تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:انعامی مقابلہ 2015

مضمون کا سائز ترمیم

مضمون کے حجم کو KB میں رکھنے کی رائے دی گئی ہے تو کتنے KB لازمی ہیں، یہ بھی فائنل کر لیا جائے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:53, 30 اپریل 2015 (م ع و)

آپ کا کیا خیال ہے کہ جو صارف پہلی دفعہ ویکیپیڈیا پر آئے گا اسے کے بی کا حساب معلوم ہوگا؟ ویسے آپس کی بات ہے، مجھے آج تک پتہ نہیں چلا کہ کتنی لائنوں میں کتنے کے بھی آتے ہیں:-)۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:18, 30 اپریل 2015 (م ع و)
لائنوں کا تو مجھے بھی نہیں معلوم :) لیکن حالیہ تبدیلیوں پر جو ± بائٹس ہیں وہی KB کا چھوٹا یونٹ ہیں- [1000 بائٹس = 1KB] نئے صارفین کو یقیناﹰ ان چیزوں کا علم نہیں ہوگا... لیکن سطروں والا معاملہ بھی پچیدہ ہے مختلف آپریٹنگ سسٹمز اور براؤزرز پر مختلف فونٹ سائز ہونے کی وجہ سے کہیں سطریں لمبی ہونگی تو کہیں چھوٹی--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:08, 30 اپریل 2015 (م ع و)
یہ بھی آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ موبائل میں تو چار الفاظ میں ہی لائن پوری ہو جاتی ہے۔ خیر اس کا حل ہم یہ نکالتے ہیں کہ مضموں کے لیے کم از کم پندرہ فقرات رکھ لیتے ہیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:14, 30 اپریل 2015 (م ع و)
یہ بات بھی ہضم نہیں ہورہی کیونکہ فقرے بھی لمبے چھوٹے ہوسکتے ہیں جیسے کوئی فقرے لکھے. میرے پاس ایک بلی ہے- اس کا رنگ سفید ہے- وہ دودھ پیتی ہے- اس طرح تو وہ بہت کم الفاظ میں پندرہ فقرے پورے کر لیگا--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:22, 30 اپریل 2015 (م ع و)
بنا لے، چھوٹے چھوٹے فقرات بنا لے۔ کوئی مسئلہ نہیں۔ ہمیں تو ایک مضمون مل جائے گا۔ انعامات انہیں کو ملیں گے جن کے مضمون فقرات پورے کرنے کو نہیں بلکہ معلومات سے بھرے ہونگے۔آپ ٹائم نکالیں، انتظامیہ میں نام دیں، انتظامیہ میں کسی نے بھی نام نہیں دیا، انتظامیہ مطلب مضمون دیکھ کر اگلے مرحلے میں بھیجنے والے ۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:30, 30 اپریل 2015 (م ع و)
تو الفاظ کی تعداد متعین کر لیں، جیسے مضمون اور کہانی وغیرہ کے مقابلوں میں عام طور پر ہوتا ہے۔--«  عبید رضا » 18:04, 30 اپریل 2015 (م ع و)
تجویز کریں کتنے الفاظ؟ دیکھنے میں زیادہ محسوس نہ ہوں۔ دیکھ لیں ایک پیرے میں کتنے لفظ ہوتے ہیں۔ یا ایک چھوٹا مضمون کتنے الفاظ کا ہے۔باقی انعام زیادہ الفاظ والوں کو ہی ملے گا, اب میں نقد انعام بھی شامل کرنے لگا ہوں. 5 ہزار کے انعامات بنا لیں۔، باقاعدہ اصول و ضوابط بھی بنا لیں۔ ۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:28, 30 اپریل 2015 (م ع و)
کم و پیش 7 سو الفاظ، (اگر حوالہ جات، مزید دیکھیے، بیرونی روابط، تصایر کی تفصیل، ناؤ بار، خانہ معلومات، سايڈ بار کے الفاظ نا گنے جائیں تب، ویسے بھی 700 الفاط میں ایک مختصر سا مضمون ہی لکھا جا سکتا ہے، باقی یہ سب لوازمات ہی ہیں جو اسے ایک بڑا مضمون دیکھائیں گے۔--«  عبید رضا » 19:12, 30 اپریل 2015 (م ع و)
یوم ارض کا مضمون دیکھیں۔ اس کا ابتدائی صرف 277 الفاظ کا ہے, بہت اچھی معلومات دی ہیں ان 277 الفاظ میں بھی۔ 700 کا کہہ کر آپ نے مجھے کرسی سے کھڑا کر دیا۔ بھائی کم از کم کی حد دینی ہے۔ 150 بہت ہیں، باقی کسر سانچے پوری کر دیں گے۔ ۔ ان ڈیڑھ سو الفاظ میں صارفین کو انعام ملے نہ ملے ہمیں ایک صفحہ مل جائے گا۔ ہم نے لوگوں کو ایک دفعہ لے کر آنا ہے ویکی پیڈیا پر۔ 700 کا سن کر تو میں بھاگ جاؤں۔ ہم زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں رکھ رہے ۔ انعام اسے دیں گے جس کا مضمون ویکی اصولوں کے مطابق ہو گا۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:22, 30 اپریل 2015 (م ع و)
مگر لوگوں کو ساتھ میں سکھانا بھی تو ہے، 250 الفاظ میں ایک مضمون کے کس کس پہلو پر وہ لکھے گا۔ اور موضوعات کیا کیا ہونگے، کیونکہ پھر آپ کو ایک نمونہ مضمون پہلے بنا لینا چاہیے، تا کہ نئے صارفین کو علم ہو کہ کیا کیا سرخی بنانی ہے، اور اوپر جن چیزوں مزید، حوالہ، سانچوں وغیرہ کی بات کی ہے۔ وہ بھی ان کو پہلے سے علم ہو گا تب ہی وہ کر سکتے ہیں۔جو میرا نہیں خیال کہ کوئی آتے ہی یہ سب کچھ سیکھ لے۔ تو اسے 250-300 الفاظ کا کر دیں، فیصلہ صرف اسی پر ہی ہو۔ باقی چیزوں، حوالہ جات دینے، مزید دیکھیے، تصاویر، ناؤ یا سائیڈ بار، خانہ ‏معلومات کو انعامی مقابلے میں اہمیت نا ہو۔ کیونکہ کوئی بھی نیا صارف یہ سب نہیں کر پائے گا اور پرانے یہ سب کر سکتے ہیں۔ یا جو پہلے سے متحرک ہیں ان کے لئے الگ اور بلکل نئے (جو کسی ویکی پر سرگرم نہیں) ان کے لئے الگ نظام ہو۔اور ہاں آپ نے فیصلہ کرنی والی انتظامیہ میں 10 بندے مانگ لئے، تو متحرک ترین صارفین ی تعداد بھی اتنی نہیں ہے۔۔۔۔--«  عبید رضا » 04:14, 1 مئی 2015 (م ع و)
منصوبہ صفحہ انعامی مقابلہ 2015 میں واپس جائیں۔