محترم آپ نے متعدد بار افغانستان کی زبانوں کے بارے میں عمداً غلط معلومات مضمون میں لکھیں اور تبدیل کرنے کے بعد دوبارہ تبدیل کر دیں۔ التماس ہے کہ آئندہ ایسا نہ کریں۔ حد یہ کہ آپ نے حوالہ بھی دیا۔ اس حوالہ کے مطابق وہی معلومات درست ہیں جو میں نے اس مضمون میں لکھی ہیں۔ اول تو آپ کو ایک صارف بنانا چاہئیے اور پھر اپنا نقطہ نظر دینا چاہئیے۔ دوسرے یہ کہ پشتون اور فارسی بولنے والے دونوں ہمارے بھائی ہیں اور اس ویکیپیڈیا پر تعصب کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ برا منائے بغیر آپ اس حرکت سے باز رہیں گے۔--سید سلمان رضوی 21:19, 4 دسمبر 2008 (UTC)