تبادلۂ خیال سانچہ:بغلی پٹی
سانچہ:Sidebar سانچہ:Sidebar with collapsible lists سانچہ:Sidebar box سانچہ:Sidebar timeline سانچہ:Sidebar with heading backgrounds سانچہ:Sidebar with collapsible lists/row ہمارے پاس سائیڈ بار نام کے یہ بنیادی (کچھ مزید سانچے بھی ہوں گے) موجود ہیں، اور سیکنڑوں سانچے جن میں یہ سانچہ استعمال ہو رہا ہے یا ہو گا ان میں بھی سائیڈ بار لفظ کا استعمال کیا گیا ہے۔۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے لیے ایک یک لفظی (جو شاید ممکن نہ ہو) یا مرکب عام فہم متبادل (اردو ویکی کے لیے خودساختہ متبادل بنایا جا سکتا ہے، یہ ویکیپیڈیا کے لیے ہے، نہ کہ اردو میں کسی نئے لفظ کا اضافہ)۔ اب سے پہلے کچھ سانچوں کو میں نے کناری سانچے کا نام دیا (سائیڈ بار سانچوں کے لیے) ۔ جب کہ سائیڈ بار اردو ویکی میں ہمیشہ بائیں جانب صفحے پر لگایا جاتا ہے (اکثر سب سے اوپر بغل میں)۔ اکشاف اصطلاحات کتب خانہ میں (Side heding) کے لیے بغلی سرخی لکھا گیا ہے۔ میری رائے میں ہم بھی اسے بغلی سانچہ یا کناری سانچہ کہہ سکتے ہیں۔ آپ رائے دیں، تا کہ ہم سانچوں کو اردو ناموں سے پیش کر سکیں اور ان سانچوں کی زمرہ بندی کے لیے متعلقہ زمرے تخلیق کر سکیں۔ کناری سانچہ یا بغلی سانچہ یا کوئی تیسرا متبادل۔
آرا
ترمیم- میری رائے میں اسے بغلی سانچہ کہا جا سکتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:14, 19 فروری 2018 (م ع و)
- اس کا نام تبدیل کرنے سے کیا فائدہ ہو گا؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:20, 19 فروری 2018 (م ع و)
- میرے خیال سے نام کناری سانچہ یا جانبی سانچہ بہتر رہے گا نہیں تو سائیڈ بار ہی کر دینا چاہیے۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 09:23, 19 فروری 2018 (م ع و)
- بغلی سانچہ یا بغلی پٹی موزوں ہے۔
:)
—خادم— مورخہ 19 فروری 2018ء، بوقت 2 بج کر 59 منٹ (بھارت) - خیال: سائیڈ بار والے سانچے سارے vertical ہوتے ہیں تو سائیڈ بار کو "عمودی" بھی کہہ سکتے ہیں۔ (مثلاً اس قسم کے سانچوں کے لیے عربی و فارسی والے "افقی" [horizontal] لفظ کا استعمال کررہے ہیں۔ تو ہم سائیڈ بار کے لیے اس کی الٹ "عمودی" استعمال کر سکتے ہیں۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 09:48, 19 فروری 2018 (م ع و)
- بغلی سانچہ کہا جا سکتا ہے۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- بغلی مناسب نہیں ہوگا وہ دوسرے معنوں میں بھی لیا جاسکتا ہے۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 09:58, 19 فروری 2018 (م ع و)
- سانچہ تو یہ ویسے ہی ہے۔ اس لیے نام میں سانچہ ضروری نہیں۔اگر اردو میں کرنا ہے تو بغلی پٹی ہی ٹھیک لگ رہا ہے، ورنہ کلمہ نویسی میں سائیڈ بار بھی ٹھیک ہے۔ویسے بغلی گلی، بغلی دروازہ اردو میں استعمال ہوتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:48, 19 فروری 2018 (م ع و)
- جی بالکل اصل پریشانی یہ ہے کہ مضمون میں درج کرتے وقت اندازہ نہیں ہو رہا ہوتا کہ سانچہ کون سا ہے ناؤ یا سائڈیڈ بار، اس لیے سانچہ لفظ کو تجویز میں شامل کیا۔ یہ بھی ہے کہ پٹی کو استعمال کر لیا۔ سائیڈ (بغلی) بار (پٹی)۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:59, 19 فروری 2018 (م ع و)