تبادلۂ خیال:کلیون
نیفرون (Nephron) کیلئے درج ذیل الفاظ استعمال کرنے کی تجویذ دی جارہی ہے:
- گردیہ
- کلیون (عربی میں ‘‘ کلیہ ’’ یعنی گردہ)
نیفرون کی معانی کے بارے میں اپنی رائے دیجئے.
- کاش آپ ایک نظر گردے پر موجود مضمون دیکھ لیتے تو نا صرف یہ کہ آپ کو درست زمرہ جات میسر آجاتے اور آپ کو ایک نیا اور دہرا زمرہ بھی نہیں بنانا پڑتا بلکہ آپ کو nephron کا اردو متبادل بھی دستیاب ہو جاتا۔ مجھے تشویش اور صدمہ صرف اس بات کا ہے کہ ہمارے انتہائی اھم اور جہاں دیدہ ساتھی (آپ ہی نہیں اس میں دیگر ساتھی بھی شامل ہیں) وہ نا صرف موجود الفاظ کو نظر انداز کرتے ہیں بلکہ اگر کہیں کوئی غلطی ہو جاۓ تو دو لمحے لگا کر تلاش کے خانے میں دیکھ کر اسکو درست کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ بہرحال میں اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں کہ ہم لوگوں کی کوششوں میں ہم آہنگی نہیں ہے۔ میں چند ماہ کے بعد شاید یہاں زیادہ نہیں آسکوں گا ، اور میرا نہیں خیال کہ اردو ٹیکسٹ صاحب کے علاوہ کوئی اور ساتھی موجودہ کوششوں اور معلومات کی حفاظت میں سنجیدہ ہے۔ پھر یہاں جو حال ہو سو ہو، اللہ مالک ہے --سمرقندی 00:33, 8 ستمبر 2008 (UTC)
کلیون سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر کلیون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔