تبادلۂ خیال:ہارڈ ڈسک ڈرائیو

براہ کرم drive کے لیۓ قیادۃ یا قیادت کا لفظ نا اختیار کیجیۓ۔ ان ہی معنوں میں آتا ہے ایک اور لفظ سوق براۓ مہربانی اس سے تبدیلی کر لیجیۓ زیادہ مناسب رہے گا؛ قیادہ لکھیں یا قیادت اردو میں خاصے مختلف معنوں میں مستعمل ہے۔

  • bazar = سُوق
  • drive = سَوق (فعل)
  • drive = یسوق (صفت / طب میں خواہش یا کوئی کیفیت)
  • drives = سوائق
  • driver = سائق
  • drivers = سائقین

--سمرقندی 09:36, 21 مئی 2009 (UTC)


قیادہ ترمیم

السلام علیکم! جناب، خاکسار نے قیادہ کا لفظ ایک اختراع کیلئے استعمال کیا ہے. اُردو میں لفظ قیادت زیرِ استعمال ہے قیادہ نہیں. سوق کا لفظ میرے خیال میں یہاں شمارندی اصطلاحات میں کافی مشکل لگتا ہے. شمارندکاری میں انگریزی اصطلاح drive ایک ایسی اختراع کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ قرص پر معطیات کی ذخیرہ کاری، مطالعہ اور اس میں ترمیم کرسکے. سوق سے مراد صرف چلانے کی ہوسکتی ہے. لہٰذا، قیادہ کا لفظ میرے خیال میں یہاں ایسی اختراع کیلئے کافی موزوں ہے. --محبوب عالم 10:31, 21 مئی 2009 (UTC)

  • محبوب صاحب آپ کا نقطۂ نظر سمجھ میں آتا ہے اور آپ کے کام کے معیار سے اس ویکیپیڈیا پر کسی کو انکار ہو نہیں سکتا لیکن یہاں بات ایک ایسی اصطلاح کی ہے جو مختلف شعبہ جات میں خاصے گہرے اثرات رکھتی ہے۔ قیادہ کسی طور مناسب نہیں ہے، براۓ کرم اس معاملے پر کھلے دل اور وسیع النظری سے غور فرمایۓ۔ --سمرقندی 12:42, 21 مئی 2009 (UTC)
  • میں نے اِس سے کبھی انکار نہیں کیا کہ اصطلاح ہٰذا کئی شعبہ ہائے علم میں مستعمل ہے، اور میں کبھی بھی اِس بات پر زور نہیں دیتا کہ مجوزہ اصطلاح ‘‘قیادہ’’ تمام شعبہ ہائے علم میں استعمال کی جائے. میرا نقطۂ نظر یہ ہے کہ قیادہ کا لفظ صرف شمارندکاری میں استعمال کی جاسکتی ہے. جو کہ اُس اختراع کیلئے کافی موزوں ہے جس کا اُوپر ذکر ہوچکا. دوسری بات یہ کہ اِس روئے خط لُغت پر لفظ drive کیلئے سب سے اوّلین معانی یقود اور قیادہ دیئے گئے ہیں. نیز، اِس روئے خط لُغت پر لفظ سوق کی دو معانی دیئے گئے ہیں: ایک قیادہ (جس کی انگریزی میں معنی commannd, controlling, guidance دیئے گئے ہیں) اور دوسری معنی نقل و حمل. جبکہ شمارندکاری میں استعمال ہونی والی اختراع drive کا کام کسی قسم کے نقل و حمل سے وابستہ نہیں. لہٰذا، میرے خیال میں disk drive میں drive کیلئے قیادہ کا لفظ سوق سے زیادہ موزوں ہے. --محبوب عالم 12:59, 21 مئی 2009 (UTC)
  • میں تو عاجز ہوں صاحب ان بحثوں سے، جو جی میں آتا ہے کریں۔ ایک بات اگر ذہن میں رکھ لیں تو آئندہ زندگی میں آسانی ہوگی؛ لغات اور کتب پڑھ لینا اگر مہارت کے لیۓ کافی ہوتا تو آج تمام کتب فروش ، دنیا کے سب سے عظیم سائنسدان ہوا کرتے۔ جو مطلب آپ شمارندے میں drive کا بیان فرما رہے ہیں وہ درست نہیں ہے۔ میں جو بتانا ضروری سمجھتا تھا بتا دیا، میری جانب سے یہ بحث ختم ہے۔ --سمرقندی 02:16, 22 مئی 2009 (UTC)
  • بھئی بحث و مباحثہ کریں گے تو کسی نتیجہ پر پہنچ پائیں گے. ایسے اگر آپ بغیر غور کئے اپنی بات پر اٹل رہنے کا قصد کریں گے تو یہ اُردو ویکیپیڈیا کے مستقبل کیلئے ٹھیک نہیں ہے. عربی میں لفظ قیادت کی کئی معانی ہیں جس میں سے ایک معنی drive بھی ہے (حوالہ ملاحظہ فرمائیے). چونکہ میں یہاں عرب دُنیا میں قیام پذیر ہوں لہٰذا میں نے جہاں تک دیکھا ہے کہ یہاں پر لفظ قیادت driving یا drive کیلئے اُتنا ہی مستعمل ہے جتنا کہ یہ leadership کی معنی میں استعمال کیا جاتا ہے. مثلاً کسی مرافقہ کی گاڑی پر لکھا ہوتا ہے ‘‘كيف ترى قيادتي؟’’ یعنی how am i driving? یا what do u think about my driving?، اب آپ بالکل یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہاں اِس جملے میں لفظ قیادت leadership کی معنی میں استعمال ہوا ہے. جیسا کہ میں اُوپر بیان کرچکا ہوں کہ قیادت کی معنی کافی وسیع ہے. اِس لفظ کو اگر بغور جانچا جائے تو اِس سے مراد ایک ایسے تضبیطی عمل کی ہوتی ہے جس میں کسی چیز (چاہے وہ جماعت ہو، کوئی جاندار جسم ہو، یا کوئی آلہ یا اختراع ہو) کو اپنی مرضی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاتا ہے یا اُس کی رہنمائی کی جاتی ہے. آپ سے گزارش ہے کہ مجوزہ لفظ ‘‘قیادہ’’ پر اِس حقیر تجزئیے کی روشنی میں غور فرمائیے اور اپنی رائے سے بہرہ مند فرماکر مشکور فرمائیے. --محبوب عالم 14:53, 26 مئی 2009 (UTC)
  • drive کے صفحے پر جو جانتا ہوں لکھ دوں گا ؛ سمجھ میں آجاۓ تو اختیار کر لیجیۓ گا ، سمجھ میں نا آۓ تو جو مناسب لگے۔ میں تو پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ اب میں ویکی پر کسی سے نا تو گفت و شنید کرنا چاہتا ہوں نا بحث مباحثہ۔ --سمرقندی 07:43, 27 مئی 2009 (UTC)

انتہائی فضول خیال ترمیم

وکی پیڈیا کے اصول کے مطابق اصل تحقیق کو وکی پیڈیا پر نہیں رکھا جا سکتا (نئی اصطلاحات تراشنا اصل تحقیق کے زمرے میں آتا ہے) اور یہ بھی کہ اردو زبان میں اگر ہم نے ایک اور زبان یعنی عربی یا فارسی سے ہی اصطلاحات لینی یا تراشنی ہیں توپھر اس سے بہتر ہے کہ انگریزی ہی رکھی جائے کہ کم از کم واقف تو لگ رہی ہے۔ موجودہ وکی پیڈیا دیکھ کر اردو کے بارے ویسا ہی منظر سامنے آتا ہے جیسا کہ آج کل کے مولوی اسلام کی شکل ہمارے سامنے پیش کرتے ہیں۔ یعنی بے مصرف اور انتہائی مشکل۔ جسے صرف "علماء" ہی سمجھ سکیں۔ موجودہ اردو وکی پیڈیا علم کو پھیلانے کی بجائے لوگوں کو دور بھگانے کا کام بدرجہا بہتر طور پر انجام دے رہا ہے۔ اس ضمن میں انگریزی وکی پیڈیا کے مدیران سے مشورہ لے رہا ہوں کہ اس طرح وکی پیڈیا کے کو استعمال کرنے کا ہمیں کیا حق ہے--قیصرانی 20:39, 22 جنوری 2012 (UTC)

مضمون سے لمبے اس تبادلۂ خیال کا اب حل کیا جائے، میں انگریزی رجوع مکرر حذف کرنے آیا تو رک گيا، کیوں کہ عنوان کو درست نا کیا گيا تو انگریزی رجوع مکرر حذف کرنے سے یہ عنوان ہر جگہ روبہ شامل کر دے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:20, 5 نومبر 2015 (م ع و)
اردو عوام میں ہارڈ ڈسک مشہوم و معروف ہے، قرص کثیفی مادہ کے عنوان سے کوئی اسے نہیں تلاش کرے گا. :)  —خادم—  09:26, 5 نومبر 2015 (م ع و)
واپس "ہارڈ ڈسک ڈرائیو" پر