بسم اللہ الرحمٰن الرحیم میں یونہی صفحات الٹ رہا تھا کہ خالص اردو کی خوشبو سے رچی ہوئے ان صفحات سے مڈبھیڑ ہوگئی ۔ انگریز ی سے آلودہ زبان کے اس ماحول میں ایسی مصفا زبان کو غنیمت جان کر میں دیوان عام میں داخلے کی جسارت کر بیٹھا ہوں ۔ مجھے اس دیوان کے آداب سے واقف نہیں ہوں ۔ بہر حال وہ تمام احباب جو پہلے سے اس دیوان میں براجمان اگر وہ اجازت دیں تو میں بیٹھنے کا حظ اٹھا سکتا ہوں ۔ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • ماشااللہ ، صدیق صاحب ہم تو سجھ بیٹھے تھے کہ اردو کا چمن یکسر بنجر ہی ہو چکا ہے مگر آپ کی تحریر نے تو گویا باد نسیم کے جھونکوں کی مہک سے دل باغ باغ کر دیا۔ امید ہے کہ آپ کا ساتھ اس اردو دائرہ المعارف پر عارضی نہیں ہوگا۔ سمرقندی

واہ ! سبحان اللہ کس قدر گرمجوشی اور اپنائیت سے آپ نے اس خاکسار کا خیرمقدم فرمایا ہے ۔ واللہ جی باغ باغ ہوگیا ۔ چمن اردو کی روش روش میری اپنی ہے ۔ اس کے ہر تختہ پر چٹخنے والی ہر کلی گویا کہ میرے دل کی کلی ہے ۔میں آپ کی اس حوصلہ افزائی پے حد مشکور ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اردو کے باغ کو اسی طرح کے مالی ملتے رہیں ۔ سچ پوچھیے تو اس زرق برق اور چکاچوند سے چور ماحول میں سطحیت سے آلودہ گفتگو اور خیالات ، علم سے عاری معلومات اور تدبر سے عاری دانش نے ہمارے دیوالیے پن کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ ایسے میں آپ کے اس کوچے میں دو گھڑی کو بیٹھ جانا دل کی تسلی کا سامان کرتا ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔

  • صدیق صاحب آپ کا انداز تحریر اور الفاظ کا انتخاب اسقدر پرمغز اور نفیس ہے کہ تعریف کۓ بغیر نہیں رہا جاتا۔ ایسی خوبصورت اردو اور گہری سوچ رکھنے والے کے بارے میں کچھ جاننے کی خواہش ظاہر ہے کہ فطری طور پر دل میں ابھرتی ہے۔ آپ اپنے شعبہ جات دلچسپی کے مضامین اگر اردو دائرہ المعارف پر لکھنا چاہیں تو یہ نہایت ہی احسن اقدام ہوگا کیونکہ آپ کو بھی معلوم ہوگا کہ جال محیط عالم پر اچھی اور معیاری اردو ابھی تک ناپید ہے اور آپ ماشااللہ اچھی تحریر کی صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔ سمرقندی

دریافت

ترمیم

جناب صدیق تنظیمی صاحب، کیا پھر کبھی آپ نے اس چمن کا رخ کیا؟ یا محض مختصر سے وقفہ کے لیے اس چمن سے آشنائی کی تھی؟؟ :)  —خادم—  12:54, 28 اگست 2014 (م ع و)