تبادلۂ خیال فائل:PakistanGeography.jpg

پاکستان کا یہ نیا جغرافیائی نقشہ مرتب کیا گیا ہے، اس میں لازماً کئی خامیاں ہوں گی اور ہیں بھی، مثلاً shaded relief کے باعث بالائی علاقوں (اسکردو، گلگت وغیرہ) کے نام واضح نہیں دکھائی دے رہے، کیا اس کے لیے shaded relief کو کم کر سکتا ہوں؟ یا پھر ساتھیوں کے پاس دیگر تجاویز (رنگوں کو تبدیل وغیرہ کرنے کے لیے) بھی اگر ہیں تو دے سکتے ہیں، اس کے لیے مجھ سے جو ہو سکا ضرور کروں گا۔

اس میں جو پہاڑوں کو نمایاں کرنے کے لیے دکھایا جاتا ہے اسے shaded relief کہتے ہیں۔ اس کی بلندی کو کم کیا جا سکتا ہے اور بالکل ختم بھی کیا جا سکتا ہے فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

میرے خیال میں آپ کوئی ہلکا سا ٹیکسٹ بیک گراونڈ کلر استعمال کریں ۔(تھوڑا سا ٹرانسپرنٹ بھی ہو)، اور شیڈیڈ ریلیف بھی کچھ کم کردیں۔ (بلکل ختم نہ کیجیۓ گا) ۔ویسے آپ کا کام لاجواب ہے۔۔۔ :) سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 05:43, 13 مارچ 2008 (UTC)


  • میں نے آج سے پہلے اردو میں اتنا اچھا اور خوبصورت نقشہ نہیں دیکھا۔ سوات کے شہر مینگورہ کو منگورہ لکھا گیا ہے اسے درست کردیں۔ (مینگورہ درست ہے)۔ رنگ میرے خیال سے ٹھیک ہیں اور چاغی کے نیچے راس کوہ کے علاوہ باقی سب ٹھیک سے پڑھا بھی جارہا ہے۔ --سید سلمان رضوی 11:21, 13 مارچ 2008 (UTC)
سیف اللہ اور سلمان صاحبان! رائے دینے کا شکریہ، اس میں آپ کی آراء کے مطابق کچھ تبدیلیاں لا کر جلد دوبارہ پیش کر دوں گا۔ انشاء اللہ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

فائل "PakistanGeography.jpg" کے صفحہ پر واپس جائیں۔