تبادلۂ خیال صارف:Hindustanilanguage/وثق 29
مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی کی تکمیل
ترمیممکرمی مضمون مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی مکمل ہو گیا ہے۔ صرف کچھ کتب کا اندراج رہتا ہے جس سے مجموعی طور پر مضمون پر کوئی اثر نہیںپڑے گا۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:43, 21 ستمبر 2016 (م ع و)
- جی، یہ تو بہت ہی عمدہ ہے۔ میں تو یہ کہوں گا کہ جس عمدگی سے آپ سندھ کی ادبی شخصیات پر مضامین لکھے ہیں، اسی طرح اور اسی عمدگی سے اور ساتھی بھی اگر پنجابی، بلوچی اور پشتو کی شخصیات پر اگر لکھیں گے تو یقینًا ہم برصغیر کی ادبی شخصیات سے نہ صرف واقف ہوں گے، بلکہ اپنی لسانی تہذیب اور ثقافت کی قدردانی کرنے لگیں گے، جس کی اس پر آشوب دور میں اشد ضرورت ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:44, 21 ستمبر 2016 (م ع و)
EUP
ترمیمYou should have received an email about Edinburgh access - if you're still interested, could you please complete the linked form? Nikkimaria (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:52, 24 ستمبر 2016 (م ع و)
- تکمیل--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:58, 24 ستمبر 2016 (م ع و)
- Thanks - same with APA. Nikkimaria (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:04, 24 ستمبر 2016 (م ع و)
اردو زبان میں ویکی ہاؤ شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے
ترمیممحترم دوست احباب،
آداب و تسلیم!
آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے)۔ کھاتہ کھولنے کے بعد اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کے بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:
# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~
- ویکی ہاؤ کیا ہے؟
یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔
- اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
- اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
- انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔
- بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
- گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
- ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟
ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔
- کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟
جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com
- کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟
افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
- کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟
بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔
- اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟
ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:02, 28 ستمبر 2016 (م ع و)
اصطلاح ریتخانہ کی تبدیلی
ترمیمنامزدگی برائے منتخب مضمون
ترمیممحترم و مکرمی سید مزمل الدین صاحب السلام وعلیکم،
مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی اور میرزا غازی بیگ ترخان ایسے مضامین ہیں جنہیں اپنی نوعیت اور معلومات کے اعتبار سے منتخب مضامین کا درجہ ملنا چاہئے۔ یہ دونوں مضامین میں نے بڑی محنت سے لکھیں ہیں۔ دوران تحقیق مخدوم مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی کے عربی قصیدے کا ایک قلمی نسخہ بھی دریافت ہوا جو مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی پر پی ایچ ڈی تھیسس میں موجود اب تک معلوم 82 کتب کی فہرست میں بھی موجود نہیں ہے۔ آپ اگر انہیں منتخب مضامین کے معیار کے مطابق سمجھتے ہیں تو برائے مہربانی انہیں منتخب مضامین کے لئے نامزد کریں تاکہ رائے شماری کی جائے۔یاد رہے یہ دونوں مضامین سندھ کی تاریخ اور ثقافت کے حوالے سے اب تک لکھے گئے مضامین میں سے نمائندہ مضامین ہیں جو مذکورہ شخصیات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرتے ہیں۔ شکریہ--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:30, 29 ستمبر 2016 (م ع و)
- عارف بھائی، آپ کے دونوں ہی مضامین عمدہ ہے۔ تاہم شعیب بھائی نے کچھ انتظامی ٹیگ لگائے ہیں۔ انہیں آپ دیکھ لیجیے گا۔ شعیب صاحب نے میرے مضمون بھارتی پنجاب میں کھیل پر اسی طرح کے انتظامی ٹیگ لگائے تھے اور مطلوبہ ترامیم کے بعد مضمون کے انتخاب کی تائید کی تھی۔ براہ کرم اس بات پر غور کیجیے۔ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی عمدہ تو ہے مگر تصویر سے خالی ہے۔ میرے حساب سے اگر مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی صاحب کی تصویر نہ بھی ہو تو ان کی کوئی دو کتابوں کے سرورق کی تصاویر اردو ویکیپیڈیا پر اپلوڈ کر کے مضمون میں شامل کرلیجیے۔ اس کے علاوہ سرخ روابط کو دور کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:38, 29 ستمبر 2016 (م ع و)
- سید مزمل الدین صاحب مخدوم صاحب کی اپنی تصویر موجود نہیں لیکن کتب کے سرورق یہاں اور یہاں موجود ہیں لیکن میں اپلوڈ نہیں کروں گا۔ آپ کو تو پتا ہی ہے کہ مجھ پر ویکی کامنز پہلے بھی پابندی لگ چکی ہے۔ کامنز پر یہ کام کوئی اور سر انجام دے تو بہتر ہے، وہاں اگر نہیں ہو سکتا تو اردو ویکیپیڈیا پر میں کوشش کرتا ہوں۔ ابتدائیہ کو میں دیکھ لیتا ہوں جتنا ہو سکا اضافہ کردوں گا۔ شکریہ--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:58, 30 ستمبر 2016 (م ع و)
- حسبِ حکم مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی کے ابتدائیہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر تصایف اپلوڈ کرنے کے لیے لنک بھیج دیں، مجھےلنک مل نہیں رہا۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:41, 30 ستمبر 2016 (م ع و)
- سید مزمل الدین صاحب مخدوم صاحب کی اپنی تصویر موجود نہیں لیکن کتب کے سرورق یہاں اور یہاں موجود ہیں لیکن میں اپلوڈ نہیں کروں گا۔ آپ کو تو پتا ہی ہے کہ مجھ پر ویکی کامنز پہلے بھی پابندی لگ چکی ہے۔ کامنز پر یہ کام کوئی اور سر انجام دے تو بہتر ہے، وہاں اگر نہیں ہو سکتا تو اردو ویکیپیڈیا پر میں کوشش کرتا ہوں۔ ابتدائیہ کو میں دیکھ لیتا ہوں جتنا ہو سکا اضافہ کردوں گا۔ شکریہ--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:58, 30 ستمبر 2016 (م ع و)