تبادلۂ خیال معاونت:مندرجات

اس صفحہ کا مقصد انکی راہنمائی اور معاونت ہے جو اردو ویکیپیڈیا کے لیے مضامین لکھنا چاہتے ہیں یا موجودہ مضامیں میں ترمیم و تدوین کرنا چاہتے ہیں۔ یہ صفحہ ابھی زیرتکمیل ہے لہذا آپ اس صفحے سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔۔


وکی پیڈیا ایک آزاد دائرہ المعارف (انسائکلوپیڈیا) ہے۔ جو کے بیک وقت بے شمار زبانوں میں لکھا جا رہا ہے۔ اس مضمون میں آپ کے لیے مفید معلومات ہیں کہ کس طرح آپ بھی اس منصویے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔


درخواست

ترمیم

رجوع مکرر: عنوان بدلنے کا طریقہ بھی اس فہرست میں شامل کر دیجئےـ --قائلہ 13:48, 19 جنوری 2009 (UTC)

عنوان دیں

ترمیم

بہت کم ہی پاکستانی اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ ان کے پاس موجود معلومات کس قدر اہمیت کی حامل ہے۔

آپ جو بھی کچھ جانتے ہیں، اسے انٹرنیٹ کے ذریعے ہزاروں لوگوں تک پہنچایا جاسکتا ہے، جو لاتعداد زندگیوں اور واقعات پر اثرانداز ہوسکتا ہے، جبکہ اس سے پاکستانی ٹاپکس کے حوالے سے دنیا بھر میں آگاہی پھیلائی جاسکتی ہے۔

اور یہ کام آج کے دور میں سب سے زیادہ آسانی سے ویکیپیڈیا کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔

ویکیپیڈیا، جو ایک آن لائن انسائیکلوپیڈیا ہے، تقریباً ہر ٹاپک پر معلومات حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ مفت ہے، نان کمرشل ہے اور تقریباً ہر ممکن سبجیکٹ پر اتھارٹی کا درجہ رکھتی ہے۔ دنیا کی تقریباً 300 زبانوں میں دستیاب یہ انسائیکلوپیڈیا دنیا بھر کے لوگوں کو ان کی زبانوں میں معلومات فراہم کرنے کا عزم لیے ہوئے ہے۔

لیکن ویکیپیڈیا بھلے ہی بے پناہ وسعت کا حامل ہے، پر اس پر کام اب بھی جاری ہے۔

کیا آپ نے ویکیپیڈیا کے لوگو، جو دنیا کی شکل کا ہے، میں غیر مکمل پزل نہیں دیکھا؟ یہ لوگو غیر مکمل پزل کی شکل کا اسی لیے ہے، کہ ویکیپیڈیا اب بھی نامکمل ہے۔ بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ یہ ویب سائٹ ابھی صرف شروعاتی مراحل میں ہے، تو غلط نہیں ہوگا اور اسے مکمل ہونے میں شاید آئندہ کئی دہائیاں درکار ہوں گی۔

پاکستان کے 3 کروڑ انٹرنیٹ صارفین میں ویکیپیڈیا بہت مشہور ہے۔ ہم میں سے لاکھوں لوگ اسے روزانہ وزٹ کرتے ہیں۔ لیکن ویکیپیڈیا سے ہمارے اس لگاؤ کے باوجود اس ویب سائٹ پر پاکستان سے متعلق مضامین بہت تھوڑی تعداد میں ہیں۔

ہر ماہ انگلش ویکیپیڈیا میں دنیا بھر سے 30 لاکھ ایڈیٹنگ کی جاتی ہیں، جن میں سے صرف 8000 پاکستان سے ہوتی ہیں۔

کیوں؟ کیونکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ وہ بھی ویکیپیڈیا میں آسانی سے تعاون کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان دنیا کے دوسرے ممالک سے کافی پیچھے ہے۔ پاکستان سے متعلق ویکیپیڈیا پر 20،000 کے قریب آرٹیکل موجود ہیں، جن میں سے 50 سے بھی کم اچھی کوالٹی کے قرار دیے جاسکتے ہیں۔

زیادہ تر آرٹیکل بہت چھوٹے ہیں، ٹھیک سے لکھے نہیں گئے، جبکہ ان میں متوازن اور قابلِ بھروسا معلومات کی بھی کمی ہوتی ہے۔ دوسری جانب سب سے اچھے لکھے گئے آرٹیکلز کے پڑھنے والے بھی اسی حساب سے زیادہ تعداد میں ہیں۔ "پاکستان" پر آرٹیکل دنیا بھر سے ہر سال تقریباً 30 لاکھ لوگ پڑھتے ہیں۔

اس کے علاوہ زبان کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔ ہمارے ملک کے زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین ویکیپیڈیا انگلش میں استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اردو ویکیپیڈیا بھی مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان بھر سے ویکیپیڈیا کے تمام وزٹس کا صرف ایک فیصد ہی اردو ویکیپیڈیا پر جاتا ہے۔ زیادہ تر ایڈیٹنگ پاکستان سے باہر موجود لوگ کرتے ہیں، حالانکہ یہ ظاہر ہے کہ پاکستان میں موجود لوگوں کو ملک کے بارے میں زیادہ تفصیلی اور صحیح معلومات ہوں گی۔

اس کے مقابلے میں انڈیا سے متعلق آرٹیکلز زیادہ بہتر انداز میں اور تفصیل سے لکھے ہوئے ہیں۔

انڈیا میں موجود ویکیپیڈیا کے ایڈیٹرز نے اپنے ملک کو انٹرنیٹ پر پاکستان سے زیادہ نمایاں کر رکھا ہے۔ مثال کے طور پر 2008 کے ممبئی حملوں سے متعلق ویکیپیڈیا پر ایک درجن سے زیادہ آرٹیکلز موجود ہیں، جبکہ 18 اکتوبر 2007 کے کراچی حملے سے متعلق صرف ایک آرٹیکل موجود ہے اور وہ بھی بہت چھوٹا لکھا ہوا ہے۔ حالانکہ دونوں واقعات میں ایک ہی جیسے نقصانات ہوئے ہیں۔

پاکستان کے شمال مغرب میں جاری حالیہ جنگ، جس کے پس منظر کے طور پر 50،000 سے زائد سویلین اموات اور بہت کچھ ہے، کی کوریج سب سے زیادہ غیر تسلی بخش ہے۔

یہ بات دھیان میں رکھیے، کہ یہ ویکیپیڈیا کی غلطی نہیں ہے۔ مسئلہ ہمارے، یعنی ہم پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ ہے جو ملک کے کلچر، تاریخ، لوگوں اور جیوگرافی کے بارے میں سب سے بہتر معلومات رکھتے ہیں، لیکن اپنی معلومات شیئر کرنے کے لیے قدم نہیں بڑھاتے۔

ویکیپیڈیا پر موجود تمام آرٹیکلز دنیا کے تمام ملکوں میں موجود اس کے صارفین کی وجہ سے ہیں۔ مجھ جیسے آپ جیسے لوگ، جو اسے بہتر بنانے کے لیے مفت میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

اور ایسا اس لیے کیا جاتا ہے، کیونکہ انہیں "مفت معلومات سب کے لیے" کے نظریے سے محبت ہے اور اس لیے کہ ویکیپیڈیا پر کوئی بھی انٹرنیٹ صارف ایڈیٹنگ کرسکتا ہے۔

میں تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس عالمی پراجیکٹ میں حصہ لیں، اپنی معلومات کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچائیں، تاکہ دنیا ہمارے ملک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکے۔

کس آرٹیکل میں تعاون کرنا ہے، اس کا فیصلہ آپ کریں گے، لیکن شرط یہ ہے کہ معلومات درست اور متوازن ہونی چاہیئں۔ اگر آپ مدد حاصل کرنا چاہیں، تو کمیونٹی میں موجود ارکان آپ کی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

مفت معلومات اور پاکستان کے متعلق معلومات کو انٹرنیٹ پر ڈال کر محفوظ کردینا ایک اہم پراجیکٹ ہے، جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اور اگر آپ بھی مفت میں اس پراجیکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں، تو پھر یہ کام نہ کرنے کے لیے کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔

اگر آپ کو معلومات شیئر کرنا پسند ہے یا آپ ویکیپیڈیا پر پہلے سے موجود کسی آرٹیکل کے مواد سے مطمئن نہیں ہیں، تو پلیز آپ ویکیپیڈیا جوائن کریں اور خود یہ کام کر ڈالیں۔ آپ یہ رجسٹر ہوئے بغیر بھی کرسکتے ہیں، لیکن رجسٹریشن فوری، پرائیویٹ اور آسان ہے اور اس کے ذریعے آپ دنیا بھر میں موجود ایڈیٹرز سے باآسانی رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

یہ ایک اچھی سماجی اور تعلیمی ایکٹیویٹی ہوسکتی ہے اور پاکستان کے بارے میں درست انفارمیشن دنیا بھر تک پہنچانے کے لیے اس سے بہتر ذریعہ کوئی نہیں ہوسکتا۔

ہندی ویکی پر وہ لوگ بھارت کو یا ہندو مت کو زیادہ اہمیت دیتے یا جانبداری برتتے ہیں تو یہ ان کی غلطی ہے اور ویکی اصولوں کی مخالفت اور علمی بد دیانتی، فیس بک کا صفحہ ہندی ویکی کا اس پر گواہ ہے، لیکن ہم غیر جانبدار ہیں اور تعصب سے دور۔ اس کی مثال اردو ویکی پر دیوالی کے مضمون کا صفحہ اول پر ہونا اور فیس بک سے بھی ہم نے اس مضمون کا ربط شیئر کیا تھا۔ ہندی ویکی پر دیوالی کا مضمون انتہائی مختصر ہے۔

بظاہر سب سے بڑا مسئلہ اچھا لکھنے والوں کی کمی ہے، مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑھتا، اصل چیز یہ ہے کہ کتنے لوگ، کتنے وسائل سے کتنا اچھا کام کرتے ہیں۔ ہمارا کسی ویکی سے بھی مقابلہ نہیں، نا ہی ہم کسی خاص زبان کے ویکی کو کسی ملک کا ویکیپیڈیا کہتے ہیں۔ علاقائی ویکی پیڈیا اگر کوئی اپنے ویکی کو بنائے گا، تو یہ خود اس ویکی کے لیے نقصان دے ہوگا۔ ہم سپین کے گرجا گھروں سے لے کر معذور افراد کے کھیلوں پر بھی مضامین لکھ رئے ہیں۔ ابھی حالیہ مضمون بھارت شراکت ایشیائی کھیل برائے خصوصی افراد 2014 اس کی روشن مثال ہے۔ سب سے اہم جو چیز ہے وہ ہے قاری، اسے کیسے اردو ویکی تک لایا جائے، وہ آئے گا تب ہی قیمت وصول ہو گی، ورنہ دکان کو سامان سے بھر کر تالا لگانے والی بات ہے، قاری کو ویکی پیڈیا لانے کی تجاویز دیں، جتنے زیادہ لوگ آئیں گ‏ے اتنی ہی بہتری کی صورت پیدا ہو گی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:37, 27 اکتوبر 2014 (م ع و)

16 فروری 2018 پر نیم محفوظ میں درخواست ترمیم

ترمیم

زید بن ثابت رض کی بجائے زید بن حارثہ رض نے اسلام اولا قبول کیا تھا۔ براہ مہربانی نام تبدیل فرمائیں۔--Johnyhawkahsan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:51, 26 فروری 2018 (م ع و)محمد احسن تقویمJohnyhawkahsan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:51, 26 فروری 2018 (م ع و) Johnyhawkahsan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:51, 26 فروری 2018 (م ع و)

16 فروری 2018 پر نیم محفوظ میں درخواست ترمیم

ترمیم

واو مجھول کے لیے اس پر الٹا پیش اور یاے مجھول کے لیے اس پر الٹی زیر

مجھول کا قاعدہ

ترمیم

واو مجھول کے لیے اس پر الٹا پیش اور یاے مجھول کے لیے اس پر الٹی زیر

3 ستمبر 2018 پر نیم محفوظ میں درخواست ترمیم

ترمیم

119.160.119.194 10:40، 11 ستمبر 2018ء (م ع و)

 N نہیں ہوا کیونکہ وجہ نہیں بتائی گئی۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 10:44، 11 ستمبر 2018ء (م ع و)
 

Sorry if I am at a wrong page Daviduserin (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:55، 15 جنوری 2019ء (م ع و)

واپس "مندرجات" پر