تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/عثمان خان شاہ
جناب عثمان خان شاہ صاحب، ویکی پیڈیا کی موجودہ انتظامیہ ماشاء اللہ بہت فعال ہے، مجھے بہت عرصہ ہو گیا ہے اس ویکی پیڈیا پر کام کرتے ہوئے۔ مجھے آج تک منتظم بننے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، حالانکہ انتظامیہ نے کئی دفعہ اس جانب آنے کا کہا بھی، مگر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ طاہر بھائی اور شعیب بھائی کے منتظم ہوتے ہوئے میں خود ہی منتظم ہوں۔ مجھے کبھی کسی صفحے کو حذف کرانے میں کبھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ منتطمی بہت ذمے داری کا کام ہے، جبکہ آپ آئی ڈیز بدل بدل کر غیر ذمے داری کا ثبوت دے رہے ہیں، ابھی آپ بطور رضاکار کام کریں، ضروری ہوا تو میں خود آپ کو منتظمی کے لیے نامزد کروں گا۔ مگر ابھی نہیں۔ امید ہے برا نہیں منائیں گے اور اردو ویکی پیڈیا کی ترقی میں ہمار ساتھ دے گے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:49, 25 اپریل 2014 (م ع و)
بنام امین اکبر اور دیگر صاحبان
ترمیمجی جناب امین اکبر صاحب جیسا کہ آپ نے عرض کیا کہ شعیب صاحب اور طاہر صاحب ذمہ داری سے تمام امور سرانجام دے رہے ہیں،اس بات پہ میں بھی آپ سے اتفاق رکھتا ہوں اور میرے اس درخواست کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں شعیب صاحب اور طاہر صاحب کے محنت پر شک کرتا ہوں بلکہ میں دونوں صاحبان کی محنت کو خوب جانتا ہوں اور میں ان کی طرح محنت تو نہیں کرپاؤں گا کیونکہ وہ محنتی لوگ ہیں تاہم کم از کم ان کی طرح محنتی بننے کا کوشش ضرور کروں گا۔اور میں انہیں اپنے تنقید کا حصہ نہیں بناتا ہوں بلکہ میرا مقصد محض یہ تھا کہ میں بھی کچھ امور میْں تھوڑا سا ہاتھ بٹادوں۔جہاں تک میرے درخواست کا مسلہ ہے تو مجھے لگتا ہے کہ میں نے شاید صحیح اور واضح الفاظ استعمال نہیں کی جس کی وجہ سے میری اصل بات کو آپ لوگ نہیں سمجھے ۔یقین کیجئے میرا مقصد محض صاف نیتی کے سوا کچھ نہیں۔--
♥ خیرخواہ عثمان♥ 22:55, 26 مئی 2014 (م ع و)جواب
ترمیماسلام علیکم، محترم آپ موجودہ منتظمین کی فہرست دیکھیں، اکثر لوگ کئی سالوں سے واپس نہیں پلٹے، تین تین چار چار سال میں کوئی ایڈٹ کر دی تو کر دی ورنہ سوئے پڑے ہیں، یا غم روز گار کے چکر میں بھول گئے کہ کبھی اُن کو اس ویکیپیڈیا کی ترقی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، یا انہوں نے خود یہ ذمہ داری لی تھی، آپ سے بس اتنا عرض ہے کہ آپ سے بہت زیادہ سینئیر لوگ بغیر کسی منتظمی کے عہدے کے اس ویکی پیڈیا کے لیے سینکڑوں مضامین لکھ چکے ہیں، اس وکی پیڈیا پر ہی نہیں فیس بک وٹس ایپ پر اردو ویکی کو مشہورکر رہے ہیں، اگر نیا ایڈمن بنانا ہوا تو میں انہیں نامزد کروں گا۔ برائے مہربانی آپ اردو کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں ایڈمن شپ لے کر کام نہ کریں، اگر کوئی صفحہ حذف کرنا ہو تو طاہر بھائی یا شعیب بھائی کو بتا دیں وہ کر دیں گے،اس رائے شماری کے علاوہ اگر کسی مسئلے پرآپ کی مدد کر سکوں تو مجھے خوشی ہو گی۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:39, 27 مئی 2014 (م ع و)