تبادلۂ خیال سانچہ:امریکی سیاسی تقسیم

السلام علیکم ۔ علم جغرافیہ کے مطابق جزیرہ نما اس زمین کو کہتے ہیں جس کے تین اطراف پانی اور ایک طرف خشکی ہو۔ میری رائے کے مطابق اس سانچے میں تیسرا حصہ جس میں جزیرہ نما علاقے لکھے گئے ہیں وہ اصطلاح درست نہیں ہے۔ مثال کے طور پر اس میں شامل Puerto Rico (پورٹو ریکو) ایک جزیرہ ہے، جزیرہ نما نہیں ہے۔

  • میں خود ترمیم اس لیے نہیں کر رہا کیونکہ Urdutext نے آتے ہی میری ترمیم ختم کر دینی ہے (چاہے وہ درست ہو یا غلط)-
  • اصل میں یہ insular areas ہیں جو کہ جزائر تو ہیں تاہم امریکہ میں ان کی کچھ الگ حیثیت بھی ہے اور انہیں صرف جزائر نہیں کہا جاسکتا۔ اگر آپکو insular areas کا کوئی مناسب ترجمہ سمجھ میں آتا ہے تو کردیں۔ اور برادرم اردوٹیکسٹ کے بارے میں اپنی بدگمانی بھی دور کرلیں۔ وہ بہت لمبے عرصے سے یہاں پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور بلاوجہ کسی کی تحریر پر روک ٹوک نہیں لگاتے۔ --کاشف عقیل 00:43, 1 ستمبر 2011 (UTC)
  • السلام علیکم ۔ میرے خیال سے Insular Areas کے لیے جزیراتی علاقے زیادہ بہتر لفظ ہے
  • Urdutext صاحب نے اردو کی ترویج کے لیے وکی پیڈیا پر یقینا بہت کام کیا ہو گا لیکن میں ان کے حوالے سے کسی بھی بد گمانی کا شکار نہیں ہوں بلکہ ان کی متعصبانہ حرکات کا بغور جائزہ لینے کے بعد ایسا کہا ہے، میری رائے کے مطابق ان کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا ورنہ وکی پیڈیا اردو دوسری زبانوں کی طرح تیز رفتاری سے ترقی نہیں کر پائے گا (اعداد و شمار آپ کے سامنے ہیں) ۔ ان کی حرکات پر حوالہ بھی دے سکتا ہوں لیکن یہ صفحہ اس کے لیے مناسب نہیں کسی اور صفحہ پر بات ہو گی ان شاء اللہ (آپ کا رویہ ماشاء اللہ ان سے کہیں زیادہ بہتر اور مثبت ہے).
  • سمرقندی بھائی کی رائے آگئی ہے۔ ترجمہ "جزیری علاقے" کیا جاسکتا ہے۔ --کاشف عقیل 16:39, 13 ستمبر 2011 (UTC)
  • کاشف عقیل بھائی بہت شکریہ، آپ نے کافی محنت کی اس تجویز کے حوالے سے، جزیری علاقے سے میں بھی اتفاق کرتا ہوں۔ --نوید احمد اندلسی 18:20, 13 ستمبر 2011 (UTC)

سانچہ:امریکی سیاسی تقسیم سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "امریکی سیاسی تقسیم" پر