(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید مفتی عبداللہ توحیدی

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,225 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


وکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب

ڈاکٹر فرحت ھاشمی صاحبہ حفظھا اللہ تعالی ترمیم

اس وقت کی علماء کی ساتھ ساتھ ھمیں علماء کی علاوہ عالمات کی ذکر کی طرف بھی توجہ دینا چاھیے ڈاکٹر فرحت ھاشمی صاحبہ حفظھا اللہ تعالی بھی دور جدید کی اعلی پایہ کی عالمات میں سے ھیں اللہ تعالی نے ان کو دینی اور دنیوی دونوں علوم سے نوازا ھیں یہ خاتون ایک ایسا گوھر بے مثال ھیںجس کی آب وتاب نے آج کل مشرق ومغرب کو منور کردیاھےآج پوری دنیا میں جگہ جگہ ان کی دروس گھروں میں محلوں میں ریڈیو پر ٹیلی ویژن پر رسایل وجراید پر انٹرنیٹ پر ان کی دروس جاری وساری ھے سعودی عرب اور دبی کی مستند علماء کرام نے ان کی دروس کی اشاعت کیلے باقاعدہ اوقاف کو اجازت اور ترغیب دی ھے متحدہ عرب امارات کی اوقاف تو اپنی ماھانہ رسالوں میں محترمہ ڈاکٹرفرحت ھاشمی صاحبہ حفظھااللہ تعالی کی بیانات کو شایع کرتے ھیں الحمدللہ اب تو ڈاکٹر صاحبہ سب کی ممدوحہ ھیں اللہ تعالی نے ان کو علم کی ساتھ انتھای تقوی اخلاص اور پرھیز گاری سے نوازا ھیں خدمت سنت اور احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اھتمام وانصرام احادیث کے مصادر ومراجع متعلقہ کتب کی بیان اور روایات کی صحت وضعف کے لحاظ سےدرجہ بیان کرنے میں حد درجہ تحقیق کرتے ھوے مسایل بیان کرتی ھیں سلف الصالحین کے عقیدہ ومنھج کا زبردست دفاع کرنے والی ھیں ان کی زندگی خدمت قران وحدیث عبادت وریاضت علمی شغٍف نکتہ آفرینی تواضع انسانیت کی قدر علماء کرام کی احترام غریبوں کی مدد مصایب وآلام میں گری ھوی انسانوں پر بی پناہ شفقت جود وسخا تعلیم وتعلم درس وتدریس کے تذکرے کا احاطہ یھاں ناممکن ھے البتہ ایک حیران کن بات کا تذکرہ میں ضرور کرونگا کہ پاکستان اور پاکستان سے باھر الھدی کی درس کاایک طریقہ یہ بھی ھے کہ بھت سارے خواتین جمع ھوجاتی ھیں اور وھاں ڈاکٹر صاحبہ کی دورہ قرآن کی کیسٹ چلتی ھیں سب خواتین کی ساتھ قرآن مجید ھوتی ھیں غور سے سب سنتے ھیں پھر ایک نگران صاحبہ سب سے پوچتھے ھیں سب کو یاد کرواتی ھیں اور اس طرح وہ سب خواتیں پورا قرآن مجید مکمل کرتی ھیں تو اس طرح ڈاکٹر صاحبہ کی حلقات درس لاکھوں جگھوں میں جاری وساری ھیں اگر چہ وہ وھاں خود موجود نھی ھوتی یہ اعزاز اللہ تعالی نے ڈاکٹر صاحبہ کو بخشا ھے ابھی تک الحمد للہ لاکھوں لوگ قرآن مجید ترجمہ وتفسیر کی ساتھ مکمل کرچکیں ھیں لاکھوں خواتین نمازی تھجد گزار بن چکی ھیں لاکھوں خواتیں نے پردہ شروع کیاھے یہ سب ڈاکٹر صاحبہ کی اخلاص تقوی اور محنت کی وجہ سے ان پر اللہ رب العالمین کی مھربانی ھیں ذالک فضل اللہ یوءتیہ من یشاء ھزاروں سال نرگس اپنی بی نوری پہ روتی ھے بڑی مشکل سے ھوتی ھے چمن میں دیدہ ور پیدا بلکہ مجھے تو وہ حدیث یاد آتی ھیں ان اللہ یبعث لھذہ الامۃ علی راس کل ماءۃ سنۃ من یجدد لھا دینھا ابوداود بسند صحیح حیث نمبر 599 اور شاعر نے بھت اچھا کھاتھا ولیس علی اللہ بمستنکر ان یجمع العالم فی واحد یہ اللہ تعالی کی دین ھوتی ھیں اللہ تعالی ان کی عمر اور علم وعمل میں خیر وبرکت پیدا فرماے اور ان کو صحت وعافیت کی ساتھ امت مسلمہ کی اصلاح کیلے لمبی عمر دیں آمین یارب العالمین مفتی عبداللہ احاطہ جامع مسجد قرقاش مرقبات متحدہ عرب امارات دبی مورخہ26اکتوبر 2011 مفتی عبداللہ توحیدی مقیم کراچی پاکستان

السلام علیکم ترمیم

السلام علیکم جناب مفتی عبد اللہ صاحب! ہم اردو ویکیپیڈیا میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے اس بزم کا حصہ بن کر آپ کو خوشی ہوگی۔ یہاں اسلامی موضوعات پر لکھنے والے افراد کم ہیں، اگر آپ اس جانب توجہ فرمائیں تو کرم ہوگا۔ ممنون  —خادم— تبادلۂ خیال 07:08, 9 مارچ 2013 (م ع و)

ڈاکٹر فرحت ھاشمی کی شفقت اپنی طالبات پر ترمیم

بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ سبحانہ وتعالی کی پیارے حبیب آقاے نامدار سرور کاینات ھم سب کی ماں باپ ان پر قرباں بھت مھربان بھت مھربان نبی جن کی بارے میں امان عایشہ رضی اللہ تعالی عنھا نے بھت خوب فرمایا لنا شمس وللآفاق شمس وشمسی تظلع بعدالعشاء یعنی ھمارے وہ پیاری نبی صلی اللہ علیہ وسلم جن کا پاک اور مقدس نام ھے محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم جن کے نام لینے کیلیے بھی پاک منہ چاھیے ھزار بار شویم دھن بمشک وگلاب ھنوز نام گفتن شما بی ادبی است اس پاک ومقدس ھستی نے فرمایا انما بعثت معلما یقینا مجھے استاد اور معلم بناکر بھیجا گیا ھے اور پھر معلم کیلیے جو صفت چاھیے وہ ھے شفقت اور نرمی جو اللہ سبحانہ وتعالی نے ھمارے پیارے نبی میں بطریق اکمل پایا جاتا ھے فرماتا ھے نا ھمارے رب اور ھمارا خالق ومالک النبی اولی بالمومنین من انفسھم اور ایک اور جگہ ارشاد ھے وبالمؤمنین رءوف رحیم ان سب احادیث اور آیات میں اس بات کی طرف اشارہ ھے کہ معلم اور استاد کو شفیق اور مھربان ھونا چاھیے لیکن افسوس صد افسوس کہ آج کی دین کی ٹیکیدار اس صفت سے یکسر خالی ھے میرا ایک بھای جوکہ الحمدللہ آج ایک کامیابب بڑبس میں ھے عالم نھی بن سکا اس وجہ سے کہ اس کو جب ابوجان نے مدرسے مین ڈاخل کیا تو مدرسے کے قاری صاحب نے ان کو ڈنڈے سے مارکر ان کا ھاتھ ذخمی کردیا تو اس دن سے انھوں مدرسے کو چھوڑ کر ایک سکول میں داخلہ لیا اس کی وجہ جناب قاری صاحب کی بچون کی بی پناہ مار بنی ورنہ اآج وہ ایک حافط اور عالم ھوتااآج جو ھم فرحت ھاشمی کی تعریف کرتے ھیں وہ اس لیے کہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتاے ھوے شفقت والا صفت بدرجہ اتم موجود ھےوہ اس طرح کہ جب میں پاکستان میں ھوتی تھی تو خوتین کلب کراچی میں ھمارے ساتھ ایک بلوچ لڑکی پڑھتی تھی وہ بھت زیادہ محنت کر تھی لیکن بھت کند ذھن تھی جب وہ قرآن پڑھتی تھی تو بھت روتی تھی جب ھمارا امتحان ھو گیا توانھون نے بھت کم نمبر لیے بھت رورھی تھی کہ میں کتنی راتیں محنت کر کر جاگ کرگزار چکی ھو سبق یاد کیا تھا لیکن امتحان کی وقت بھول گیے جب تقری انعامات آگیا تو ھماری خوش قسمتی سے استاذہ تشریف لا چکی تھی معلوم نھی ان کو کسی نے بولا ھوگا یا اللہ نے اس کی دل میں ڈال دیا اس لڑکی کے بارے میں وہ لڑکی جب انعام لینے کیلیے سٹیج پر آی تو استادہ نے ان کو گلے لگایا ان کی سر پر ھاتھ رکھا ان کو دعاء دی اوران کو قرآن مجید تحفے میں دیدیااس لڑکی کو شاید استادہ کی دعا کی بدولت اور استادہ کی شفقت کی بدولت اتنا نوازا اتنا نوازا کہ انھوں نے اپنے محلے میں دورہ تفسیر شورع کیا ابتک وہ کافی دفعہ دورہ تفسیر پڑھاچکی ھے اور ان کی محلے میں ان کی وجہ سے سینکڑوں خواتین نے پردہ شورع کیاھے وھاں ذکری فرقہ کی کافر زیادہ ھے گذشتہ رمضان میں انھوں نے چند لڑکیون کو مسلمان بھی کیاھے ان کی پھوپی ابھی تک ایک ایک مھینہ مسلسل بکرے ذبحہ کرتی ھے اور ڈھول بجاتی ھے تاکہ میراجن مجھ سے خوش ھوجاے اور مجھ سے مشکلات دور کریں اس لڑکی نے اس پر محنت شورع کیاھے تا کہ ان کااصلاح ھوجاے دراصل ان کا پورا خا ندان تقریبا مشرک ھے لیکن اللہ تعالی نے استاذہ کی ذریعے ان کی اصلاح کا انتظام فرمایا اگر اللہ تعالی استاذہ ڈاکٹر فرحت ھا شمی کو ان کی ھدایت کا ذریعہ نا بناتی تو یہ لڑکی بھی آج گمراہ ھوتی اور سب سے زیادہ کام استاذہ کی شفقت نے کیا اسلیے میری سب معلم بھاییوں اور معلمات بھنوں سے درخواست ھے کہ فرحت ھاشمی کی طرح شفقت کریں اپنی شاگردوں اورشاگرداووں پر بشکریہ محدث فورم مضمون سلمی سلمی خان صاحبہ مفتی عبداللہ توحیدی مقیم کراچی پاکستان

محترمہ ومکرمہ ام محمد صاحبہ حفظہااللہ تبارک وتعالی کی ایک مضمون استاذہ محترمہ کی تعارف کے بارے میں ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظھا اللہ کا مختصر تعارف نام : ڈاکٹر فرحت ہاشمی۔ ڈاکٹر فرحت ہاشمی آج کے دور مشہور اسلامی اسکالرز میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنے آپ کو قران کا ایک ادنی طالبعلم اور خادم قرار دیتی ہیں۔ اپنے پر اثر انداز بیان اور مدلل طریقہ تدریس کی بدولت آج اسلامی علماء میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ ذاتی کوائف: محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی 1957 پاکستان کے شہر سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد عبدالرحمن ہاشمی خود بھی ایک عالم دین تھے۔ ان کا شجرہ نسب 53ویں پشت میں جاکر جلیل القدر صحابی ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے جا ملتا ہے۔ آپ کے والد کی خواہش تھی کہ میری بیٹی دینی تعلیم حاصل کرے اور قران اور حدیث کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرے۔ اور انہوں نے اپنے والد کی خواہش کے آگے سر تسلیم خم کیا۔ یہاں یہ بھی عرض کرتی چلوں کہ فقط ڈاکٹر صاحبہ ہی نہیں ان کے دوسرے بہن بھائ بھی دین سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔ یہا‎ں ڈاکٹر صاحبہ کی ازدواجی زندگی کے بارے میں عرض کردوں کہ آپ کے شوہر کا نام ڈاکٹر محمد ادریس زبیر ہے اور ڈاکٹر صاحبہ کی دینی مصروفیات کو جاری رکھنے میں انہیں اپنے شوہر کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

تعلیم : انہوں نے ابتدائ تعلیم سرگودھا ہی سے حاصل کی اور پھر سرگودھا ہی کے گورنمنٹ ڈگری کالج سے گریجویشن کیا۔ جس کے بعد ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے پنجاب یونیورسٹی سے عربک میں ماسٹر کی سند حاصل کی دوران تعلیم انہوں نے متعدد ایوارڈز اور سکالر شپس حاصل کیں۔ درس و تدریس : ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے سرگودھا ڈگری کالج میں لیکچرر کی حیثیت سے اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ کچھ ہی عرصہ بعد انہوں نے فیکلٹی ممبر کی حیثت سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو جوائن کیا اور اسی یونیورسٹی سے انہیں گلاسگو یونیورسٹی سے علوم حدیث میں پی ایح ڈی کرنے کے لیۓ اسکالرز شپ ملی۔ گلاسگو یونیورسٹی اسکاٹ لینڈ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ نے واپس پاکستان آکر اسلامک یونیورسٹی میں تدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔ الھدی کا قیام دوران تدریس انہیں احساس ہوا کہ خواتین میں دینی شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہو‎ۓ انہوں نے 1994 میں اسلام آباد میں الہدی انٹرنیشنل سینٹر کی بنیاد رکھی۔ اس سینٹر نے بہت جلد ہی خواتین کی دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا۔ اس فاؤنڈیشن کے دروازے ہر اس خاتون کے لیۓ کھلے ہیں جو کہ دینی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔ چاہے اس کی مادی حیثیت کچھ بھی ہو۔ آج الھدی سینٹر کی شاخیں مختلف ممالک میں پھیلی ہوئ ہیں۔ ڈاکٹر فرحت ہاشمی خواتین کوبنیادی طور پر قران کریم کی تعلم دیتی ہیں اور اس سلسلہ میں ان قران کے ترجمہ اور تفسیر پر مشتمل سی ڈیز اور کیسٹس کو ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ مملکت سعودی عرب میں الھدی کی کلاسز کا اجراء سعودی عرب میں الھدی کی کلاسز کے اجراء سے پہلے یہاں کے علماء نے ڈاکٹر فرحت ہاشمی کی تفسیر کا نہایت تفصیل سے جائزہ لیا اور پھر اس تفسیر کو پڑھانے کی اجازت دی۔ اور آج سعودی عرب کے مختلف شہروں میں میں الھدی کے کلاسز جاری ہیں۔ طریقہ تعلیم: سب سے پہلے کلاس میں ہمیں تجوید پڑھائ جاتی ہے۔ پھر ہم ڈاکٹر صاحبہ کا لیکچر سنتے ہیں اور پھر کلاس میں اس سبق پر ڈسکشن ہوتی ہے اور اس کے مطابق ہم نوٹس تیار کرتے ہیں۔ ہر سپارے کے آخر میں اس کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے کے لیۓ کم از کم 80 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں سیرت رسول صلی اللہ علیہ کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔

ایک خاص بات یہاں عرض کردوں کہ ہماری تمام ٹیچر اپنی تمام خدمات بلامعاوضہ انجام دیتی ہیں۔ اور ان تمام ٹیچر کی دین سے محبت اور ان کا جذبہ خدمت سراہے جانے کے قابل ہے۔ اور ہم سب کے لیۓ مشعل راہ ہے۔ اور اللہ کے فضل کے بعد ان کی تربیت کا نتیجہ ہے۔ الھدی کے تحت مختلف اسلامی کورسز کی تفصیل۔ 1- ڈپلومہ کورسز، 2- پوسٹ ڈپلومہ کورسز، 3- سرٹیفیکیٹ کورسز، 4- کورسز بذریعہ خط و کتابت 5- شارٹ کورسز، 6- بچوں اور لڑکیوں کے لیۓ مختلف تعلیمی پروگرام، 7- عوام الناس کے لیۓ مختلف تعلیمی پروگرام۔ اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر ان کی کتب، رسالے، پمفلیٹ اور کارڈز ، دعاؤں کے کارڈز وغیرہ بھی مختلف ممالک میں اردو اور انگلش زبانوں میں دستیاب ہیں۔ یہاں میں نے ڈاکٹر صاحبہ کا مختصر تعارف پیش کیا ہے۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے ساتھ اور معلومات بھی شئر کرتی رہوں گی۔ اس کے علاوہ ان ویب سائٹ پر ان کے بارے میں مفصل معلومات موجود ہیں۔ Wp.farhathashmi.com , Al-Huda International ڈاکٹر صاحبہ کے اپنے الفاظ میں ان کا مشن ہے " قران سب کے لیۓ، ہر ہاتھ میں اور ہر دل میں" اور میری بھی خواہش کے میں بھی ان کے اس مشن میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔ جس کے لیۓ آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

اللہ کا شکر کہ جس نے مجھے یہ سب لکھنے کی توفیق عطا فرمائ، ام نور العین کا شکریہ کہ انہوں نے میری رہنمائ کی۔ اور ابو محمد کا بھی شکریہ جو کہ اس سب کو ٹائپ کر رہے ہیں۔ مفتی عبداللہ توحیدی بشکریہ اردو مجلس فورم ومحدث فورم بھت سارے دعاووں کے ساتھ ام محمد صاحبہ حفظھااللہ تعالی کیلیے کہ انھوں نے استاذہ محترمہ ڈاکٹر فرحت ھاشمی صاحبہ کے تعارف کروائی مفتی عبداللہ توحیدی