ویکیپیڈیا:انعامی مقابلہ 2015
انعامی مقابلہ 2015
اردو ویکی پیڈیا پر نئے صارف لانے اور مضامین کی تعداد بڑھانے کے لیے میں نے ایک انعامی مقابلے کا سوچا ہے۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے ہر شخص کو ماہنامہ کمپیوٹنگ کے تازہ ترین شمارے کی پی ڈی ایف کاپی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 100 افراد کو ماہنامہ کمپیوٹنگ کا تازہ ترین شمارہ ہارڈ کاپی میں بھیجاجائےگا (انتظامی مجبوریوں کے باعث صرف پاکستان میں )۔ نقد انعام بھی ہوگا مگر اس کا اعلان مقابلے سے پہلے کروں گا کہ میں مزید کتنا سپانسر کر سکتا ہوں۔
مقابلے کا طریقہ کارکچھ اس طرح ہو گا کہ ہم ایک سانچہ مقابلہ کے نام سے بنائیں گے، جس میں ایک زمرہ بھی ہوگا۔ حصہ لینے والا شخص ہر مضمون میں اس سانچے کو شامل کرے گا۔ اس سانچے میں لکھا ہوگا کہ یہ مضمون ایک مقابلےکا حصہ ہے۔ صفحہ بنانے والے کے علاوہ کوئی اس میں 5 دن تک تبدیلی نہ کرے۔ انتظامیہ اس صفحے کو دیکھ کر اس میں مزید کاروائی کا سانچہ لگا دے یا سانچہ ہٹا دے۔ سانچہ مقابلہ میں ایک لنک بھی ہوگا جس پر کلک کرنے سے گوگل ڈاکس پر فارم کا ویب پیج ظاہر ہو گا۔ مقابلے میں حصہ لینے والا اس میں اپنی تفصیلات ڈال دے گا، جو گوگل ڈاکس میں محفوظ ہو جائیں گی۔ اس مقابلے کا مقصد چونکہ صرف اور صرف اردو ویکیپیڈیا کو لوگوں میں روشناش کرانا ہے، اس لیے حصہ لینے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے گی۔ مقابلے کی شرائط نہایت آسان ہونی چاہیے ۔میرا خیال ہے کہ مضمون کم سے کم دس لائنوں کاہو،اردو ویکی پیڈیا پر پہلے سے نہ ہو،انگریزی ویکی سے لیا گیا ہے تو انگریزی ویکی کا یوآر ایل شامل ہو(تاکہ تجربہ کار صارفین بعد میں اسے ویکی ڈیٹا سے مرطوط کر سکیں، کسی بھی موضوع پر ہو، موضوع کی کوئی قید نہیں۔ مزید تجاویز کا انتظار ہے کہ اس میں کیا کیا سہولتیں لائیں جائیں۔یہ مقابلہ یکم مئی سے شروع ہوگا اس لیے 25 اپریل تک تمام تفصیلات طے کر لیں۔ اس مقابلے کے لیے کم از کم دس سے زیادہ اراکین ایسے ہونے چاہیے جو مقابلے میں شامل مضامین کو دیکھ سکیں، برائے مہربانی ایسے تمام افراد (منتظم اور متحرک صارفین) جو انتظامیہ میں شامل ہونا چاہیے اپنے نام نامزد کریں۔ اس مقابلے کے لیے رائے شماری اور تجاویز دونوں ضروری ہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:42, 14 اپریل 2015 (م ع و)
تائید
- تائید --محمد مجیب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:22, 15 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید --علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:22, 15 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--✿فیروز اردووالا✿ 16:07, 15 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--✿عثمان✿ 17:25, 15 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید-- نہایت ہی خوب۔۔۔احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:40, 15 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--ستدیپ گل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:26, 16 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:31, 17 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید --طہ طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:20, 17 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید --صارف:محمد ذیشان خان (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:24, 20 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید --عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:17, 20 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--
- تائید --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:05, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید --
:)
—خادم— 16:29, 26 اپریل 2015 (م ع و) - تائید--« عبید رضا » 18:42, 30 اپریل 2015 (م ع و)
تنقید
انتظامی اراکین
- امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:42, 14 اپریل 2015 (م ع و)
- علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:22, 15 اپریل 2015 (م ع و)
تجاویز
تبصرہ جات
- 'شرط دس سطروں کی بجائے مضمون کا مجموعی حجم KB میں ہونا چاہیے۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:19, 17 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:18, 20 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--
- تائید --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:05, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- ' بھارتی صارفین کے لئے کیا ہے؟ بھارتی صارفین (نثار، مزمل، شعیب وغیرہ) آپ لوگ اپنی طرف والوں کو کیا دیں گے؟ آپ لوگوں کے پاس سائنس کی دنیا، سہ ماہی اردو ادب، اثبات، الفاظ ہند (ریحان کوثر یہ مفت بھی دے سکتے) ندوہ اور علی گڑھ کے علمی رسائل ہیں۔ ان میں سے پہلے تین بھارتیوں کے لئے تین تین ماہ، یا تین مختلف رسائل کا ایک سیٹ (کوئی کتاب بھی ہو سکتی ہے)۔ دینے کا اعلان فرما دیں، وہاں تو رسائل پاکستان کی نسبت تین گنا سستے ہیں۔ (دو گنا مان لیں :) --« عبید رضا » 18:42, 30 اپریل 2015 (م ع و)
رائے شماری کا نتیجہ
ماشاء اللہ جتنے بھی متحرک صارفین ہیں سب ہی اس مقابلے کے حق میں ہیں۔رسائل اور انعامات کے اعلان کے ساتھ چند دنوں میں ہی اس مقابلے کی تشہیر سوشل میڈیا پر شروع کر دی جائے گی۔یہ مقابلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ اس مقابلے کا صرف ایک ہی مقصد ہے، وہ ہے لوگوں کو کسی بھی طرح ویکی پیڈیا پر لے کر آنا، اس لیے کوشش کی جائے گی کہ صارفین کو ہر طرح کی آسانی فراہم کی جائے۔ بے شک اس سے ہمارا کام تھوڑا بڑھ جائے گا مگر اس کے نتیجے میں چند متحرک صارفین ملنے کا بھی یقین ہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:28, 30 اپریل 2015 (م ع و)
انعامات
- 1ہزار روپے۔ ایک انعام
- 5 سو روپے ۔2 انعام
- 2 سو روپے۔ 5 انعام
- 1 سو روپے۔20 انعام
- ماہنامہ کمپیوٹنگ کا تازہ ترین شمارہ۔100 انعامات
- ماہنامہ کمپیوٹنگ کے تازہ ترین شمارے کی پی ڈی ایف کاپی ۔ ہر حصہ لینے والے صارف کے لیے۔
نوٹ:بعض انتظامی مجبوریوں کی وجہ سے پی ڈی ایف میگزین کے علاوہ تمام انعامات پاکستانی صارفین کے لیے ہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:24, 5 مئی 2015 (م ع و)
ہدایات و شرائط
- مضمون صرف اردو زبان میں تحریر کیا جا سکتا ہے۔
- مضمون کا متن ویکیپیڈیا اصول کے تحت آزاد مانا جائے گا۔
- مضمون کو شروع کر کے ختم کرنے کا وقت طے شدہ (5دن)ہے۔
- مضمون کسی بھی موضوع پر لکھا جا سکتا ہے۔ دیکھیں:ویکیپیڈیا:معروفیت)
مضمون لکھنے سے پہلے
- کسی بھی صفحہ پر اوپر موجود تلاش کے خانے (سرچ باکس) میں عنوان لکھ کر تسلی کر لیں کہ جو مضمون آپ لکھنا چاہتے ہیں، کہیں وہ مضمون پہلے سے موجود تو نہیں۔ یا آپ اسی صفحہ کے تبادلۂ خیال پر عنوان لکھ کر، منتظمین سےتسلی کر الیں۔
- اپنی مرضی کے موضوع کا انتخاب کر کے اس پر کم سے کم 200 الفاظ کا مضمون لکھیں، (زیادہ کی کوئی حد نہیں)
- مضمون لکھنے کے بعد اس کے سب سے آخر میں دو درمیانی (کرلی) بریکٹ کے بیچ میں مقابلہ لکھ دیں، جیسے {{مقابلہ}}۔(یہ لکھے بغیر مضمون مقابلے میں شامل نہیں ہوگا) ، اس کے بعد محفوظ کا بٹن دبا کر مضمون کو محفوظ کردیں۔محفوظ ہونے کے بعد آپ کے مضمون کے آخر میں ایک نیا معلوماتی باکس ظاہر ہو جائے گا، اس باکس میں دی گئی ہدایات کے مطابق لنک پر کلک کریں۔ اور کھلنے والے فارم میں اپنی معلومات مہیا کر دیں۔ bit.ly/urwiki2015 پروزٹ کر کے بھی فارم تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
- مزید تفصیلات کے لیے ان روابط پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اختتام
آج اس مقابلے کا آخری دن ہے۔ مجموعی طور پر اس مقابلے کا نتیجہ میری ذاتی توقعات کے بالکل برعکس رہا ، میرا خیال تھا کہ اس مقابلے سے کم از کم سو یا دوسو نئے صارف ضرور اردو ویکیپیڈیا کا رخ کریں گے ، مگر افسوس ایسا نہ ہوسکا اور میری تمام خوش فہمیاں دور ہو گئیں۔ ہم نے صارفین کو ہر طرح کی رعایت دی، مضمون لکھنے پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔ تشہیر کے حوالے سے دیکھا جائے تو اس میں بھی کوئی کمی نہیں تھیاردو پوائنٹ اور ماہنامہ کمپیوٹنگ کی ویب سائٹس اور فیس بک پیجز پر لاکھوں افراد نے اس مقابلے کے حوالے سے پوسٹس پڑھی۔ ایک ماہ تک اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر اس مقابلے کا اعلان چسپاں رہا۔بہت سے دوستوں نے ذاتی طور پر فیس بک پر اپنی والز اور پیجز پر پوسٹ شیئر کر کےتشہیر میں ساتھ دیا۔میں اُن سب افراد کا ذاتی طور پر شکر گذار ہوں۔ عبید رضا بھائی کا بھی بہت شکرگذار ہوں کہ انہوں نے ہر حوالے ساتھ دیا، تمام تیکنیکی اور دیگر معاملات میں آگے رہے۔اس سب کے باوجود میں مایوس نہیں ہوں۔ اردو ویکی پیڈیا کی ترقی کے لیے لیے میں نے آپ لوگوں کے ساتھ مل کر ہر کوشش کرنی ہے۔ یہ پہلی کوشش تھی، جسے کرنا بھی ضروری تھا۔ اب انعامی مقابلوں سے ہٹ کر نئی حکمت عملی بنائیں گے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:19, 5 جون 2015 (م ع و)
- لوگوں کی ایک تعداد کوعلم ہوا کہ اردو میں بھی ویکیپیڈیا ہے، اور یہ کہ ویکیپیڈیا پر ہر کوئی ترمیم کر سکتا ہے، کچھ نا کچھ معلومات ہر اس شخص تک پہنچ گیئں جس جس تک انعامی مقابلہ کا اعلان پہنچا۔ ہمیں ترمیم کرنے سے متعلق، معاونتی صفحات کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جو متحرک ساتھی ہیں، ان کو بھی آلات کا استعمال کچھ خاص نہیں معلوم۔۔۔۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے 2007 سے پہلے تک کام کیا، ان کو اندازہ بھی نہیں ہو گا، کہ ایک دن اردو ویکیپیڈیا یہاں تک پہنچے گا۔ جہاں تک اب پہنچ گيا ہے۔ یہ 11 سال کا سفر ہے۔ ۔ ۔ اندھیرے میں کام شروع کیا گيا تھا، اب تو سورج نکل آیا ہے۔ صبح کی روشنی پھیل رہی ہے۔ کچھ لوگ جو دیر سے اٹھنے کے عادی ہیں، وہ بھی جب سورج سر پر آ جائے گا تو اٹھ بیٹھیں گہ اور تیز روشنی سے حیران اور شرمندہ ہونگے کہ وہ سوتے رہے اور دن کا بڑا وقت گزر گیا، لیکن جولوگ دیر سے اٹھتے ہیں ۔ وہ ہی رات کو اندھیرے میں کام کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ ہم بھی تو دیر سے اٹھے، مگر دیر سے آنے کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ --« عبید رضا » 08:31, 5 جون 2015 (م ع و)
امین بھائی، آپ ہرگز پریشان مت ہوں۔ بڑے کاموں کے لیے آغاز اسی طرح ہوتا ہے۔ ہمت و حوصلہ برقرار رکھیں۔ ان شاء اللہ نتائج اچھے نکلیں گے --فہد کیہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:21, 5 جون 2015 (م ع و)
- پریشانی صرف ٹائم کی ہے جو اردوویکیپیڈیا کے لیے نہیں نکال پارہا۔ باقی یہ سب حکمت عملیاں ہیں۔ ایک کامیاب نہیں ہوگی تو دوسری آزمائیں گے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:22, 6 جون 2015 (م ع و)
- ماشاءاللہ امین بھائی آپ نے بڑی اچھی کوشش کی۔اگر اس وقت توقع کے مطابق لوگوں نے شرکت نہیں کی تو کوئی بات نہیں ،انشاء اللہ مستقبل میں پھر ایسی حکمت عملیاں اپنائیے گے ۔ میں تو اس حکمت عملی کو بھی کامیاب سمجھتا ہوں کیونکہ آپ کی اس کوشش کی وجہ سے کہیں لوگ ویکیپیڈیا آئے۔ --✿عثمان خان||تبادلہ خیال✿ 16:42, 6 جون 2015 (م ع و)
- میں عثمان صاحب سے متفق ہوں۔ بدلتے وقت کے ساتھ صورت حال بہتر ہی ہوگی۔ ابتدا میں یہاں جو مضامین لکھے گئے، ان میں حوالوں کا فقدان تھا،بلکہ منتظم حضرات یا تو انگریزی کے مضامین یہاں پر کاپی پیسٹ کرچکے ہیں یا لغت کا مواد مضامین کے نام پر چسپاں کرچکے ہیں۔ مگر اس کے باوجود میں انہیں رہنما مانتا ہوں کیوںکہ لق ودق صحرا میں مشعل کا کام ان لوگوں نے کیا۔ کل ایک نئ جماعت ایسے آئے گی جو ہم سے ہزار درجے بہتر کام کرے گی۔ مگر ان لوگوں کے لیے شاید ہمارے ہی بنائے گئے کاموں کا لیکھا جوکھا نقطہ آغاز کا کام دے گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:29, 6 جون 2015 (م ع و)