لفظ کارجیکنگ

ترمیم

کیا لفظ کارجیکنگ کو اردو میں ترجمہ نہیں کیا جا سکتا؟ میری رائے میں کار چوری مناسب عنوان ہوگا۔ :)  —خادم—  01:04, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

کار جیکنگ کے واقعات میں گاڑیوں کی چوری بہت کم مواقع پر ہوتی ہے، زیادہ تر مسافروں سے قیمتی اشیاء اور پیسہ لے کر ڈاکوں فرار ہوتے ہیں۔ اس لیے اس کا عنوان کار چوری رکھنا مناسب نہیں ہو گا کیونکہ اس میں گاڑی چوری کا عنصر بہت کم ہے۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 09:27, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
پھر کوئی مناسب لفظ بتائیے۔ :)  —خادم—  12:02, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
میری رائے میں کار چوری ٹھیک رہے گا، کیونکہ اس میں دونوں مفہوم آگئے، کار میں چوری اور کار کی چوری یا اغوا۔ :)  —خادم—  12:12, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
کار ڈکیتی کے متعلق کیا رائے ہے۔ :)  —خادم—  12:22, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
بالکل، میرے خیال سے جیکنگ کے لیے ڈکیتی سب سے بہترین اردو متبادل ہے۔آپ اسی پر صفحے کو منتقل کردیجئے--عثمان خان||تبادلہ خیال 12:25, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
اغوا کے بارے میں کیا خیال ہے۔ Hijacking کے بارے میں بھی سوچا جانا چاہیے۔ چوری سے بہتر ڈکیتی ہے کیونکہ یہ چوری چھپے نہیں بلکہ زبردستی ہوتی ہے۔ اغوا اس لیے کہ اس کا مقصد لازمی طور پر ڈکیتی ہونا ضروری نہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:32, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
کار اغوا اور جہاز اغوا؟ :)  —خادم—  12:38, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
گاڑی ڈکیتی ہو سکتا ہے، ڈکشنری میں اس کا مقصد ڈکیتی ہی بیان کیا گیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:42, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── بالکل مناسب، آپ اسے گاڑی ڈکیتی کی جانب منتقل کر دیجیے۔ :)  —خادم—  12:59, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

واپس "کار جیکنگ" پر