اخبارات میں کہیں بھی "جملہ حقوق محفوظ" کا ذکر نہیں ہوتا البتہ انگریزی کے دو اخبارات ڈان اور بزنس ریکارڈر کا تمام مواد کاپی رائٹڈ ہوتا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں یہ مضمون محفوظ حقوق کے ضمن میں تو نہیں آتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اس مضمون کو اردو وکیپیڈیا کے طرزِ تحریر اور معیار میں ڈھالنے کے لیے کُچھ محنت کی ضرورت ہے یعنی پہلے تعارف اور اس کے بعد مختلف سرخیوں کے ساتھ اس کے بارے میں بیان کیا جائے اور انگریزی وکی کے مضمون سے مدد لیتے ہوئے تصاویر بھی شامل کی جائیں تو یہ ایک شاندار مضمون بن سکتا ہے۔ Fkehar 10:14, 19 مئی 2007 (UTC)
  • جنگ کے مضمون کو عارضی طور پر ذیلی صفحے پر ڈالا جا رہا ہے، تاکہ اس سے بھی استفادہ کر کے وکیپیڈیا کے لیے مضمون لکھا جا سکے۔ اس کے علاوہ انگریزی وکیپیڈیا سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

جنگ کا مضمون

--Urdutext 01:58, 29 مئی 2007 (UTC)

ڈوئل کور پروسیسرز سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "ڈوئل کور پروسیسرز" پر