اردو ویکیپیڈیا کی محرومی ترمیم

ادھر کچھ دنوں سے اردو ویکیپیڈیا کی محرومیوں میں ایک اور محرومی کا اضافہ ہوا ہے۔ ہمارے سب سے متحرک اور قابل فخر و رشک صارف جناب @طاہر محمود: صاحب ایک غلط فہمی کے باعث ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے۔ کیا آپ ان کی واپسی کی تحریک پیدا کر سکتے ہیں؟ :)  —خادم—  مورخہ 18 اگست 2019ء، بوقت 11 بج کر 39 منٹ (بھارت)

آداب!
آپ اس بات کا خاص خیال رکھیے کہ کسی بھی مخلص اور انتہائی محنتی صارف کو کبھی burnout sensation کا شکار ہونا نہ پڑے۔ اگر ایسا ہوا تو کوئی بھی ہم میں رضاکارانہ ویکی منصوبہ چھوڑ سکتا ہے۔ جہاں تک طاہر صاحب کی واپسی کی بات ہے، اگر میری کوئی اپیل یا گزارش سے وہ واپس آ سکتے ہیں، تو مجھے ایسا کرنے میں کوئی جھجک نہیں ہے، میں پہل کرنے تیار ہوں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:49، 19 اگست 2019ء (م ع و)
کیا یہاں صحت مند مکالمے کی اجازت نہیں ہے؟ میں نے اپنی رائے پیش کی تھی جسے طاہر صاحب نے غلط رخ دے دیا۔ آپ سب نے دیکھا کہ میں نے اپنی باتیں مدلل انداز میں پیش کیں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ میں اس صورت حال کا ذمہ دار ہوں۔ گویا دبے لفظوں میں یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ میں محض اپنے کام سے کام رکھوں اور کسی غلطی کی درستی کی فکر نہ کروں۔ مجھے آپ حضرات کے اس رویہ سے ہمیشہ شکایت رہی ہے کہ دربار عالیہ میں کسی کی پیش نہیں جاتی۔ فریقین کی گفتگو اور رویوں کو سمجھ کر درست فیصلہ کرنے کی عادت نہیں ہے۔ منتظمین کے اسی عدم توازن، بے پروائی یا جانب داری نے اردو ویکیپیڈیا کو بعض بہترین صارفین سے محروم کر دیا لیکن منتظمین کبھی اپنے رویے پر نظر ثانی نہیں کرتے۔ :)  —خادم—  مورخہ 20 اگست 2019ء، بوقت 12 بج کر 12 منٹ (بھارت)
آپ یہ گفتگو کا آغاز کرنا ہی آپ کے مخلص رویے کا آئینہ دار ہے جس کی میں دل سے قدر کرتا ہوں۔ میری مراد یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل آپ اپنے متبادل غیر منتظمی کھاتے سے ترامیم کرنے پر اڑے تھے حالانکہ طاہر صاحب نے اپنے رویے پر تاسف کا اظہار کیا تھا اور آپ سے منتظمی کھاتے سے ترمیم کرنے کی گزارش کی تھی۔ اس وقت آپ نہیں مانے۔ اردو ویکی کے دو صارف مجھے شیطان کہ چکے ہیں۔ ان میں سے ایک کسی اور منصوبے پر مشکل وقت سے گزرا۔ اس وقت میں نے کسی غصے کا مظاہرہ کیے بغیر حتی المقدور اس کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔ آپ سے بھی یہی عرض ہے عفو و درگزر سے کام لیں اللہ ہماری دانستہ اور نادانستہ دونوں خطاؤں کو معاف کرے گا۔ ان شآءاللہ۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:12، 19 اگست 2019ء (م ع و)

Project Tiger 2.0 ترمیم

Sorry for writing this message in English - feel free to help us translating it

سلام ترمیم

جی مزمل الدین صاحب انشاء اللہ ضرور کروں گا جیسے ہی وقت ملا --عباس دھوتھڑ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:16، 13 ستمبر 2019ء (م ع و)

عباس صاحب، آپ کی عمدہ اور معلوماتی تحریر کا مجھے انتظار رہے گا۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:42، 14 ستمبر 2019ء (م ع و)

ٹائیگر ترمیمی منصوبہ ۱2019ء ترمیم

آداب، آداب،

گزشتہ سال کی طرح امسال بھی تائیگر ترمیمی منصوبہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ گزشتہ سال اردو ویکیپیڈیا کی شراکت غیر معمولی تھی اور ہم تیسرے درجہ پر رہے تھے جبکہ اردو ویکیپیڈیا کو مسابقہ شروع ہونے کے بعد ایک ماہ بعد اس کی اطلاع ملی تھی۔ اردو ویکیپیڈیا کی جانب ٹائیگر ترمیمی دوڑ، 2018ء میں کل 29 صارفین نے شرکت کی تھی اور 694 نئے مضامین تخلیق کئے گئے تھے جبکہ 10195 صفحات میں توسیع کی گئی تھی۔ مکمل تفصیل یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ امسال کا یہ مسابقہ (ٹائیگر ترمیمی دوڑ/2019ء) مزید دلچسپ ہونے جا رہا ہے کیونکہ اس میں کل 15 ویکیپیڈیائیں حصہ لے رہی ہیں اور ہر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے کوشاں ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کی جانب سے اپنی زبان کو سرفہرست کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ذیل میں ضروری روابط ملاحظہ فرمائیں‘

شمولیت اور مضامین کا اندراج ترمیم

  • آپ 11:59 PM (بھارتی معیاری وقت)، 20 جنوری 2020ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

شراکتیں شامل کریں

واضح ہو کہ مضمون کم ازکم 300 الفاظ اور 9000 بائٹ کی شرط پر پورا اتر رہا ہو۔


آپ سے اس مسابقہ میں پرزور شرکت کی درخواست ہے۔ امید ہے کہ ہم سب مل کر اس مسابقہ میں اردو ویکیپیڈیا کو سرفہرست لائیں گے۔ پیشگی شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:26، 10 اکتوبر 2019ء (م ع و)

«Hindustanilanguage/وثق 62» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔