تبادلۂ خیال:ہالو کاسٹ
یہ مضمون میرے بلاگ سے لیا گیا ہے اور ابھی یہ مضمون نامکمل ہے، جونہی نئی اقساط لکھیں تو انہیں یہاں پر پیش کردوں گا۔ وکی پیڈیا ابھی میرے لیے بالکل نیا ہے اور سمجھنے کے لیے کچھ ٹائم چاہئے۔ اگر کوئی دوست جیسا کہ ساجد بھائی ہیں میری مدد کردیں تو ممنوں رہوں گا۔
- جناب شازل صاحب، آپ نے ایک کوشش کی ہے جس کو ہم سراہتے ہیں لیکن مذکورہ مضمون پہلے ہی ہمارے ایک نہایت معتبر بھائی اسپریچولسٹ صاحب نے بڑی محنت اور جوش و خروش سے مرگ انبوہ (ہالوکاسٹ) کے نام سے تحریر کیا ہے جسے آپ یہاں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ وکیپیڈیا پر مضامین لکھنے کے لئے معاونت، معاونت فہرست اور آموختارکا صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ اس کے علاوہ کوئی مدد درکار ہو تو میرے سمیت سب ساتھی آپ کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔ --ساجد امجد ساجد 20:44, 22 اکتوبر 2010 (UTC)
- آپ نے جس معتبر بھائی کا حوالہ دیا ہے ان کے مضمون میں یہودیوں کے قتل عام کو تسلیم کیا گیا ہے لیکن مانتا ہوں کہ زیادہ اچھے انداز میں لیکن میرے مضمون میں یہودیوں کے قتل عام کو جھٹلایا گیا ہے۔ ہاں ہالو کاسٹ کے نام سے مماثلت بالکل ہے اور اس کا اب مجھے احساس ہوا ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ تاریخی واقعات کو ہم بجائے ایک ہی رائج نظریے سے تولنے کے ۔ باقاعدہ حوالہ جات سے بھی ہم جان سکتے ہیں۔ مجھے اپنی کوتاہ علمی کا احساس ہے اسی لیے آپ لوگوں سے مدد مانگی ہے کہ اسے سنواریں۔Shazelsameer 12:37, 23 اکتوبر 2010 (UTC)
- وکیپیڈیا کے قواعد کے مطابق ایک ہی موضوع پر الگ الگ مضامین نہیں ہونے چاہییں۔ تمام نقطہ ہائے نظر کو ایک ہی مضمون میں پیش کیا جانا چاہیے۔ اس مضمون کے نظقۂ نظر کو مرگ انبوہ میں ضم کر دیا جانا چاہیے۔ براہِ کرم یہ نوٹ کریں کہ مرگ انبوہ کے مضمون میں مخالفانہ نقطۂ نظر بھی پیش کیا گیا ہے، آپ اس میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اضافہ کرتے ہوئے اندازِ تحریر اور متن کے تسلسل کا خیال رکھیں۔ --کاشف عقیل 12:55, 23 اکتوبر 2010 (UTC)
- یہ آپ نے درست کہا میں یہ کوشش کرسکتا ہوں۔Shazelsameer 13:30, 23 اکتوبر 2010 (UTC)
ہالو کاسٹ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر ہالو کاسٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔