• اس صفحہ بنام Phone پر ایک کوشش کی گئی ہے، توجہ فرمایۓ۔ --سمرقندی 11:19, 5 فروری 2009 (UTC)
  • ویسے ابھی تک ٹیلی فون کے لئے جو عام اردو لفظ استعمال کیا جاتا ہے وہ ہاتف ہی ہے اور لفظ گفتہ کو عام کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا۔ بہرحال اگر آپ سمجھتے ہیں کہ گفتہ کے لغوی معنیٰ فون کے زیادہ قریب تر ہیں تو کوشش کر لیجئے۔ اگر اکثریت متفق ہوتی ہے تو کیا حرج ہے کہ اردو زبان میں ایک بہتر لفظ کا اضافہ ہو جائے۔ -- پرویز احمد 08:00, 22 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • محبوب بھائی سے معذرت کے ساتھ مضمون میں حذف کی یادآوری مجبوراً لگانا پڑی کیونکہ یہ صفحہ نامناسب متبادل ہے اور نئے آنے والوں کے لیۓ ابہام اور پیچیدگی کا باعث بن رہا ہے؛ امید ہے کہ محبوب بھائی معاملے کی نوعیت کو سمجھ لیں گے اور اس سے اتفاق فرمائیں گے۔ --سمرقندی 00:18, 22 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • عربی زبان میں ہاتف کا استعمال ہوتا ہے لیکن اردو میں یہ استعمال کسی مستند ذریعے سے نظر سے نہیں گذرا۔ ممکن ہے کہ میری لاعملی ہی واحد سبب ہو۔ لیکن یکسر نئی اصطلاحات کو بغیر کسی اتفاقِ رائے (اہلِ زبان عالم برادری) کی منظوری کے استعمال کرنا مجھے عجیب لگتا ہے۔ تاہم یہ میری اپنی ذاتی رائے ہے--قیصرانی 21:45, 25 فروری 2011 (UTC)

حذف؟

ترمیم

کیا خیال ہے باقی منتظمین کا؟ اس مضمون کو حذف کر دیں؟ وکیپیڈیا ایک انسائکلوپیڈیا ہے کوئی تخلیق فرہنگ یا ترقئ لغت کا منصوبہ نہیں۔ اس قسم کے مضامین اصک تحقیق کے زمرہ میں آتے ہیں جن کی وکیپیڈیا پر اجازت نہیں۔ حیدر 10:45, 22 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • مجھے حیدر کی اس بات سے اتفاق ہے کہ وکی پیڈیا کے اصولوں پر ہمیں عمل کرنا ہے۔ دوسرا کسی زبان میں نئے الفاظ کے اضافے کے لئے محض چند افراد کا لفظ کو تجویز کر دینا ہی کافی نہیں۔ تاہم جیسا کہ اوپر لکھا، یہ میری ذاتی رائے ہے--قیصرانی 21:45, 25 فروری 2011 (UTC)
  • محبوب صاحب کی رائے کا انتظار کیا جائے۔--Urdutext 11:07, 22 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • میں معذرت چاہتے ہوئے حذف کا سانچہ واپس نکال رہا ہوں۔ مجھے افسوس ہے کہ محبوب بھائی کا عظیم کام جو وہ اب تک اس دائرۃ المعارف کے لیے کرتے رہے ہیں اس سے وقتی طور پر صرف نظر کر کہ جلد بازی میں سانچہ لگا دیا۔ جو اپنا خون پسینا بہا کر اس کی خدمت کر رہے ہیں ان کے مضمون میں ان کی رائے کے بغیر حذف کا سانچہ لگانا انتہائی افسوس ناک اقدام تھا۔ --سمرقندی 16:33, 22 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • جناب! آپ کو پورا اختیار حاصل ہے مقالہ ہٰذا میں حذف کا سانچہ لگانے کا. تاہم میں اِس مقالہ کو حذف کرنے کے حق میں نہیں ہوں. آپ بے شک اِس کو کسی طریقے سے ایک طرف رکھ دیجئے تاکہ نئے آنے والوں کیلئے ابہام اور پیچیدگی کا باعث نہ بنے. میں چاہتا ہوں کہ مقالہ ویکیپیڈیا پر رہے تاکہ اِس پہ گفت و شنید ہوتی رہے اور کوئی نتیجہ اخذ ہو. مجھے اُمید ہے آپ صاحبان میری رائے سے اتفاق کریں گے. --محبوب عالم 01:26, 28 اگست 2009 (UTC)
  • براہ کرم آرا کا اظہار پرانی بحث کے آخر میں کریں۔ اس مضمون میں اصطلاح متعارف نہیں کرائی گئی بلکہ ایک ممکنہ اصطلاحی خلاء پر توجہ دلائی گئی ہے۔ مضمون کے متن پر بحث کی جائے تو کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکتا ہے۔--Urdutext 14:16, 26 فروری 2011 (UTC)

گفت رسان

میں اس یعنی کہ گفتہ کو ترجیح دیتا ہوں ہاتف پر کیوں کہ یہ بول چال میں زیادہ آسان اور قابلِ ادا ہے۔--مطلوب99 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:02, 22 دسمبر 2016 (م ع و)

«محبوب عالم/گفتہ» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔