تبادلۂ خیال:کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان

میرے خیال میں لفظ دانشگاۂ میں ہ پر ء کا استعمال صحیح نہیں ہے. اِس لفظ کو دانشگاہ ہی لکھنا چاہئیے. اگر دانشگاہ اور اطباء میں ربط مقصود ہے تو دانشگاہ میں ہ کے نیچے زیر ڈالی جائے یعنی دانشگاہِ اطباء. رائے مطلوب ہے. --محبوب عالم 09:42, 17 اکتوبر 2008 (UTC)

  • محبوب بھائی صرف دانشگاہ اس لیۓ نہیں لکھا جاسکتا کہ انگریزی نام میں of کا مفہوم ادا نہیں ہو پاتا۔ دوسری بات یہ کہ قواعد کی رو سے ہ کو اگر متعلقہ کرنا ہو تو اس پر ء ہی آتا ہے زیر کبھی نہیں ، اور اگر آپ نے کہیں کسی جگہ ہ کے نیچے زیر دیکھا ہے تو یہ ایک قواعدی غلطی ہے۔ --سمرقندی 09:46, 17 اکتوبر 2008 (UTC)
  • "اۂ" یا "اۂ" نفیس فونٹ میں تو ٹھیک نظر آتا ہے مگر "تاہوما" میں نہیں، کیونکہ یہ اردو کا "ہ" ہے۔ اس لفظ میں عربی کا "ہ" استعمال کیا جائے تو تاہوما میں صحیح نظر آئے گا۔ اس سے پتہ چلا کہ اردو میں "اۂ" نہیں لکھا جاتا۔ --Urdutext 10:44, 17 اکتوبر 2008 (UTC)

ہ اور ء

ترمیم

سمرقندی بھائی! معذرت کے ساتھ، خاکسار اِس بارے میں آپ سے متفق نہیں ہے. وہ الفاظ و اِصطلاحات جن میں ہ سے پہلے الف کے علاوہ کوئی اور حرف استعمال ہو اُس میں ہ پر ء کا استعمال درست ہے جیسے ‘‘تبادلۂ خیال’’ وغیرہ. لیکن جن الفاظ میں ہ سے پہلے الف استعمال ہوتا ہو (خصوصاً فارسی الفاظ میں) تو وہاں ہ پر ء کا استعمال غلط ہے کیونکہ اُن الفاظ میں ہ کی آواز ظاہر کرنی پڑتی ہے اور ء کے استعمال کی وجہ سے ہ کی آواز غائب ہوجاتی ہے. مثلاً مذکورہ مقالہ کے عنوان میں دانشگاہ کی ہ پر اگر ء استعمال کیا جائے تو وہ دانشگاہ کی جگہ دانشگائے بن جاتا ہے، جو کہ غلط ہے. وضاحت کیلئے یہ روئے خط لغت ملاحظہ فرمائیے. --محبوب عالم 11:14, 17 اکتوبر 2008 (UTC)

  • آپ دونوں بھائيوں کی جانب سے غلطی پر توجہ دلانے کا ازحد شکریہ بھی اور میں صدق دل سے معذرت خواہ بھی ہوں۔ صفحے کا رجوع مکرر بنا رہا ہوں۔ --سمرقندی 13:50, 17 اکتوبر 2008 (UTC)
واپس "کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان" پر