تبادلۂ خیال:کتب التاریخ و سیر (سیرت)
اس فہرست کو یہاں پیش کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی، اگر کتب سیرت، کتب اسلامی تاریخ، کتب احادیث اور تفاسیر قرآن کی فہرست پیش کرنے کا ارادہ ہے تو اسے منظم اور بہتر طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
فہد آپ سے اس بات کی توقع نہیں تھی مجھے ۔ اس کی وجہ بالکل سادہ اور واضح ہے کہ سیرت کی کتب کی ایک فہرست مرتب کی ہے جو محفل پر تھی اور اس میں کتب کے اردو تراجم کے بارے میں بھی لکھا ہے۔ اب بجائے اس میں اضافہ کے اس کو حذف کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کو زیادہ بہتر اور منظم طور پر پیش کرنے کی گنجائش تو ہر وقت رہتی ہے ۔ انگریزی وکیپیڈیا پر چار پانچ سطر کے مضامین بھی ہیں اور کسی نے اسے حذف کرنے کے لیے بھی اشتہار نہیں لگایا مگر یہاں بجائے مضمون کو درست اور نکھارنے کے فورا اس پر کلہاڑا چلانے کی کوشش کی جاتی ہے جس کا نتیجہ صاف ظاہر ہے کہ اتنے سالوں میں سات ہزار مضامین بھی نہیں ہو سکے ہیں۔ --محب علوی 15:44, 12 فروری 2008 (UTC)
- محب صاحب، یہ فہرست وکیپیٰڈیا پر یقیناً مفید ہو سکتی ہے۔ مگر مضمون کو وکیپیڈٰیا کے قالب و مزاج میں لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب اس مضمون کے درمیان آصف صاحب کا ذکر ہے۔ اگرچہ ہم میں سے کچھ انھیں شاید جانتے ہوں، مگر وکیپیڈٰیا پر مضمون تو عام صارفین کے لیے لکھے جاتے ہیں، وہ آصف صاحب کو کہاں ڈھوندتے پھریں گے :-)
--Urdutext 01:02, 13 فروری 2008 (UTC)
اردو ٹیکسٹ وکیپیڈیا پر مضمون میں ترامیم کا حق بھی تو سب کے پاس ہوتا ہے میں نے کب کہا کہ اس میں ترامیم نہ کی جائیں یا اسے مزید سنوارا اور نکھارا نہ جائے۔ آصف صاحب اور ایسا کوئی بھی حوالہ جو آپ سمجھیں کہ مضمون سے مطابقت نہیں رکھتا اسے حذف کردیں اور مضمون میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ میں نے تو اس مقصد کے لیے لکھا کہ کل کو میں بھی اگر ڈھونڈنا چاہوں تو مجھے یہ آن لائن مل جائیں اور مزید اضافہ کر سکوں ان میں۔ اس کے علاوہ مضامین کی تعداد کو بڑھانا بھی پیش نظر ہے میرے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وکیپیڈیا کی طرف راغب ہو سکیں ۔ ایسا اسی صورت میں ممکن ہے جب لوگ کسی مضمون کو تلاش کریں اور وہ کسی نہ کسی شکل میں انہیں اردو وکیپیڈیا پر مل جائے۔
--محب علوی 07:16, 13 فروری 2008 (UTC)
کتب التاریخ و سیر (سیرت) سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر کتب التاریخ و سیر (سیرت) کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔