تبادلۂ خیال سانچہ:حوالہ درکار
سانچے کا استعمال
ترمیمحال ہی میں،میں نے نوٹ کیاہے کہ کچھ صفحوں میں اس سانچے کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔ ایسے سمجھا جاتا ہے جیسے یہ سانچہ استعمال کرنے کے بعد حوالہ جات استعمال کرنے کی ضرورت ہی ختم ہو گئی ہے۔ ہم کسی طویل صفحے میں 50 بار اس سانچےکا استعمال کر کے صفحے کو قابل قبول سمجھتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ رویہ درست نہیں۔ میری تجویز ہے کہ اس سانچے کو ایک صفحے میں زیادہ سے زیادہ دو بار استعمال کیا جائے۔ یہ استعمال بھی وہاں ہو، جہاں مواد اشتہاری نہ لگے۔ اس سانچے کو لگائے جانے کی مدت بھی ہونی چاہیے۔ مثلاً سانچہ لگائے جانے کے بعد کچھ مدت جیسے 6 ماہ تک حوالہ شامل نہیں کیا جاتا تو وہ مواد حذف کر دیا جائے۔دیگر صارفین اپنی رائے دے کر اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی سازی کر لیں تو بہتر ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:37، 26 اکتوبر 2024ء (م ع و)
- میرا خیال ہے کہ اس کا مدار اس بات پر ہونا چاہیے کہ مضمون کا متعلقہ مواد کیسا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی مضمون میں پانچ پیراگراف ہیں؛ ظاہر ہے ہر پیراگراف میں موجود مواد کے لیے فقط دو یا تین حوالے نہیں ہوسکتے ہیں بلکہ مواد جملہ در جملہ کئی جملوں کو ایک ساتھ پرکھ کر دیکھنا چاہیے کہ آیا اتنے مواد کے مواد حوالہ ضروری ہے؟ اگر دس جملوں کے بعد حوالہ لازمی معلوم ہوتا ہے لیکن ہے نہیں تو وہاں یہ ٹیگ چسپاں کرنا چاہیے۔ اور اگر ایسا حال پانچ جملوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے کہ آگے کا مواد ان پانچ جملوں سے ہٹ کر ہے تو وہاں پر ان ہی پانچ جملوں کے بعد یہ ٹیگ لگنا چاہیے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ مواد کی نوعیت، ہر دوسرے جملے کے پچھلےاور اگلے جملے سے تعلق دیکھنے اور پرکھنے کے بعد ہی یہ ٹیگ استعمال ہونا چاہیے۔ پھر مضمون میں یہ دس بار استعمال ہو یا پچاس پر: یہ عین عقل اور عین پالیسی ہے۔ — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:50، 26 اکتوبر 2024ء (م ع و)
- تاہم، "en:WP:OVERTAGGING" کی لت سے ہمیں بچنا چاہیے۔ ٹیگ وہیں لگانا چاہیے جہاں جواز ہے ۔ — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:52، 26 اکتوبر 2024ء (م ع و)