تبادلۂ خیال سانچہ:پنجاب کے دریا
جناب یہ لفظ دریاں ہوگا یا دریا درست فرما لیں اس کے علاوہ سانچہ میں درستگی(ترمیم)کیسے ہوتی ہے؟ اور ربط کیسے پیدا کیا جاتاہے؟اور یتیم صفحہ کیسے ختم ہوتا ہے؟ امید ہے رہنمائی فرمائیں گے--ابوالسرمد 03:09, 22 جولائی 2015 (م ع و)--ابوالسرمد 03:09, 22 جولائی 2015 (م ع و)
- نام درست کر دیا گیا ہے۔
- سانچہ میں بھی درستی مضامین کی طرح ہی ہوتی ہے۔ بس 2باتیں یاد رکھیں کہ، سانچوں میں جن صفحات کے ربط دیں وہ اصل عنوان سے ہوں، رجوع مکرر والے عنوان سے نا ہوں، اور سانچے کے شروع میں | name = کے سامنے سانچہ کا اصل عنوان ہی دیں جو بھی عنوان ہو، چاہیے انگریزی میں ہو یا اردو میں، غلط املا میں ہو تب بھی۔ کیوں کہ مضامین میں جب سانچہ استعمال کیا جاتا ہے تو سانچہ پر ترمیم یا سانچہ دیکھنے کی جو علامت (ربط) ہوتا ہے (تصویر کی صورت میں، ہر سانچہ پر دائیں طرف یا نیچے جو تین تصاویر پنسل، دائرہ اور کتاب کی ہیں) اس پر وہاں کلک کرنے سے وہ تب ہی کام کریں گی، جب سانچہ کے اندر | name = کے سامنے سانچہ کا اصل موجودہ نام درج ہو۔
- خاص:ترجیحات میں جا کر دیکھیں وہاں اگر آپ نے تدوین کی سرخی کے تحت خانہ ترمیم کے نیچے اطلاع برائے تخلیق یتیم صفحات کو ٹک کیا ہوا ہے تو اسے ختم کر دیں۔
- ایک صفحہ تب تک یتیم ہوتا ہے جب تک اس کے اندر اردو ویکیپیڈیا کے کسی سانچے، زمرے، یا دوسرے مضمون کا ربط نا ہو۔ مضمون گنتی میں تب ہی آتا ہے جب اس میں یہ شرط پوری ہو رہی ہو، (اندرونی ربط والی)۔
- معاونت:ربط | معاونت:یہاں کس کا رابطہ ہے | معاونت:ترمیز | معاونت:سانچہ--« عبید رضا » 07:36, 22 جولائی 2015 (م ع و)
معاونت برائے ربط
ترمیمدو عنوان ہیں خواجہ عبدالرحمان چھوہروی مجموعہ صلوٰۃ الرسول اب میں انہیں مربوط کیسے کروں تھوڑا آسان لفظوں میں سمجھا دیں دوسرا پہلے تاریخچہ اور ترمیم کا آپشن اوپر ہوا کرتا تھا وہ کدھر گئے اور یہ جو 22 ،23 نئے عنوانات سامنے آگئے ہیں ان کا کیا مقصد؟--ابوالسرمد 05:02, 23 جولائی 2015 (م ع و)