تبادلۂ خیال:کھولیاں درویش آباد تحصیل بالاکوٹ

== مولانا محمد شعیب الازھری صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ

مولانا محمد شعیب الازھری صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ بالاکوٹ کھولیاں درویش آباد ڈھیری زمان

مفہوم حدیث مبارک:

(تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سیکھاۓ)

بالاکوٹ: کھولیاں درویش آباد کے محلے ڈھیری زمان سے تعلق رکھنے والے اک عالم دین کا مختصر تعارف

کھولیاں علماء اکرام و حفاظ اکرام کا گڑھ ہے، اکثریت علماء اکرام کی پاکستان کے مختلف شہروں سمیت بیرون ملک میں بھی دینی خدمات سرانجام دے رہی ہے،

پچھلی تحریر میں چند علماء اکرام کےبارےمیں لکھا تھا، آج آپکو اک اور عظیم شخصیت کا تعارف کروانے جا رہا ہوں جو کسی تعارف کےمحتاج تو نہیں، ان کی دینی خدمات نے ان کو بہت بڑا مقام دلایا، نئی نسل شاید اتنی معلومات نہ رکھتی ہو ان کے بارے میں البتہ بڑی عمر کے لوگ بڑے قریب سے جانتے ہیں۔ آج صرف بات ہو گی-

مولانا محمدشعیب الازھری صاحبؒ ڈھیری زمان کھولیاں والے کی جنہوں نے اپنی دینی خدمات کے ذریعے نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر پاکستان اور اپنےگاؤں کا نام روشن کیا،

مولانا محمد شعیب الازھری صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ حضرت مولانا عبدالرحیمؒ مرحوم کے صاحبزادے ہیں

22جون1953بمقام ڈھیری زمان میں ان کی پیدائش ہوئ، اور 67سال کی حسین حیات کے بعد 10جولائی2021بروز ہفتہ کو ان کا انتقال ہوا ہریپور ہاؤسنگ سوسائیٹی ٹی آئی پی کالونی میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پرائمری تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول کھولہ میں حاصل کی، اپریل 1967کو ایبٹ آباد شیخ البانڈی میں حضرت مولانا عبدالحنان صاحب کی خدمت میں حاضر ہوکر آپ کے زیرسایہ دینی تعلیم اور ساتھ ہائ سکول میں بھی داخلہ لیا، ایم اے عربی و اسلامیات پشاور یونیورسٹی سے کیا،30جنوری 1983میں سٹاف کالج ہریپور میں بحثیت خطیب تعینات ہوۓ، یکم اگست 1983کو مدرسہ امداد العلوم رجسٹرڈ کی بنیاد رکھی، مدرسہ دارلعلوم رحیمیہ الیاسی مسجد میں شعبہ حفظ میں قاری محمد یوسف صاحب ملکیاروی ہریپور والوں سے مکمل حفظ کیا، پہلا مصلہ چاندنی چوک باباجلال مسجد میں سنایا، پھر درس نظامی کے لیے گجرانوالہ مدرسہ انوار العلوم شیرانوالہ میں مفتی عبدالواجد صاحبؒ مرحوم سےپڑھا، علم صفہ مولانا زاہد راشدی صاحب دامت برکاتہم سے پڑھی، زیادہ تر کتب درس نظامی مکمل حضرت مولانا عبیداللہ صاحب نوراللہ مرقدہ سے پڑھیں اور ساتھ شعبہ حفظ کی تدریس اور نائب خطیب کی ذمہ داری بھی ادا کی،

دورہ حدیث کی سند دارلعلوم رحیمیہ الیاسی مسجد نواں شہر میں شیخ الحدیث حضرت مولانا سیدغازی شاہ صاحبؒ اور مولانا قاضی محمدنواز صاحبؒ سےحاصل کی، وفاق المدارس ملتان سے شہادت العالمیہ کی ڈگری حاصل کی،

درس نظامی کےدرمیان مانسہرہ میں قرٰٰات کےلیے داخلہ لیا دو سال مولانا عبدالمالک صاحبؒ اور قاری محمد امیر صاحبؒ کی خدمت میں رہ کر تجوید قرات سےفراغت حاصل کی،،

تخصص فی الفقہ جامعہ الازہر اسلامی جمہوریہ مصر سے کیا؛ اسی نسبت سے مولانا قاری محمد شعیب الازھری کا لقب لگایا جاتا ہے۔

مولانامحمد شعیب الازھری صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کی چند دینی خدمات درج ذیل ہیں

ایبٹ آباد میں سابق خطیب ہزارہ مولانا اسحاق صاحب کے دور میں مرکزی جامع مسجد میں نائب خطیب رہے، اور ساتھ تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیے، یکم اگست1983ءکو مدرسہ عربیہ امدادالعلوم ہری پور کی بنیاد رکھی، تاحال تدریس سے منسلک ہیں،

ہزاروں کی تعداد میں علماء، قراء، حفاظ، تیار کیئے، اندرون و بیرون ملک میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، بالخصوص سعودیہ، دوبئ، شارجہ، لندن، افریقہ، آسٹریلیا اور امریکہ میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، مولانا محمد شعیب الازھری صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کی سیاسی وابستگی شروع سے اب تک جمیعت علماء اسلام(ف)سے ہے،

مولانا محمد شعیب الازھری صاحبؒ کے تین صاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہیں، دو بیٹےعالم فاضل ہیں جبکہ ایک قاری ہے، مولانا شعیب الازھری صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کی صاحبزادی بھی عالمہ ہیں، جو حضرت مولانا قاری محمدافضل صاحبؒ کے صاحبزادے مولانا ڈاکٹرسعید عبداللہ صاحب کی اہلیہ ہیں۔

علماء اکرام کا اہل اسلام پر بہت بڑا احسان ہے۔ علماء ہی کی وجہ سے ہم آج اسلام سے وابسطہ ہیں۔

حضرت مولانا محمد شعیب الازھری صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کو ان کی بےمثال دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔ M Ashraf Balakot (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:14، 2 اکتوبر 2018ء (م ع و)

کھولیاں درویش آباد تحصیل بالاکوٹ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "کھولیاں درویش آباد تحصیل بالاکوٹ" پر