تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:منتظمین

وکیپیڈیا کی رکنیت ہر کسی کے لیے عام ہے۔ اگر آپ اردو وکیپیڈیا کے منتظم بننا چاہتے ہیں تو یہاں درخواست دیں۔ رائے شماری میں کامیاب ہونے پر آپ کو یہ عہدہ دے دیا جائےگا۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کو وکیپیڈیا پر تھوڑا بہت کام کرنے کا تجریہ ہونا چاہے۔

نوٹ

  1. آپ کسی دوسرے کو بھی بہاں منتظم کا امیدوار بنا سکتے ہیں۔ مگر رائے شماری تب تک شروع نہیں ہو گی جب تک امیدوار حامی نہ بھر دے۔
  2. اپنا نام تجویز کرتے وقت یا حامی بھرتے وقت آپ ہمیں یہ ضرور بتائیں کہ آپ کا مقصد کیا ہے۔
  3. رائے شماری میں حصہ لینے کے لیے رکن ہونا لازمی ہے۔
  4. رائے دہندگان کسی کو پسند یا ناپسند کرتے وقت اس کی وجہ ضرور بتائیں۔ ا
  5. امیدوار خود بھی رائے شماری میں حصہ لے سکتا ہے۔
  6. اپنی رائے اپنے دستختوں کے ساتھ دیں۔

رائے شماری

بند رائے شماری

اس حصہ میں کوئی بلاوجہ ترمیم نہ کرے۔

سیف اللہ

نتیجہ: 2:0

حیدر

  1. میرا ووٹ حیدر بھائی کے حق میں ہے، میں امید کروں گا کا حیدر بھائی کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوۓ ہم وکی پیڈیا کو میزید بہتر اور فعال بنا سکیں گے۔سیف اللہ 02:46, 30 مئ 2006 (UTC)

نتیجہ: 2:0


عادل چوہدری

میں افراز صاحب اور سیف اللہ صاحب کا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ میرے لیے اتنے نیک خیالات رکتھے ہیں۔ میں بھی اس حصے کا منتظم بننا چاہتا تھا۔ تاکہ اس زبان اور قوم کی ترقی میں میں اپنا زیادہ سے زیادہ حصہ ڈال سکوں۔ میں ابھی ابھی سال اول کے امتحانات سے فارغ ہوا ہوں اور اپنے زائد وقت کا اس سے بہتر اورکوئی مصرف نہیں سمجھتا۔ امید ہے کہ میں منتخب کر لیا جائوں گا۔ اور مجھے میری ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔

اور آخر میں خاور صاحب آپ مجھ سے اس قدد خوف زدہ نہ ہوں آپ مجھے ہمیشہ مخلص پائیں گے۔ انشااللہ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ والسلام


  • میں عادل چوہدری کو منتظمین میں شامل کرنے کی سفارش اور حمایت کرتا ہوں کہ یہ گانے بجانے اور مذہب کے علاوہ سائنسی مضوعات پر قلم اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ افراز
  • یہی کچھ رائے میری ہے سیف اللہ 02:33, 11 جون 2006 (UTC)

اعتراض

اتنی بھی جلد بازی کیا؟ حیدر 03:52, 10 جون 2006 (UTC)
ميرے خيال ميں بھی جلدى كى ضرورت نہیں ہےـ اگرعادل صاحب كسى قسم كى تكنيكى تبديلى كى ضرورت محسوس كرتے ہیں تو آپ افراز صاحب يا سيف اللہ يا پہلے سے موجود اشخاص ميں سے كوئی بھی عادل صاحب كى تجويز پر تبديلى كر سكتا ہے ـ خاورkhawar

راۓ

میرے خیال میں کسی بھی ایسے شخص کو منتظم بنانے میں کوئی ہرج نہیں جو مخلص ہو،۔ اگر کوئی شخص منتظم نہ بھی ہو تب بھی اس کے پاس سوائے ڈلیٹ کرنے کے تمام اختیارات ہوتے ہیں۔ اگر آپ کسی کو منتظم بنا دیتے ہیں تو میرے خیال میں اس شخص کی ذاتی وابستگی زیادہ گہری ہو جاتی ہے، وہ زیادہ دیر جم کر کام کر سکتا ہے۔

عادل سے میرا تعارف وکی پیڈیا سے بہت پہلے کا ہے اور میں نے عادل کو ایک مہذب شخص پایا ہے۔ سیف اللہ 02:33, 11 جون 2006 (UTC)



--Adilch 05:38, 11 جون 2006 (UTC)

نتیجہ: 3:1

شکریہ

آپ سب کا بہت بہت شکریہ --Adilch 09:14, 14 جون 2006 (UTC)

وہاب اعجاز

Wahab

اردو ویب کے ساتھ کافی عرصہ سے جڑا ہوا ہوں۔ اردو ادب میں ایم اے کیا ہے۔ وکی میں بھی کچھ کام کرنے کا خواہاں ہوں خصوصا اردو ادب کے حوالے سے میرے پاس بہت زیادہ مواد موجود ہے۔ جن کو یہاں پوسٹ کر رہاہوں۔ ابھی وکی کو سیکھنے کے مراحل میں ہوں لیکن پھر بھی جتنا آگے بڑھ رہا ہوں حیرانگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سچ ہے وکی کیس جادو سے کم نہیں۔ یہاں میں شمولیت کا خواست گا ہوں امید ہے آپ لوگ میری استداعا پر ضرور غور فرمائیں گے۔ آپ لوگ میرے مضامین ادب کے زمرے میں دیکھ سکتے ہیں۔

  • میں وہاب صاحب کو منتظمین میں شامل کرنے کی حمایت کرتا ہوں ۔ افراز
  • ميں خاور بھی وہاب صاحب كى حمايت كرتا ہوں ـ خاورkhawar
  • ہماری طرف سے بھی اثبات ہے، برخوردار خوب لکھتے ہیں ۔ حکیم العروج
  • وہاب صاحب کو میری بھی حمایت حاصل ہے گو ان کے مضامین میں تکنیکی ترامیم کی ضرورت ہے۔ حیدر

مجھے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا شکریہ دوستو۔ کوشش کروں گا کہ آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر سکوں Wahab

نتیجہ: 4:0

درخواست

السلام وعلیکم برادران! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، ہمیشہ وکی پیڈیا پر لکھنے کا سوچتا رہا لیکن اپنی انگریزی کو اس معیار کانہیں سمجھتا کہ انگریزی میں لکھ سکوں لیکن جب اردو وکی پیڈیا کا علم ہوا تو فورا ہی تہیہ کرلیا کہ اس پر ضرور لکھنا ہے۔ میں گذشتہ چند دنوں سے وکی پیڈیا پر مستقل لکھ رہا ہوں اور مضامین کے لئے وکی پیڈیا انگلش کے علاوہ لائبریری سے استفادہ کررہا ہوں۔ میں وکی پیڈیا اردو پر منتظم بننا چاہتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ذمہ داری کی صورت میں زیادہ بہتر انداز سے کام کرسکتا ہوں۔ امید ہے کہ تمام برادران میرے مضامین دیکھنے کے بعد بہتر فیصلہ کریں گے۔fkehar 14 اکتوبر 2006

  • میں اپنا ووٹ جناب فہد احمد کیہر (fkehar) صاحب کے حق میں شامل کرتا ہوں ، ان کے لکھے ہوئے مضامین سنجیدہ اور علمی ہیں جو کہ انکے حصے میں جاکر دیکھے جاسکتے ہیں ۔ افراز
  • میرا ووٹ بھی fkehar کے حق میں ہے۔ اُمید ہے کہ یہ ایک نئے perspective کا وکیپیڈیا پر اضافہ کریں گے۔ اگر واقفیت کی غرض سے تھوڑا انتظار کی تجویز بھی ہو تو اس سے عملی طور پر کام میں کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ صارف کے طور پر بھی آپ تقریباً تمام کام کر سکتے ہیں، اور آپ کی رائے کو بھی پورا وزن دیا جاتا ہے۔

--Urdutext 23:15, 17 اکتوبر 2006 (UTC)

اعتراض

  • میرے خیال میں انھیں تھوڑا انتظار کرنا چاہے، تاکہ یہ وکی کے ماحول سے واقف ہو جائیں اور انھیں اندازہ ہوجاۓ کہ یہاں کس طرح سے کام ہوتا ہے۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 02:48, 17 اکتوبر 2006 (UTC)

جواب از اعتراض

  • السلام وعلیکم! سیف اللہ صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، برادر مجھے اپنے کام کو سامنے لانے کے لئے صرف رہنمائی کی ضرورت ہے لیکن ایک کام کو معیاری بنانے کے لئے اختیارات کا ہونا بھی لازمی ہے تاکہ وکی پیڈیا اردو ایک معیاری دائرہ المعارف کہلائے۔ میں گذشتہ 5 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہوں اور یہاں سے حاصل کردہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتا ہوں۔ مجھے اپنی معلومات کو پہنچانے کے لئے منتظمیت کی ضرورت تو نہیں لیکن وکی پیڈيا اردو پر غیر معیاری مضامین کی اتنی کثرت ہے کہ اس کے لئے اسے حاصل کرنا ضروری ہے۔ آپ یہ مت سمجھئے کہ میں محض مضامین delete کرنے کے لئے منتظم بننا چاہتا ہوں بلکہ میرا کام اردو زبان میں اعلی، معیاری اور قابل بھروسہ معلومات کی انٹرنیٹ پر دستیابی ہے۔ فہد احمد کیہر 17 اکتوبر 2006

از حد شکریہ

السلام وعلیکم برادران! عید مبارک! عید کی تعطیلات کے باعث چند دنوں سے غیر حاضر رہا جس دوران منتظم بنادیا گیا جس پر میں تمام برادران کا از حد مشکور ہوں۔ فہد احمد کیہر 27 اکتوبر 2006ء

جاری راۓ شماری (سید سلمان رضوی)

  • سلمان صاحب کو منتظمین میں شامل کرنے کی درخواست کی جاتی ہے، میرا خیال ہے کہ دھیمے اور دوستانہ انداز میں کام کرتے ہیں اور اردو ویکیپیڈیا کیلیۓ پرخلوص بھی ہیں۔ انکا کام اور گفتگو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
  • شکریہ ۔ میرے خیال میں منتظمین میں شامل ہونے کے بعد میں زیادہ سنجیدگی اور ذمہ داری سے کام کر سکوں گا۔ میری خواہش ہے کہ تمام لوگ مل جل کر یہاں کام کریں اور ایک خاندان کی طرح اپنے مشترکہ ھدف کو حاصل کریں۔ میں بنیادی طور پر ایک جامعہ ( یونیورسٹی) میں استاد ہوں اور آج کل معاشیات میں پی۔ایچ۔ڈی کے لیے چھٹی پر فرانس میں ہوں۔ میرے وکی پر کام کے کچھ نمونے آپ میرے صارف کے صفحے صارف:سید سلمان رضوی پر دیکھ سکتے ہیں۔--سید سلمان رضوی 22:43, 1 اپريل 2007 (UTC)
  تائید دھیمے حضرات کی تو ہمیں اشد ضرورت ہے! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:12, 1 اپريل 2007 (UTC)
  تائید میں بھی سلمان صاحب کو منتظم مقرر کرنے کا حامی ہوں، وہ سنجیدہ اور متحمل مزاج ہیں اور معاملہ فہمی کا ادراک بھی رکھتے ہیں۔ ان کا منتظم بننا اردو وکیپیڈیا کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ Fkehar 04:58, 2 اپريل 2007 (UTC)
  تائید نیکی اور پوچھ پوچھ Wahab 05:26, 2 اپريل 2007 (UTC)

انتباہ

کوئی بھی مخالف راۓ نہ آنے کی صورت میں صارف کو منتظم کا درجہ دے دیا جاۓ گا۔

  • ثاقب بھائی میرا خیال ہے کہ اب اس پر آپ کا فیصلہ آجانا چاہیۓ کیونکہ جنہوں نے راۓ نہیں دی تو انہوں نے مخالفت بھی نہیں کی۔ سمرقندی
شکریہ فراز بھائی یاد کروانے کا۔ میں واقعی بھول گیا تھا۔ آج سے سلمان صاحب بھی منتظم ہیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:31, 12 اپريل 2007 (UTC)
  • اس ذرہ نوازی پر تمام احباب کا بے حد مشکور ہوں۔ اور ان کی رہنمائی کا طالب ہوں۔ انشاء اللہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔--سید سلمان رضوی 14:41, 12 اپريل 2007 (UTC)

مجوزہ امیدوار براۓ منتظم

اسلام علیکم دوستو؛ میں یہاں جناب Uchohan صاحب کو منتظمین میں شامل کرنے کی راۓ پیش کر رہا ہوں۔ میری راۓ میں چوہان صاحب اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ سنجیدہ ہیں اور اپنے طور پر اسکی بہتری کی تمام کوشش کرتے ہیں۔ گو کہ انکے املے کی اغلاط اپنی جگہ موجود ہیں : - ) مگر میں نہیں سمجھتا کہ اس سے ان کے بطور منتظم شامل کرنے میں کوئی قباحت ہوگی، ترمیمات اور درستگی تو جب کسی مضمون میں درکار ہوگی تو وہ تو کوئی نا کوئی کر ہی دے گا۔ اتنے طویل عرصے پر معمول کے ساتھ ویکیپیڈیا پر آنے والے کم ہی ہیں۔ سمرقندی

شکریہ سمرقندی میاں- اگر مجھے منتظمین بنا دیا گیا تو میں دل و جان سے اردو ویکیپیڈیا کی بہتری کے لیے محنت کروں گا۔ یہ بات بلکل درست ہے کہ میں اردو لکھتے ہوۓ کبھی کبھی غلطیاں کرتا ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری اردو خود با خود پختہ اور خوش اسلوب ہو جاۓ گی۔ بس مجھے آپ دوسرے صارفوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔ انشااللہ ہم اردو ویکیپیڈا کو بہترین ویکیوں میں شامل کر کہ رہیں گے۔ --Uchohan 04:41, 13 فروری 2008 (UTC)

  •   تائید میں چوہان صاحب کی منتظمین میں شمولیت کی حمایت کرتا ہوں، اُن کے مثبت ترین پہلوؤں میں وکی سے دلی لگاؤ، اپنے کام کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش اور تمام تر تنقید کو صدق دل سے برداشت کرنا ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  •   تائید ۔ میں بھی حمایت کرتا ہوں۔ باقی رہا اغلاط کا سوال تو یہاں تو کام ہی مل جل کر ہوتا ہے۔ بخوبی ہوتا رہے گا۔ میں خود آج کل کم وقت دے پا رہا ہوں اس لیے چاہوں گا کہ Uchohan جیسے محنتی لوگ یہاں کام کریں۔ امید ہے کہ ان کا ساتھ (پہلے کی طرح) اچھا گذرے گا۔--سید سلمان رضوی 11:33, 13 فروری 2008 (UTC)
  •   مخالفت: اردو وکیپیڈٰیا پر منتظمین کی تعداد پہلے ہی ضرورت سے زیادہ ہے۔ جتنی محدود تعداد میں مضامین لکھے جا رہے ہیں، ان کو جانچنے کے لیے مذید منتظمین کی اس وقت ضرورت نظر نہیں آ رہی۔--Urdutext 11:53, 13 فروری 2008 (UTC)

Urdutext میاں کی یہ بات درست ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پہ کافی منتظمین پہلے سے ہیں، لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ صرف اردو ویکی کی صورت حال نہیں ہے؛ بلکہ کئ اور زبانوں میں اتنے ہی منتظمین ہیں لیکن صفحہ ہم سے کافی کم ہیں، جن میں: Malayam, Interlingua اور Maori شامل ہیں۔ --Uchohan 07:40, 14 فروری 2008 (UTC)

  •   تائید ۔ میری طرف سے چوہان صاحب کی تائید سمجھیں۔۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ اردو ویکیپیڈیا پر صرف اس لیے منتظم نہ بننے دیا جائے کہ پہلے بہت ہیں بلکہ یہاں اس شخص کا جذبہ، خلوص اور شوق دیکھنا چائیے۔ میرا خیال ہے یہ چوہان صاحب میں یہ تینوں چیزیں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔ جو اردو ویکپیڈیا کی حالات ہیں ، یہاں ہر مثبت بندے کی حوصلہ افزائی کی جانا چائیے۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ


درخواست برائے شمولیت فی انتظامیہ (محبوب عالم)

خاکسار کچھ عرصہ سے اُردو ویکی پر سرگرمِ عمل ہے. ابھی تک تو مجھے منتظم بننے کا کوئی شوق یا ضرورت پیش نہیں آئی. تاہم، اب کچھ مسائل ایسے ہیں جن کو بغیر منتظم بنے حل نہیں کیا جاسکتا. میری کوشش ہے کہ اُردو ویکی پر سائنسی مضامین اور انگریزی الفاظ کیلئے بہترین اُردو متبادل تلاش (اور استعمال) کرلئے جائیں. اِس دوران مجھے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مثلاً دُہرے زمرہ جات کا تخلیق. ان اِضافی زمرہ جات کو حذف کرنا پڑتا ہے جو کہ صرف ایک منتظم ہی کرسکتا ہے. اور اِس کیلئے خاکسار کو دوسری کسی منتظم سے درخواست کرنی پڑتی ہے کہ برائے کرم فلاں زمرہ کو حذف کرلیجئے. جس میں بہت وقت ضائع ہوجاتا ہے. اِس لئے بندۂ ناچیز درخواست کرتا ہے کہ مجھے منتظم (اگر یہ ممکن نہیں تو کم از کم مقالہ حذف کرنے) کے اختیارات دیئے جائیں تاکہ خاکسار اُردو ویکی کو وسیع کرنے میں اپنا حصّہ با آسانی ڈال سکے. شکریہ! . --محبوب عالم 15:05, 23 دسمبر 2008 (UTC)

  •   تائید اگرچہ وکیپیڈیا پر منتظمین کی تعداد مضامیں اور صارفین کے تناسب سے پہلے ہی زیادہ ہے، مگر بہت سے منتظمین بوجوہ وکیپیڈیا کو وقت نہیں دے پاتے۔ محبوب صاحب بڑے جذبے اور قابلیت سے اردو وکیپیڈیا پر سائنسی مضامیں اور اصطلاح سازی پر توجہ دے رہے ہیں اور جیسا کہ انھوں نے بتایا کہ اس کام میں انھیں حذف وغیرہ کے سلسلہ میں دشواری پیش آ رہی ہے، اس لیے میں محبوب عالم صاحب کے منتظم بننے کی حمایت کرتا ہوں۔ --Urdutext 01:59, 24 دسمبر 2008 (UTC)
  •   تائید۔ --سمرقندی 03:18, 24 دسمبر 2008 (UTC)
  •   تائید۔----اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:09, 24 دسمبر 2008 (UTC)
  •   تائید -- میں محبوب عالم صاحب کو منتظم بنانے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔

لیکن اس موضوع پر بہت دنوں سے میں نے سوچ رکھا تھا لیکن عرض کرنے کا موقع نہ ملا کہ وہ تمام منتظمین جو عرصہ دراز سے بغیر کوئی وجہ بتائیے وکیپیڈیا سے غائب ہیں انہیں منتظم کے عہدے پر برقرار رکھنے کی کوئی وجہ نہیں (چاہے وہ میں ہی کیوں نہ ہوں) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

فہرست منتظمین سے اخراج (فہد)

السلام علیکم! میں پہلے بھی اس امر کا اظہار کر چکا ہوں کہ عرصۂ دراز تک یہاں سے غائب رہنے والے منتظمین سے ان کے حقوق واپس لے لیے جائیں تو بہتر رہے گا۔ منتظمین کی اس فوج ظفر موج کے باوجود یہاں کام کی صورتحال میں کوئی خاص فرق نہیں آ رہا۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے میں رضاکارانہ طور پر انتظامی اختیارات سے سبکدوشی اختیار کرتا ہوں اور انتظامیہ اور متحرک صارفین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان افراد سے انتظامی اختیارات واپس لے لیں جو طویل عرصے سے بغیر کوئی وجہ بتائے غائب ہيں۔ اس سلسلے میں تمام وکییان کی رائے مطلوب ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

رائے برائے منتظم (کاشف عقیل)

صارف:کاشف عقیل چونکہ وکیپیڈیا پر انتظامی کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سانچہ سازی وغیرہ کا تکنیکی کام بھی، اور اس میں مہارت بھی رکھتے ہیں، ایسے کاموں میں اکثر صفحوں کو حذف وغیرہ کرنا پڑ جاتا ہے، اس لیے میری تجویز ہے کہ انھیں انتظامی اختیارات دے دیے جائیں۔ کاشف صاحب سے بھی درخواست ہے کہ اگر منتظم کی ذمہ داری اٹھانے کا وقت نکال سکتے ہیں تو بتائیں۔ اگر مستقبل کی مصروفیات وغیرہ کی بنا پر منتظم نہ بھی بننا چاہیں، تو تین ماہ کے لیے یہ اختیار حاصل کر لیں۔ --Urdutext 00:28, 1 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • کاشف بھائی کے بارے میں تائید کے سوا کیا رائے دی جاسکتی ہے۔ مگر ابھی تک خود ان کی جانب سے کوئی رائے نہیں آئی۔ --سمرقندی 06:54, 1 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • آپ لوگوں کی جانب سے مجھے منتظم بنائے جانے کی تجویز میرے لئے باعث افتخار ہے اور میں اسے بخوشی قبول کروں گا۔ میں اس وقت جو کام کر رہا ہوں اس میں انتظامی اختیارات یقیناً میرے لئے مددگار ثابت ہونگے۔ آجکل کچھ وقت نکال لیتا ہوں اس لئے یہ کام کر رہا ہوں لیکن باقاعدگی کا وعدہ نہیں کر سکتا۔ اس لئے اگر منتظم بنائے جانے کے بعد اگر غیر متحرک ہو جاؤں تو یہ اختیارات مجھ سے واپس لے لیے جائیں۔ --کاشف عقیل 14:49, 1 جولا‎ئی 2009 (UTC)

رائے برائے منتظم (عبید)

فہرست گو طویل ہے منتظمین کی لیکن غور کریں تو اس وقت دو ہی منتظم نظر آرہے ہیں، محبوب بھائی بھی نجانے کیوں نہیں آرہے۔ ایسے میں میری رائے ہے کہ خواہ موجودہ منتظمین سے منتظمی واپس نہیں بھی لی جائے تو بھی موجودہ صارفین میں سے دو اھم ساتھیوں ؛ کاشف بھائی اور عبید بھائی کو منتظمین میں شامل کر لیا جائے۔ کاشف بھائی کی راۓ شماری اوپر جاری ہے یہاں میری جانب سے عبید بھائی کے حق میں رائے پیش کی جارہی ہے؛ عبید بھائی سے بھی درخواست ہے کہ اپنا خیال یہاں ظاہر فرما دیں۔ --سمرقندی 06:54, 1 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • عبید صاحب بے شک موزوں ہیں، مگر اگر وکیپیڈیا پر کچھ عرصہ مزید گزار کر تکنیکی معاملات سے واقفیت حاصل کر لیں تو میری رائے میں بہتر ہے۔ --Urdutext 00:03, 4 جولا‎ئی 2009 (UTC)

رائے برائے معزولی منتظم

درج ذیل منتظم عرصہ سے وکیپیڈیا سے غیرحاضر ہیں۔ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ وکیپیڈیا کے صارفین (جو وکیپیڈیا پر کچھ کام کر چکے ہیں) سے درخواست ہے کہ ان کی بطور منتظم معزولی بوجہ طویل غیر حاضری پر رائے شماری کے ذریعہ فیصلہ تک پہنچنے میں مدد دیں۔ رائے شماری 2 نومبر 2009ء تک جاری رہے گی۔ اگر اس اثنا میں منتظم وکیپیڈیا پر واپس آ جاتے ہیں، تو یہ کاروائی منسوخ سمجھی جائے گی۔ معزولی کے حق میں {{تائید}} (  تائید) کے استعمال سے رائے دیں، اور معزولی کے خلاف {{تنقید}} (  تنقید) کے استعمال سے ووٹ دیں۔ ووٹ کے ساتھ اپنے دستخط کرنا نہ بھولیں۔ --Urdutext 23:30, 3 اکتوبر 2009 (UTC)

عادل چودھری صاحب

صارف:Adilch :غیر حاضر 25 جنوری 2009ء
  •   تائید --Urdutext 23:30, 3 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تائید --سمرقندی 01:59, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تائید ----قیصرانی 07:54, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تائید --قائلہ 08:08, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تنقید سلمان بھائی کی رائے پڑھنے کے بعد میں اپنا ووٹ بدل رہا ہوں۔ سلمان بھائی نے زیادہ درست طریقہ کار تجویز کیا ہے --کاشف عقیل 22:59, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تنقید میرے خیال میں پرانے منتظمین کا نام لے کر اخراج کی رائے شماری کرنے کی بجائے ایک واضح حکمت عملی وضع کرنا چاہئیے جس کا اطلاق سب پر ہو مثلاً جو مسلسل تین ماہ (یا کوئی اور مدت) غیر حاضر رہے وہ منتظم نہ رہے۔ اس طرح ایک طریقہ بن جائے گا اور بار بار ایسی رائے شماری نہ کروانا پڑے گی۔ لیکن واپسی کے دروازے بھی کھلے رکھے جائیں مثلاً کوئی سابق تجربہ کار منتظم اگر تین ماہ (یا کوئی اور مدت اور یہ مدت اخراج کی مدت سے کم بھی ہو سکتی ہے) دوبارہ فعال رہے تو اسے دوبارہ منتظم بنایا جائے۔--سید سلمان رضوی 19:08, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تائید -- میں بارہا اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہوں اور رابطہ کرنے کے باوجود اگر چودھری صاحب وکییپڈیا کا رخ نہیں کرتے تو میرے خیال میں ان سے انتظامی اختیارات واپس لے لینے چاہئیں اور مجھ سمیت اگر کوئی بھی منتظم عرصۂ دراز تک غیر حاضر رہے اور رابطے کے باوجود مستقل غیر حاضر رہے تو اس سے انتظامی اختیارات واپس ہی لے لینے چاہئیں۔ البتہ سلمان صاحب کی رائے بہت صائب ہے اور انتہائی مفید مشورہ بھی۔ نام لے کر کسی سے انتظامی اختیارات واپس لینے کے لیے رائے شماری کروانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے اور رائے دیتے ہوئے بھی افسوس ہوتا ہے۔ میرے خیال میں سلمان صاحب کی رائے پر غور کیا جائے۔ فہد احمد 04:20, 5 اکتوبر 2009 (UTC)
نتیجہ: 5 کے مقابلے میں 2 سے معزولی کے حق میں۔

5 against 2 in favor of removal

اعلی حضرت صاحب

صارف:Aalahazrat:غیر حاضر 31 مارچ 2007ء:
  •   تائید --Urdutext 23:30, 3 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تائید --سمرقندی 01:59, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تائید --قائلہ 08:10, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تنقید سلمان بھائی کی رائے پڑھنے کے بعد میں اپنا ووٹ بدل رہا ہوں۔ سلمان بھائی نے زیادہ درست طریقہ کار تجویز کیا ہے --کاشف عقیل 22:59, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
  • اعلی حضرت صاحب کو اکر رهنے هی دیں تو کیسا ہے؟

فیصله تو اکثریت کی رائے سے هی هو گا لیکن تھوڑا دل ملول هوا

تائید 03:55, 4 اکتوبر 2009 (UTC)خاورkhawar

  •   تائید ----قیصرانی 07:56, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تنقید میرے خیال میں پرانے منتظمین کا نام لے کر اخراج کی رائے شماری کرنے کی بجائے ایک واضح حکمت عملی وضع کرنا چاہئیے جس کا اطلاق سب پر ہو مثلاً جو مسلسل تین ماہ (یا کوئی اور مدت) غیر حاضر رہے وہ منتظم نہ رہے۔ اس طرح ایک طریقہ بن جائے گا اور بار بار ایسی رائے شماری نہ کروانا پڑے گی۔ لیکن واپسی کے دروازے بھی کھلے رکھے جائیں مثلاً کوئی سابق تجربہ کار منتظم اگر تین ماہ (یا کوئی اور مدت اور یہ مدت اخراج کی مدت سے کم بھی ہو سکتی ہے) دوبارہ فعال رہے تو اسے دوبارہ منتظم بنایا جائے۔--سید سلمان رضوی 19:08, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
  •   تائید -- میں بارہا اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہوں اور رابطہ کرنے کے باوجود اگر اعلیٰ حضرت صاحب وکییپڈیا کا رخ نہیں کرتے تو میرے خیال میں ان سے انتظامی اختیارات واپس لے لینے چاہئیں اور مجھ سمیت اگر کوئی بھی منتظم عرصۂ دراز تک غیر حاضر رہے اور رابطے کے باوجود مستقل غیر حاضر رہے تو اس سے انتظامی اختیارات واپس ہی لے لینے چاہئیں۔ البتہ سلمان صاحب کی رائے بہت صائب ہے اور انتہائی مفید مشورہ بھی۔ نام لے کر کسی سے انتظامی اختیارات واپس لینے کے لیے رائے شماری کروانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے اور رائے دیتے ہوئے بھی افسوس ہوتا ہے۔ میرے خیال میں سلمان صاحب کی رائے پر غور کیا جائے۔ فہد احمد 04:20, 5 اکتوبر 2009 (UTC)
  • رائے تو بہت مناسب ہے لیکن مسئلہ جس پر ہم لوگ غور نہیں کر رہے وہ یہ ہے کہ ہمارے پاس کوئی مضیف (steward) نہیں ہے۔ اور منتظم ختم کرنے کے لیۓ ہم لوگوں کو یہ درخواست meta پر دینی ہوگی جو کہ اس وقت تک نہیں دی جاسکتی جب تک ان کا نام نا دیا جائے جن سے منتظمی واپس لینی ہو۔ ہمارے لیۓ بار بار منتظمی کو چالو کرنا اور ختم کرنا ممکن نہیں ہوگا ، یہ فیصلہ تو ایک ہی بار کرنا پڑے گا۔ یا پھر اردو ویکیپیڈیا پر کسی کو مضیف بنانے کی کوشش کی جائے؛ جو شاید ناممکن نہیں تو اتنا آسان بھی نہیں ہوگا۔ میں غلط تو نہیں کہہ رہا؟ --سمرقندی 04:28, 5 اکتوبر 2009 (UTC)
نتیجہ: 5 کے مقابلے میں 2 سے معزولی کے حق میں۔

5 against 2 in favor of removal

--Urdutext 04:16, 8 نومبر 2009 (UTC)

تبادلہ خیال برائے معزولی منتظمین

  • یہاں کسی منتظم سے کارکردگی کے لحاظ سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا۔ جن منتظمین سے وکیپیڈیا یا "برقی فہرست" (یا کسی اور طریقہ سے) رابط نہیں، ان کے کھاتے غیرفعال سمجھے جا رہے ہیں جو کسی تیسرے شخص کے ہاتھ آ کر نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس لیے ان کھاتوں سے "منتظمی" کا اختیار ختم کرنا ضروری ہے۔ --Urdutext 09:44, 5 اکتوبر 2009 (UTC)

درخواست برائے شمولیت فی انتظامیہ (ساجد امجد ساجد)

بندہ نا چیز کچھ عرصہ سے اُردو ویکی پر سرگرمِ عمل ہے. ابھی تک تو مجھے منتظم بننے کا کوئی شوق یا ضرورت پیش نہیں آئی. تاہم، اب مجھے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مثلاً دُہرے زمرہ جات کا تخلیق. ان اِضافی زمرہ جات کو حذف کرنا پڑتا ہے جو کہ صرف ایک منتظم ہی کرسکتا ہے. اور اس کے علاوہ کچھ صارفین جو بغیر اندراج کے وکیپیڈیا پر وارد ہوتے ہیں اور کچھ ایسے جو باقاعدہ اندراج کے بعد وارد ہوتے ہیں کچھ ایسے مقالہ جات بناتے ہیں جو ویکی کے معیار پر بالکل پورا نہیں اترتے ان کو حذف کرنے یا ختم کرنے کیلئے مجھے مشکل محسوس ہوتی ہے اور کسی منتظم سے یہ گزارش کرنے سے وقت کا بہت ضیاع ہوتا ہے ۔ اِس لئے بندۂ ناچیز درخواست کرتا ہے کہ مجھے منتظم نہ سہی (کم از کم مقالہ یا زمرہ حذف کرنے) کے اختیارات دیئے جائیں تاکہ خاکسار اُردو ویکی کو وسیع کرنے میں اپنا حصّہ با آسانی ڈال سکے. شکریہ! میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں ویکی کے ضوابط کا مکمل احترام کرتے ہوئے کام کروں گا اور ویکی کے معیار پر حرف نہیں آنے دوں گا۔
--ساجد امجد ساجد 18:48, 7 مئی 2010 (UTC)

ہدایات: ساجد صاحب کی منتظمیت کے حق میں رائے دینے کے لیے {{تائید}} اور اس کے خلاف رائے دینے کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔

تجاویز و اظہار خیال

  • میرے خیال میں چونکہ یہاں آجکل حاضری کم ہے اس لیے اگر کاشف صاحب برقی فہرست میں اس سلسلہ میں پیغام دے دیں تو تمام احباب کی رائے سے استفادہ حاصل ہو سکے گا۔ --Urdutext 19:17, 8 مئی 2010 (UTC)
  • میں چونکہ پچھلے چند ماہ میں ساجد صاحب کے کام کو دیکھتا رہا ہوں یا ان کے ساتھ مل کر بھی کچھ کام کیا ہے، اسلیے ان کے بارے میں مندرجہ ذیل ذاتی رائے کا اضافہ کروں گا
    1. وکیپیڈیا کے قوائد و ظوابط کو سمجھتے ہیں اور ان کی پابندی کرتے ہیں
    2. انتہائی متحرک ہیں اور کافی وقت وکیپیڈیا کی ترویج و ترقی کے لیے صرف کر رہے ہیں
    3. وکیپیڈیا کے اسلوب ، کیفیت معیار اور پیچیدگیوں سے یا تو پہلے ہی واقف ہیں یا واجبی سی رہنمائی کے بعد واقفیت حاصل کر لیتے ہیں

--کاشف عقیل 15:59, 9 مئی 2010 (UTC)

  • برقی فہرست پر مندرجہ ذیل پیغام روانہ کر دیا گیا ہے۔
اسلام علیکم،
اردو وکیپیڈیا کے نئے ساتھی ساجد صاحب نے منتظم بننے کے لیے درخواست دی ہے۔ پچھلے کچھ ماہ سے ساجد صاحب بڑی محنت اور تیز رفتاری کے ساتھ اردو وکیپیڈیا پر کام کر رہے ہیں اور ان چند ماہ میں ہی کئی پرانے ساتھیوں سے زیادہ ترامیم کر کے ہمارے اہم ساتھیوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان کو انتظامی اختیارات دینے کے سلسلے میں رائے شماری کی جا رہی ہے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ رائے شماری میں حصہ لیکر جلد از جلد فیصلے تک پہنچنے میں مدد کریں۔
شکریہ - کاشف عقیل

حق میں آنے والے ووٹ

  1.   تائید ، دیگر پرانے ساتھیوں کی رائے کو اس تائید پر سبقت و فوقیت حاصل ہوگی۔ --سمرقندی 07:06, 8 مئی 2010 (UTC)
  2.   تائید۔۔۔ --محبوب عالم 11:57, 8 مئی 2010 (UTC)
  3.   تائید --کاشف عقیل 15:59, 9 مئی 2010 (UTC)
  4.   تائید 18:49, 9 مئی 2010 (UTC)خاورkhawar
  5.   تائید Wahab 17:15, 10 مئی 2010 (UTC)
  6.   تائید مجھ سمیت بہت سارے پرانے منتظمین اپنی دیگر مصروفیات یا ذاتی کوتاہی و سستی کی بنیاد پر اب وکیپیڈیا کی جانب رخ نہیں کر رہے، اس صورتحال میں ساجد صاحب کی آمد ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح ہے۔ میں ان کو منتظمی کے اختیارات دینے کی مکمل تائید کرتا ہوں فہد احمد 09:22, 11 مئی 2010 (UTC)
درج بالا احباب کا تائید کے لئے شکریہ۔--Sasajid 12:20, 10 مئی 2010 (UTC)
رائے شماری پر سات روز تمام ہونے کے بعد عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ --سمرقندی 04:45, 14 مئی 2010 (UTC)

مخالفت میں آنے والے ووٹ

نتیجہ

6:0

تہہ دل سے شکریہ

میں ایک لمبے عرصے سے انگریزی وکیپیڈیا کو معلومات کے حصول کے ذریعہ کے طور پر استعمال کر رہا تھا اور میرے خواب و خیال میں بھی یہ بات نہ تھی کہ وکیپیڈیا ہماری قومی زبان اردو اور علاقائی زبان پنجابی میں بھی موجود ہے۔ پہلے پہل تو میں نے سوچا کہ اردو میں لکھنے والوں کی تعداد بنسبت پنجابی زیادہ ہے لہذا میں نے اردو کی بجائے پنجابی ویکی پر لکھنا شروع کر دیا۔ جیسے جیسے مجھے ویکی پر تھوڑا تجربہ حاصل ہوا میں نے محسوس کیا کہ ہیمیں علاقائی سے پہلے اپنے قومی زبان کی ترویج و ترقی کے لئے زیادہ محنت کرنی چاہیے اور دوسری اور اہم بات (پتہ نہیں یہ بات مجھے کرنی چاہیے یا نہیں) کہ مجھے پنجابی ویکی سے اردو ویکی کا معیار بہت اعلی لگا اور انہی وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اردو پر زورآزمائی کا سوچا اور میرا کام آپ کے سامنے ہے اور آج مجھے اردو ویکی کے منتظمین کا اعتماد حاصل کر کے بہت خوشی ہوئی اور الحمد للہ مجھ حقیر کا نام بھی اردو ویکی پر منتظمیں کی فہرست میں درج ہو گیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ منتظم بننے کے بعد میری ذمہ داری اب پہلے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور میں اپنی بھرپور کوشش کروں گا کہ اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکوں۔ میری ایک نظم پیش خدمت ہے:

یا الہی سجدہ ریز ہوں میں تیری بارگارہ میں
عظیم مجھے بنا دے اہر ایک کی نگاہ میں
لعین کے وسوسوں سے ہوں ڈگمگا گیا میں
آتا ہوں میں اس سے فقط تیری ہی پناہ میں
کامیابی کو تو اب مقدر میرا بنا دے
سیدھی راہ سے تو میری غفلت کو جلا دے
محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نقش پا میں میری ہدایت ہو
عشقِ محمدی میرے دل میں سرایت ہو
بوبکر کا سا تقوی تو مجھ کو نصیب کر
عمر کا سا اپنا تو مجھ کو حبیب کر
نظر کو تو میری عثمان کی حیا دے
شجاعت علی کو میرے دل میں تو بسا دے
الہی بندہ عاجز یہ تیرا
مانگتا ہے تجھ سے کرم یہ تیرا
دنیا میں اس کو تو سرخرو کر
حشر میں تو اس پہ اپنا حضور کر
الہی بخش دے ساجد کو پیارے نبی کے واسطے
دیدارِ بنی عطا کر عشق محمدی کے واسطے


میں سمرقندی بھائی، کاشف عقیل بھائی اور محبوب عالم بھائی کا تہہ دل سے مشکور ہوں یہ وہ شخصیات ہیں جنہوں نے ویکی پر مجھے پیش آنے والی ہر مشکل سے نجات پانے میں ہمیشہ میری رہنمائی فرمائی اور ان تین شخصیات میں سے بھی (اگر دوسرے احباب محسوس نہ کریں تو) میں کاشف بھائی کا بالخصوص شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ بہر حال! اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے میں اردو وکیپیڈیا کے منتظمین کا اور صارفین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھ خاکسار کے منتظم بننے کیلئے رائے شماری میں حصہ لیا۔ میں انشاء اللہ اردو ویکی کو بین الاقوامی طور پر ایک اہم درجہ دلوانے کیلئے اپنی خدمات زور و شور سے جاری رکھوں گا۔ آخر میں اپنے ہی ایک شعر کی ترمیم کرتے ہوئے عرض کروں گا۔

بہت اندھیر ہو جاتی یہ راہ گزر اپنی
جو میرا ہمسفر میرا جگنو نہیں ہوتا
دیدہ تر رہتی ہے منتظر ہر پل
جب اردو ویکی سامنے نہیں ہوتا

کچھ زیادہ بول گیا ہوں تو معذرت
دعاؤں اور رہنمائی کا طلبگار--ساجد امجد ساجد 11:59, 14 مئی 2010 (UTC)

درخواست برائے منتظم (رحمت عزیز چترالی)

میں نے ویکیپیڈیا میں چترالی، کالاشہ، اور شمالی زبانوں کے بارے میں اردو میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اور چترال کی 14 اور شمالی علاقہ جات کی 13 زبانوں کے بارے میں ان زبانوں کے فروع کے لیے ایک ادبی تنظیم کام کررہی ہے جوں ہی مواد کمپوز ہونگے میں اپ لوڈ کروں گا، میں ایک رضاکار ہوں اور ویکیپیڈیا سے کوءی مراعات یا عہدہ نہیں مانگ رہا ہوں بلکہ شمالی و چترالی زبانوں کے بارے میں اردو مواد کو ویکیپیڈیا کے ساتھ شیر کررہاہوں۔ میں نے بے شمار مواد سے ویکیپیڈیا کا دامن بھرا ہے اور آیندہ بھی ویکیپیڈیا کے اسلوب کے مطابق مواد داخل کروں گا۔ میں نے ویکیپیڈیا کا اسلوب سمجھ لیا ہے اور مجھے ایڈیٹننگ بھی آتی ہے اور عرصہ دراز اُردو ویکیپیڈیا سے منسلک ہوں. ویکیپیڈیا کے بعض منتظمین بغیر وجہ بتاءے غیر حاضر ہیں اگر ان میں سے کسی ایک کی جگہ مجھے منتظمی اختیارات دیے جاءیں تو انشاء اللہ میں ویکیپیڈیا کو ہزاروں مضامین کا تحفہ دوں گا۔ میں سمرقندی صاحب اور کاشف عقیل صاحب کے ساتھ مل کر اُردو ویکیپیڈیا کو ایک بین الاقوامی طرز کا ویکی بنانے کا خواہشمند ہوں۔ شکریہ! . امید ہے کہ--سمرقندی، کاشف عقیل، محبوب عالم اور ویکیپیڈیا کے دیگر ساتھی میری حمایت میں ووٹ دین گے، --رحمت عزیز چترالی

تجاویز اور اظہار خیال

  • مضامین کا اضافہ کرنے کے لیے منتظم ہونا ضروری نہیں ہے۔ آپ انتظامی اختیارات کے بغیر بھی وکیپیڈیا کے لیے بخوبی کام کرسکتے ہیں۔ انتظامی اختیارات زیادہ تر صفحات حذف کرنے یا صارفین پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ میری رائے میں ابھی وکیپیڈیا کے قواعد و ضوابط سے آپ کی واقفیت بھی ناکافی ہے۔ ابھی آپ کو کچھ عرصہ متحرک رہ کر مزید تجربہ حاصل کرنا چاہیے۔

--کاشف عقیل 05:37, 10 مئی 2010 (UTC)

حق میں آنے والے ووٹ

مخالفت میں آنے والے ووٹ

  1.   تنقید :میرے خیال میں ابھی تک رحمت عزیز چترالی کے مقالہ جات میں وہ پختگی نہیں آئی جو وکیپیڈیا کا اسلوب ہے۔ میں کاشف عقیل بھائی سے اتفاق کرتا ہوں کہ مقالہ جات لکھنے کے لئے منتظم کا اختیار ہونا ضروری نہیں۔ مقالہ جات تو اس اردو دائرۃ المعارف پر ہر کوئی لکھ سکتا ہے بس جذبہ کی ضرورت ہوتی ہے نا کہ منتظ٘م کے اختیار کی ویسے بھی رحمت عزیز صاحب کے مقالہ جات پر سب سے زیادہ اعتراضات لگے ہیں ان کو چاہیے کہ سب سے پہلے وہ ویکی کے قواعد و ضوابط اچھی طرح سمجھ لیں اور اس کا اظہار وہ اپنے مقالہ جات پر بھی کریں ۔ --Sasajid 06:28, 10 مئی 2010 (UTC)
  2.   تنقید کاشف عقیل اور ساجد صاحب کی رائے سے اتفاق ۔ --محبوب عالم 07:44, 10 مئی 2010 (UTC)
  3.   تنقید --کاشف عقیل 18:41, 10 مئی 2010 (UTC)
  4.   تنقید -- میں رحمت عزیز صاحب کی منتظم کے اختیارات دینے کے حق میں نہیں ہوں۔ ان کے مضامین اہمیت و اسلوب کے اعتبار سےاب تک وکیپیڈیا کے معیار پر پورے نہیں اترے اور دوسری جانب ان کا رویہ بھی کچھ مختلف ہے۔ تبادلہ خیالات میں انہیں ایسی ترامیم کرنے سے منع کرنے کے باوجود وہ مسلسل ایسی ترامیم کیے جا رہے ہیں جن کا وکیپیڈیا پر برقرار رہنا بہت مشکل ہے۔ فہد احمد 09:22, 11 مئی 2010 (UTC)
  • درج بالا احباب کا تنقید کے لئے شکریہ۔--Rachitrali 03:00, 10 مئی 2010 (UTC)
  • ساجد صاحب، بالکل بجا فرمایا آپ نے کہ جذبہ کی ضرورت ہے، جذبہ ہے تو ہم ویکیپیڈیا میں موجود ہیں اور انشاء اللہ اردو ویکیپیڈیا کو عالمی معیار کا ویکیپیڈیا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔رحمت عزیز چترالی

نتیجہ

0:4

رائے برائے معزولی منتظم 2

درج ذیل منتظم عرصہ سے وکیپیڈیا سے غیر حاضر ہیں۔ اور اس سے بھی لمبہ عرصہ سے وکیپیڈیا پر سرگرم بھی نہیں نظر آئے۔ اس کے علاوہ وکیپیڈیا سے کسی بھی طرح وابستگی کا اظہار نہیں کر رہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ذاتی مصرفیات کی بنا پر وکیپیڈیا کو وقت دینے سے قاصر ہیں۔ اس لیے بہ امر مجبوری وکیپیڈیا کی بقا کے لیے تجویز دینا پڑ رہی ہے کہ ان کے کھاتوں سے انتظامنی اختیارات واپس لے لیے جائیں۔ معزولی کے حق میں {{تائید}} (  تائید) کے استعمال سے رائے دیں، اور معزولی کے خلاف {{تنقید}} (  تنقید) کے استعمال سے ووٹ دیں۔ اور اپنے دستخط کرنا مت بھولیں۔ رائے شماری 7 جنوری 2011ء تک جاری رہے گی۔ تمام صارفین رائے شماری میں حصہ لے سکتے ہیں۔ متذکرہ منتظمین کے اس عرصہ میں دوبارہ سرگرم ہونے کی صورت میں یہ رائے شماری متروک سمجھی جاوے گی۔ دوسرے صفحات پر صارفین کے اظہار خیال کے بعد "دوبارہ سرگرم" کا بیان کاٹا جا رہا ہے۔ اب آپ اپنا ووٹ غیرحاضری کے علاوہ متذکرہ منتظمیں کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر بھی دے سکتے ہیں۔ جو اصحاب پہلے ووٹ ڈال چکے ہیں وہ رائے شماری ختم ہونے تک اپنا ووٹ تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنے پہلے ووٹ کو <s> </s> کے ذریعہ کاٹ دیں۔ ووٹ کی اہمیت کی خاطر تمام موجودہ صارفین سے رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔ برقی فہرست پر بھی یہ پیغام دیا جا رہا ہے۔ --Urdutext 00:09, 31 دسمبر 2010 (UTC)


غیر حاضر از مارچ 2010ء

ووٹ:
  •   تائید --سمرقندی 13:53, 26 دسمبر 2010 (UTC)
  •   تائید --ساجد امجد ساجد 15:09, 26 دسمبر 2010 (UTC)
  •   تائید 19:45, 26 دسمبر 2010 (UTC)خاورkhawar
  •   تائید چوہان صاحب اس سے قبل خود بھی کہ چکے ہیں کہ ملازمت کی مصروفیات کے باعث اب وہ وکیپیڈیا کے لیے وقت نہیں نکال پائیں گے۔ --کاشف عقیل 19:05, 30 دسمبر 2010 (UTC)
    • اردو ٹیکسٹ صاحب کی رائے سے اتفاق۔ معزولی کی تائید میں دیے جانے والے میرے ووٹ کا مقصد چوہان صاحب کے کام پر منفی تبصرہ نہیں ہے بلکہ یہ خالصتاً ان کی غیر حاضری اور اس سے پیدا ہونے والے حفاظتی خطرات کی بنیاد پر ہے۔ --کاشف عقیل 01:04, 6 جنوری 2011 (UTC)
  •   تائید -- قائلہ 12:04, 31 دسمبر 2010 (UTC)
  •   تائید -- فہد احمد 07:37, 1 جنوری 2011 (UTC)
  •   تنقید -- دیگر تمام منتظمین کی موجودگی میں محض غیرحاضری کو وجۂ معزولی نہیں بنایا جا سکتا۔ بعض مدونین کیلیے منتظم کے اختیارات کا مقصد محض تخلیقی وسعت حاصل کرنا ہوتا ہے نہ کہ پورے وکیپیڈیا کو ذاتی جاگیر بنانا جیسا کہ کچھ منتظمین بغیر کسی تادیبی کاروائی کے خوف کے کر رہے ہیں۔ حیدر 06:44, 4 جنوری 2011 (UTC)
  •   تنقید، تائیدی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ کی وجہ سے خلاف ووٹ دینا پڑ رہا ہے۔ چوہاں صاحب نے نہایت بردباری سے وکیپیڈیا کی خدمت انجام دی ہے۔ اردو زبان میں کسی حد تک دشواری کے باوجود آپ نے بہت محنت سے مضامین لکھے۔ --Urdutext 00:53, 6 جنوری 2011 (UTC)
نتیجہ 6:2

غیر حاضر از اگست 2010ء

ووٹ:
  •   تائید   تائید --سمرقندی 13:53, 26 دسمبر 2010 (UTC)
  •   تائید --ساجد امجد ساجد 15:09, 26 دسمبر 2010 (UTC)
  •   تنقید چھ مہینے سے کم غیرحاضری ہو تو معافی دی جاسکتی ہے اس سے زیادہ نہیں کیونکہ ھمارے پاس گنتی کے لوگ کام کررہے ہیں ان میں سے بیشتر اچھے لکھاری اور منتظم ہیں ان سے انتظام واپس لینا مناسب نہیں--رحمت عزیز چترالی خان صاحب 06:18, 4 جنوری 2011 (UTC))
  •   تنقید 19:49, 26 دسمبر 2010 (UTC)خاورkhawar
  •   تائید حیدر بھائی اس سے پہلے اتنے لمبے عرصے تک غیر حاضر نہیں رہے جتنا اس بار ہوئے ہیں؛ دیکھیں: حیدر کی ترامیم۔ منتظمین کو ہفتے میں ایک بار تو ضرور چکر لگا لینا چاہیے۔ اگر حیدر بھائی تھوڑا سا وقت نکال سکیں اور ہفتے دو ہفتے میں ایک چکر لگا سکیں تو میرا ووٹ ان سے اختیارات واپس لینے کی مخالفت میں ہوگا۔ --کاشف عقیل 19:17, 30 دسمبر 2010 (UTC)
  •   تنقید۔ بنیادی وجہ غیر حاضری تھی جو دور ہوچکی ہے اور حیدر صاحب کئی روز سے متفرق کام کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ ان کے کام کا تسلسل برقرار رہے گا۔ --کاشف عقیل 14:43, 5 جنوری 2011 (UTC)
  • --Urdutext 13:37, 26 دسمبر 2010 (UTC)
  •   تنقید دور حاضر میں منتظمین سے غیر حاضری کی توقع کرنا کوئی انوکھی بات نہیں۔ اختیارات واپس لینے کیلیے کم از کم چھے مہینے کی غیر حاضری کی شرط ہونی چاہیے اور منتظم کو نجی اور براہ راست ای میل کے ذریعے خبر دار کیا جانا چاہیے۔ حیدر 02:16, 31 دسمبر 2010 (UTC)
    • منتظم کو مطلع کرنے سے متعلق آپ کے مؤقف کی تائید۔ تاہم غیر حاضری کی توقع درست نہیں۔ منتظم کا کام انتظام سنبھالنا ہے اس لیے اس سے نسبتاً زیادہ باقاعدگی کی توقع کی جاتی ہے۔ چند ایک بار قدرے لمبی(2 - 3 ماہ) غیر حاضری تو ٹھیک ہے مگر توقع باقاعدگی کی ہی ہونی چاہیے۔ --کاشف عقیل 02:31, 31 دسمبر 2010 (UTC)
  •   تنقید -- قائلہ 11:51, 31 دسمبر 2010 (UTC)
  •   تائید -- میں نے اردو وکیپیڈیا پر سب سے پہلے یہ رائے دی تھی کہ بغیر کوئی اطلاع دیے چند ماہ تک غیر حاضر رہنے والے منتظمین سے اختیارات واپس لے لینے چاہئیں کیونکہ وکیپیڈیا کے انتظامی معاملات ان کی جانب سے زیادہ ذمہ داری چاہتے ہیں، اور کم از کم منتظم کی حیثیت سے بغیر کسی معقول وجہ کے طویل غیر حاضری قابل قبول نہیں ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں میں رضاکارانہ طور پر اپنی دستبرداری کا اعلان بھی کر چکا ہوں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ انتظامی معاملات بہت نازک ہوتے ہیں اور اگر کوئی منتظم طویل عرصے تک غیر حاضر رہتا ہے تو اس کا کھاتہ کسی غلط ہاتھ میں جا سکتا ہے اور اس سے کوئی بھی تخریبی کارروائی ہوسکتی ہے۔ اس لیے میں تمام غیر حاضر منتظمین سے اختیارات واپس لینے کے حق میں ہوں۔ فہد احمد 07:37, 1 جنوری 2011 (UTC)
  • بندہ خود لمبا عرصہ غیر حاضر رہنے کی وجہ سے مذکورہ منتظم سے اختیارات واپس لینے یا نہ لینے پر ووٹ نہیں دے سکتا. تاہم، میرے خیال میں حیدر صاحب کی بات کچھ حد تک درست ہے کہ کبھی کبھی کوئی منتظم کسی وجہ سے لمبے عرصے تک ویکیپیڈیا پر حاضری نہیں دے پاتا اور یہی مسئلہ میرا بھی ہے. لیکن غور کرنے سے پتا چلتا ہے کہ فہد احمد صاحب کی بات نہایت موزوں ہے. اور میری بھی یہی رائے ہے کہ جو منتظم لمبے عرصے تک غیر حاضر رہے اُسے خبردار کرکے انتظامی اختیارات واپس لینے چاہیئں بلکہ اگر مذکورہ منتظم خود اختیارات سے سبکدوش ہوجائے تو بہت بہتر ہوگا، فرصت ملنے پر جب منتظم ویکیپیڈیا کو وقت دینے لگے تو اُسے اختیارات دوبارہ دیئے جانے پر غور کیا جاسکتا ہے. دوسری بات یہ کہ یہاں حیدر صاحب سے کس وجہ پر اختیارات لینے کیلئے رائے شماری کی جارہی ہے؟ لمبا عرصہ غیر حاضر رہنے کی وجہ سے یا کوئی غیر موزوں بات یا کام کرنے پر؟ یا دونوں؟... --محبوب عالم 16:00, 1 جنوری 2011 (UTC)
    • محبوب صاحب، بحثیت منتظم ووٹ ضرور ڈالیں۔ اس کے لیے "تائید" یا "تنقید" کا سانچہ استعمال کرنا ضروری ہے۔--Urdutext 16:52, 1 جنوری 2011 (UTC)
  •   تائید.... --محبوب عالم 11:16, 2 جنوری 2011 (UTC)
  •   تائید۔ اُوپر کے دلائل سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ کئ مرتبہ لمبی غیر حاضری کے باعث منتظمی حقوق واپس کیے جائیں۔ تین ماہ سرگرم رہنے کے بعد صارفین چاہیں تو دوبارہ منتخب کر لیں۔ اُوپر ہی تعریفی بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوبارہ منتخب ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔ --Urdutext 00:53, 6 جنوری 2011 (UTC)
نتیجہ 5:5

رائے برائے منتظمین

میری رائے میں منتظمین اور لکھاریوں میں ایک فرق ہونا چاہیئے۔ یعنی لکھاری کا کام صرف لکھنا ہو اور منتظم کا کام انتظام کی حد تک رہنا چاہیئے۔ اس طرح کام کی تقسیم بہتر رہے گی۔ اگر مناسب وقت دینے کے قابل منتطمین ہمیں مل جائیں تو شاید دو یا تین منتظمین سے ہی کام چل جائے گا۔ اس طرح ان پر لکھنے کا بوجھ نہیں ہوگا۔ جس رکن کو جس تبدیلی کی ضرورت ہوگی، وہ منتظم کو محض پیغام بھیج کر فارغ ہو جائے گا۔ دوسرا اس کا یہ فائدہ ہے کہ تمام تکنیکی مہارتیں جو منتطم کے لئے ضروری ہیں، وہ انہیں سیکھنے میں آسانی رہے گی۔ اس سلسلے میں میں اپنا ذاتی تجربہ بیان کرتا ہوں۔ مجھے وکی پیڈیا پر ٹیبل بنانا بہت مشکل لگتا ہے۔ ابھی تک نہیں بنا سکا۔ اگر یہی کام منتظم کو دے دیا جائے کہ عام لکھاری محض لکھ کر پوسٹ کر دے جبکہ منتظم اسے بنا سنوار کر تکنیکی طور پر "Presentable" بنا دے تو بہت سارے دوستوں (میری رائے میں) کا کام آسان ہو جائے گا۔ دوسرا اس سے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ منتظم اپنے دائرہ عمل میں متحرک رہے گا اور لکھاری اپنے دائرہ عمل میں۔ اس طرح بہت سارے ایسے لکھاری جو محض اس وجہ سے پوری توجہ سے کام نہیں کر پاتے کہ جدول وغیرہ اور تصاویر کیسے داخل کرنی ہیں، اپنی پوری توجہ کام پر مرکوز کر سکیں گے--قیصرانی 00:09, 31 دسمبر 2010 (UTC)

  • قیصرانی صاحب، آپ نے اچھے نکات اٹھائے ہیں۔ اب یہ تو ہر منتظم کی مرضی ہے کہ وہ صرف 'منتظمی" تک محدود رہنا چاہتا ہے، تفصیلی لکھنا چاہتا ہے، یا اصطلاحات میں مدد دینا چاہتا ہے، وغیرہ۔ جب بھی آپ کو تکنیکی مدد کی ضرورت ہو آپ ہمارے کاشف عقیل صاحب کو زحمت دیں، جو طرزیات میں سب سے زیادہ ماہر ہیں اور سب کی مدد بھی کرتے رہتے ہیں۔ آپ سے بہت سے نئے آنے والے لوگ شاید واقف نہ ہوں، مگر آپ نے اردو وکیپیڈیا پر بیشتر تفصیلی مضامین لکھے ہیں اور امید ہے کہ آپ اردو کی خدمت کرتے رہیں گے، اور وکیپیڈیا کے معاملات سلجھانے بارے بھی مدد دیتے رہیں گے۔--Urdutext 00:36, 31 دسمبر 2010 (UTC)
  • قیصرانی صاحب، آپ نے تو میرے دل کی بات کر دی :)۔ میرے لیے تو تکنیکی کام آسان ہے اور مقالات لکھنا مشکل۔ اگر آپ اس طرح سے کام کرنا چاہیں تو مجھے تیار پائیں گے۔ --کاشف عقیل 01:45, 31 دسمبر 2010 (UTC)
  • شکریہ برادران مکرم۔ دراصل میں نے کافی مضامین ترجمہ کر کے لیپ ٹاپ میں ہی رکھے ہوئے ہیں کہ جب کبھی وقت ملا تو آرام سے صفحہ بنا کر، دیگر زبانوں کے لنک ڈال کر، تصاویر، جدول اور زمرہ جات وغیرہ ڈال کر مواد منتقل کر دوں گا۔ تاہم صرف اسی وجہ سے اتنی سستی ہو گئی ہے کہ بہت دن سے منتقلی نہیں کر پایا۔ اس نکتے پر غور کرتے ہوئے ذہن میں یہ بات آئی تھی کہ اگر میری طرح کے کچھ اراکین محض ترجمہ کر کے صفحہ بنا دیں اور مواد منتقل کر دیں اور ہمارا کام یہیں ختم ہو جائے تو آسانی رہے گی۔ کوئی منتظم (جیسا کہ کاشف عقیل بھائی) اس میں دیگر زبانوں اور متعقلہ سانچوں کا اضافہ کرتے جائیں تو اس طرح کام کی تقسیم ہو جائے گی۔ تاہم جیسا کہ میں نے پہلے بتایا، یہ محض میری ایک رکن کی حیثیت سے ذاتی رائے ہے۔ یعنی اگر ایسا ہو تو میرے جیسے دیگر اراکین کے لے انتہائی سہولت ہو جائے گی۔

Urdutext، ہر بندہ اپنے حصے کا کام کر رہا ہے۔ جب مجھ سے ہو سکتا ہے میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کاشف عقیل، آپ کا بہت بہت شکریہ۔ انشاء اللہ کل سے میں تکمیل شدہ مضامین کو منتقل کرنا شروع کرتا ہوں۔ آپ سے تکنیکی اعتبار سے نوک پلک سنوارنے اور جدول وغیرہ کے اضافے کی درخواست ہے--قیصرانی 15:22, 31 دسمبر 2010 (UTC)

  • قیصرانی صاحب، وکیپیڈیا پر کثیر مضامین لکھنے کے حوالے سے آپ کی رائے بہت اہم ہے، اس لیے درخواست ہے کہ {{تائید}} یا {{نیقید}} کا سانچہ استعمال کرتے ہوئے اوپر ووٹ ضرور ڈالیں۔ --Urdutext 16:57, 1 جنوری 2011 (UTC)
  • معذرت کے ساتھ، اتنی تاخیر ہو چکی ہے کہ رائے شماری پر رائے دینا مناسب نہیں لگ رہا۔ نمعلوم کس وجہ سے یہ صفحہ زیرِ نظر ہونے کے باوجود بھی زیرِ نظر نہیں یعنی تبدیلیوں کی اطلاع نہیں مل رہی۔ اسی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ تاہم اگر ابھی بھی رائے شماری جاری ہے تو میں رائے دے دوں؟--قیصرانی 23:47, 18 فروری 2011 (UTC)

انتباہ

موصوف حیدر صاحب، (جن کی وجہ سے وکیپیڈیا کافی مسائل سے دو چار ہے) دو چار دن وکیپیڈیا پر آئے اور کچھ ترامیم کی بعد دوبارہ سے روپوش ہو گئے۔ ان کی حالیہ تدوینات یہاں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ وہ مؤرخہ 6 جنوری سے پھر غائب ہیں۔ ویسے بھی وہ جب بھِی آئیں کہیں بھی کسی بھی مضمون میں بغیر کسی سے مشورہ کیے غیر ضروری تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔ میرے لکھے ہوئے مضامین میں انہوں نے بغیر مشورے کے کئی بار عبارت اور سانچے حذف کئے۔ بہرحال ان کی اس لاپرواہی کے نتیجے میں ہمیں سمرقندی بھائی (جن کی کاوشیں اس وکیپیڈیا پر بے مثال ہیں) جیسے انسان کی جدائی برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔

حیدر صاحب کی منتظمین سے علحدگی کے بارے میں فیصلہ 5:5 ووٹ کے تناسب سے برابر رہا تھا۔ لیکن اگر آپ غور سے ملاحظہ فرمائیں تو پتہ چلے گا کہ ووٹ ڈالنے والوں میں دو صارف محترم خاور (ترامیم ملاحظہ فرمائیں) اور محترمہ قائلہ (ترامیم ملاحظہ فرمائیں) خود وکیپیڈیا سے اکثر غائب رہتے ہیں اور جب سے میں وکیپیڈیا میں شامل ہوا ہوں میں نے تو محترمہ قائلہ کا کوئی ایک بھی مضمون نہیں دیکھا اور نہ ہی انہوں نے کسی مضمون میں ترمیم تک کی ہے تو ایسے صارفین کے ووٹ کو ہم کیا اہمیت دے سکتے ہیں۔ چنانچہ میں پرزور طریقے سے حیدر صاحب سے منتظم کے اختیار واپس لئے جانے کی حمایت کرتا ہوں۔ اگر 20 جنوری تک ان سے یہ اختیار واپس نہ لیا گیا تو میں بھی سمرقندی صاحب کی حمایت میں منتظم کے عہدے سے احتجاجاً سبکدوش ہو جاؤں گا۔ میرے اس عمل سے مجھے یقین ہے کہ وکیپیڈیا کی ترقی پر تو اثر نہیں پڑے گا کیونکہ مجھ سے کہیں قابل اور مستعد احباب وکیپیڈیا پر موجود ہیں؛ ایک غیر مستقل مزاج منتظم کی وجہ سے ایک مستقل مزاج، محنتی اور مستعد۔ منتظم کی علیحدگی قابل قبول نہیں ہے۔ لہٰذا میں 20 جنوری تک حیدر صاحب منتظمین سے اخراج نہ ہونے کی صورت میں اپنے منتظمی کے اختیارات سے دستبردار ہو جاؤں گا۔ پیشگی معذرت کے ساتھ۔ --ساجد امجد ساجد 14:10, 15 جنوری 2011 (UTC)

  • ساجد صاحب، رائے دہی سب صارفین کا حق ہے۔ صرف ایسے صارفین کو رائے دہی سے نکالا جا سکتا ہے جنہوں نے وکیپیڈیا پر کوئی کام نہ کیا ہو۔ جن اصحاب کا آپ نے ذکر کیا وہ ماضی میں وکیپیڈیا پر کافی کام کر چکے ہیں اس لیے ان کے ووٹ درست ہی مانے جائیں گے۔ ہر شخص اپنی سمجھ کے مطابق ہی ووٹ ڈالتا ہے اور ان کی اپنی وجوہات ہوتی ہیں جن کا وکیپیڈیا کے بہتر مفاد سے تعلق ہونا ضروری نہیں۔ آپ حوصلہ رکھیں۔ حالات بہتر ہو جائیں گے۔--Urdutext 14:43, 15 جنوری 2011 (UTC)
  • رائے شماری کے فوراً بعد حیدر صاحب کے غیر حاضر ہوجانے کا مجھے بھی بیحد افسوس ہے۔ یہ رائے شماری میرے ووٹ بدلنے سے برابر ہوئی مگر ان کے فوراً غیر حاضر ہوجانے سے میں شرمندگی محسوس کررہا ہوں۔ ساجد بھائی سے یہ ہی گذارش کرسکتا ہوں کہ فی الحال حوصلہ رکھیں۔ --کاشف عقیل 03:38, 16 جنوری 2011 (UTC)
میں کہیں غائب نہیں ہوا۔ صرف درجۂ حرارت میں کمی کا انتظار کر رہا تھا۔ میرے خیال چند دن کی غیرحاضری اس سلسلہ میں ضروری تھی۔ جہاں تک ساجد صاحب نے عبارت میں تبدیلی کا گلہ کیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ وکیپیڈیا پر ہر نئے آنے والے کو پہلے سے انتباہ کیا جاتا ہے کے اس تحاریر سر تا پا تبدیل کی جا سکتی ہیں اور اس میں اس بات کو برداشت کرے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ اکثر عبارت میں تبدیلی کا مقصد ایک معیاری یکسانیت پیدا کرنا ہوتا ہے اور تبدیلی کا دارومدار عبارت پر ہوتا ہے اس کے مصنف پر نہیں۔ حیدر 18:53, 16 جنوری 2011 (UTC)
جناب حیدر صاحب، آپ اکثر وکیپیڈیا سے غائب رہتے ہیں اس لئے نئی باتیں آپ کے علم میں کم ہی آتی ہیں۔ جب آپ نے میرے بنائے ہوئے مضامین سے مواد حذف کیا اس وقت میں منتظم بن چکا تھا اور نیا نہیں تھا۔ آپ آئے اور مواد حذف کیا اور چلے گئے۔ اور ویسے بھی میرے بنائے ہوئے مضامین پر غور فرمائیں تو آپ دیکھیں گے کہ میں نے وکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہی مضامین لکھے ہیں اور غیر معیاری مضامین کو بھی معیاری بنانے میں ہمیشہ تگ و دو کی ہے۔ میں سب سے زیادہ وکیپیڈیا کو وقت دیتا ہوں اور ہر چھوٹی سے چھوٹی ترمیم (چاہے وہ کسی روبالہ نے ہی کی ہو) پر نظر رکھتا ہوں۔ آپ ہمیشہ سے ہی کندھے پر تلوار لٹکائے ہوئے آتے ہیں اور زخم دے کر چلتے بنتے ہیں۔ ہم نے تو وکیپیڈیا کے لئے اپنی آسائشیں تک ترک کر دی ہیں اور آپ۔۔۔۔ بس میں کچھ اور نہیں کہنا چاہتا۔--ساجد امجد ساجد 20:52, 16 جنوری 2011 (UTC)

ازالۂ ابہام

ازالۂ ابہام کا ازالہ اوہام سے ابہام نا پیدا کیجیے گا! موصوف حیدر اور دیگر منتظمین کی رائے شماری میں ویکیپیڈیا کے منتظمینِ فہیم ایک بہت بڑے ابہام کا شکار رہے ہیں؛ اس ایک ابہامِ کبیرہ اور دیگر ابہام ہائے قصیرہ کا ازالہ کرنے کی خاطر یہ تحریر درج کی جارہی ہے۔ غور سے پڑھیے اور کان دھر کر خادم کی بات سنیئے! عقل و دانش کو درست انداز میں استعمال کیجیے کہ شاید یہ آخری موقع ہے اس ویکیپیڈیا کی عمارت کو سہارا دینے کا اور بچانے کا۔

اپنے پرکھوں کی وراثت کو سنبھالو ورنہ
اب کی بارش میں یہ دیوار بھی گر جائے گی

ہوسکتا ہے کہ کچھ اشخاص کو یہ بحث دیکھ کر ناٹک کا سا مزا آرہا ہو! کیا آپ اسے ناٹک سمجھ رہے ہیں؟ لطف آرہا ہے؟ یہ ویکیپیڈیا آپ لوگوں کے دل بہلانے کو کوئی تماشا ہے؟ میں کوئی احمق یا نوٹنکی والا ہوں؟ میں پہلے ہی اس ناٹک کو ختم کرنے کی خاطر ایک انتہائی اقدام اٹھا منتظمین سے نکل چکا ہوں اور دوسرا انتہائی اقدام اٹھانے میں بھی مجھے کوئی دیر نہیں لگے گی، لہذا اس بات کو انتہائی سنجیدگی سے ہمہ تن گوش ہوکر سنا جائے تو اس میں ویکیپیڈیا کی بہتری ہوگی۔

حساس صفحات کی حفاظت

اس ویکیپیڈیا کا ڈھانچہ انتہائی محنت و شب و روز کی سعئِ مسلسل سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ترامیم کا حق صرف ان اشخاص کو ہے جو کہ افہام تو تفہیم سے اور رائے شماری پر متفقہ فیصلے کے بعد ترمیم کرنے کے قائل ہوں۔ کوئی ایسا منتظم جو کہ عملی طور پر صفر ہو حساس اور نظامی صفحات میں بلا رائے شماری ترمیم کرے کا تو یہ تمام کام انتہائی غیرمحفوظ اور کمزور ہونے کا احساس پیدا ہوگا اور کوئی ذی شعور ایسے کسی موقع پر اپنا وقت برباد نہیں کرے گا جہاں اہم صفحات پر کوئی بھی متزلزل المزاج شخص من مانی کرتے ہوئے جو چاہے کرسکتا ہو۔

منتظمین رائے شماری

خاکسار نے کبھی بھی کسی منتظم کو خارج کرنے کے لیے نہیں کہا ماسوائے موصوف حیدر کے اور اس کی وجہ ویکیپیڈیا کی حفاظت ہے۔ ایک بڑا ابہام یہ پایا جاتا ہے کہ غیرحاضر رہنے والے منتظمین کی وجہ بنا کر رائے شماری کروائی جاتی ہے! یہ بات ویکیمیڈیا کی حکمت عملی میں کہیں بھی درج نہیں ہے کہ اگر کوئی منتظم غیرحاضر رہے تو اس کو رائے شماری کر کہ نکال دیا جائے بلکہ کوئی بھی منتظم غیرحاضر رہتے ہوئے بھی منتظم رہ سکتا ہے۔ میں نے کبھی بھی غیرحاضری کو وجہ نہیں بنایا بلکہ ہمیشہ ناکارکردگی کی وجہ سے منتظمین پر رائے دی یا اعتراض کیا اور اس بار بھی موصوف حیدر کو خارج کرنے کے لیے میں نے کہیں بھی غیرحاضری کو وجہ کے طور پر بیان نہیں کیا۔ آپ لوگ ابہام کا شکار ہیں تو آپ دوستوں کو یہ ابہام دور کر لینا چاہیۓ۔ موصوف حیدر کو نکالنے کی ٹھوس اور ناقابل تردید وجوہات میں یہاں واضح بیان کردیتا ہوں۔

1- بدنظمی

طویل عرصہ غیرحاضر رہ کر اچانک نمودار ہونے کے بعد بلا صورتحال کو سوچے سمجھے ہٹ دھرمی سے من مانی شروع کردینا، نئے صارفین کو سخت پیغامات دینا بدنظمی کے زمرے میں آتا ہے اور یہ بدنظمی اس وقت اور شدید ہو جاتی ہے کہ جب ان کی حرکات سے یہ واضح ہو رہا ہو کہ اپنی غیرحاضری کے دوران موصوف نے کبھی حالیہ تبدیلیاں پر بھی نظر نہیں ڈالی۔ اس بدنظمی کے ثبوت کے طور پر ساجد بھائی کے اپنے الفاظ نقل کرتا ہوں، خود غور کیجیے کہ میری بات سچی ہے یا جھوٹی

جناب حیدر صاحب، آپ اکثر وکیپیڈیا سے غائب رہتے ہیں اس لئے نئی باتیں آپ کے علم میں کم ہی آتی ہیں۔ جب آپ نے میرے بنائے ہوئے مضامین سے مواد حذف کیا اس وقت میں منتظم بن چکا تھا اور نیا نہیں تھا۔ آپ آئے اور مواد حذف کیا اور چلے گئے (ساجد بھائی کے الفاظ)۔

ساجد بھائی تو خیر اس وقت منتظم تھے ایسا تو کسی عام صارف کے ساتھ بھی کسی منتظم کو کرنے کا حق نہیں۔

2- نئے صارفین کو حراساں کرنا

نئے صارفین کو خوفزدہ کرنا اور ان پر بلا کسی معقول وجہ کے ویکیمیڈیا کی حکمت عملی کے خلاف پابندی لگا دینا۔ یہ کوئی تماشا ہے؟ یہ کسی منتظم کی ذاتی website ہے؟ صارف کباڑی کی مثال پیش کرتا ہوں جن پر موصوف حیدر نے پہلے روز ہی پابندی لگا دی! کیوں؟ میں بیان کرتا ہوں، کان دھر کر بیٹھو اور خود فیصلہ کرو۔ جب صارف کباڑی نے کاشف بھائی کے جاپان کے میجی دور کے بیان پر اپنا خیال دیوان عام میں درج کیا تو اس پر معقول اور منطقی جواب دینے سے قاصر ہو کر حیدر نے صارف کباڑی پر صارف سمرقندی ہونے کا الزام لگایا۔ اس الزام کو دیکھ کر صارف کباڑی نے حیدر کو درج ذیل پیغام بھیجا۔۔۔۔

  • Do not ever do it again! or you will be out of wikipedia!

صارف کباڑی کا یہ پیغام حیدر کے صفحے پر دیکھا جاسکتا ہے اس کے بعد حیدر نے اس کو اپنی شان میں گستاخی جان کر صارف کباڑی پر پابندی عائد کردی! جس پر مجھے (سمرقندی) کو حرکت میں آنا پڑا اور میں نے پابندی اٹھا دی، حیدر نے دوبارہ پابندی عائد کردی! اور کہا۔۔۔۔

صرف ایک دن کی پابندی ہے۔ آپ خواہ مخواہ سنجیدہ ہو گئے۔ میں دوبارہ پابندی لگا رہا ہوں تا کہ رفع شر اور اتمام حجت ہو جائے اور کباڑی صاحب جس غصے کو نکالنے کیلیے تشریف لائے ہیں اسے کہیں اور جا کر زائل کریں (حیدر کے الفاظ)

آنکھیں کھولیۓ حضرات اور دیوان عام پر جاکر کباڑی کی پہلی تحریر پڑھیئے! اس جگہ موجود ہے کباڑی نے کہاں غصہ نکالا؟ اس نے تو کاشف بھائی کے جاپان میجی دور کے بیان پر اپنی سمجھ کے مطابق اپنا تبصرہ بیان کیا صرف! کیا اپنی رائے کا اظہار کرنا جرم ہے؟ کس نے کہا؟ خود تم لوگوں نے یہ اصول بنایا ہے؟ کیوں؟ اس کے بعد میں نے (سمرقندی نے) حیدر سے پوچھا کہ میرے نام کے ساتھ کباڑی کا الزام لگانے کا کوئی ثبوت ہے؟ موصوف نے درج ذیل جواب دیا۔۔۔۔۔

(حیدر موصوف کا جواب سنیے): اپنے دفاع میں کچھ کہنے کی نجائے پہلے ہی ہلے میں منتظم کے صفحہ پر اس کو کھلی دھمکیاں دینا عین بدتمیزی ہے اور صارف کے آنے والے دنوں میں رویہ کا عکاس ہے۔

اب تم لوگ مجھے یہ بتاؤ کہ صارف کباڑی نے اپنے اوپر بلا کسی وجہ کے پابندی کے بعد wikimedia کے اصول سے واقف ہونے کی وجہ سے اوپر انگریزی والا ردعمل ظاہر کیا، کیا یہ منتظم کی شان میں گستاخی ہے؟ یا اس کو اصول پر عمل کرنے کی یاد دہانی؟ کیا منتظم کوئی ویکیپیڈیا کے شہنشاہ ہیں جو ان کے ظلم کے خلاف بھی زبان نا کھولی جائے؟
صارف کباڑی نے دیوان عام میں فریاد کی کہ کوئی آئے اور اس ظلم کو دیکھے

کیا مسئلہ ہے؟ کیا یہاں آنے والوں کے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ ان کے ناموں پر دوسروں کے ناموں کا الزام بلا ثبوت لگا دیا جائے؟ کیا یہ جائز ہے؟ کسی حیدر نامی بیوقوف نے میرے نام کے ساتھ دو نا معلوم نام منسلک کرنے کی کوشش کی! یہ توہین نہیں ؟ یہ آپ کے ویکیپیڈیا کا طریقۂ کار ہے؟ (صارف کباڑی کے الفاظ)

یہ پیغام دیکھ کر مجھے حرکت میں آنا پڑا اور میں نے حیدر سے دریافت کیا کہ ---- (* ذرا بیان فرمائیں گے آپ؟ کباڑی نے کہاں بدتمیزی کی؟ اپنے اوپر محض شک کی بنیاد پر کھلے عام الزامات پر اعتراض کرنا بدتمیزی ہے؟ (میرے الفاظ)۔ جس پر حیدر نے انتہائی شاندار جواب دیا ملاحظہ کیجیے اور ہنسیے!!

آپ اس معاملے میں خود مدعی ہیں۔ اخلاقی طور پر آپ پابندی ختم کرنے کے اہل نہیں۔ جاپان کے بارے میں کثرت معلومات، نئے پیغام کا آغاز نکتے سے، سمرقندی کے ایجاد کیے ہوئے الفاظ و اصطلاحات کی بھرمار اور یکدم طیش میں آجانا، ذاتیات پر اتر جانا، چھوٹی سی بات کو 4 پیروں میں لکھنا اور سب سے بڑھ کر مخصوص انداز تحریر، تمام کے تمام اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کباڑی اور آپ ایک ہی شخصیت ہیں۔ میں اس سلسلے میں دیگر منتظمین کو بھی غور کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اور یہ بھی کہتا ہوں کہ http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Sock_puppetry کے مطابق کباڑی پر مستقل پابندی عائد ہونی چاہیے۔ آپ کا کباڑی کا اس طرح والہانہ دفاع بھی آپ کی چغلی کھا رہا ہے۔ لہذا اگر آپ حق پر ہیں تو اس معاملہ سے دور رہیں۔ (حیدر کے الفاظ)

کباڑی پر پابندی کی حیدری وجوہات

  • یعنی میں معاملے میں مدعی ہوں! کیسے؟ محض حیدر کے شک کی بنا پر؟ کوئی ثبوت؟
  • میں (جو اس وقت منتظم تھا) ایک دوسرے منتظم کی بلا جواز پابندی ختم کرنے کا اہل ہیں؟ جواب دو تم لوگ؟
  • جاپان کے بارے میں کباڑی کا لکھنا! یہ وجہ ہے پابندی کی؟ عقل سلامت تو ہے میاں حیدر؟ کیا جاپان پر لکھنا اور وہ بھی سیاق و سباق (کاشف بھائی کے بیان) کی موجودگی میں قابل پابندی ہے؟؟ جواب دو؟
  • سمرقندی جیسی اصطلاحات اور انداز میں لکھنا! سمرقندی (یا کسی اور کے انداز) میں لکھنا قابل پابندی ہے؟ جواب دو؟ مجھے تم لوگوں کا جواب چاہیے!
  • سمرقندی اور کباڑی پر ایک ہونے کا شک قابل پابندی ہے؟ کس کے قانون سے؟ تمہارے بنائے قانون سے؟

3- منتظم کی توہین

اس تمام بکواس کے بعد کیا ہوا؟ پتا ہے تم لوگوں کو پیارو!! نہیں!! اس کے بعد موصوف حیدر نے مجھ (سمرقندی) پر پابندی لگا دی! کیا اسے میں اپنی توہین نا سمجھوں ؟ کیا میری یہ توہین ، کباڑی کے جاپان کی معلومات سے زیادہ بڑی نہیں؟ تو پھر کیا یہ جرم نہیں؟

نئی رائے شماری

میں نے حیدر کی تمام بدنظمیاں اور اس کو منتظمین سے نکالنے کی ٹھوس وجوہات بیان کر دی ہیں اور اس کا مقصد محض اس ویکیپیڈیا کو اس خطرناک صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے ورنہ میں تو خود منتظمین سے الگ ہو ہی چکا ہوں اور اب کبھی اس عہدے کو قبول بھی نہیں کروں گا۔ جب میں حساس صفحات میں ترمیم کے حق سے الگ ہو جاتا ہوں تو ظاہر ہے کہ ایک غیرمستقل مزاج اور ناقص العلم شخص کو بھی ان صفحات پر ترمیم کے قابل نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار ایسی وجوہات ہیں جو آپ نئے آنے والے منتظمین کے علم میں نہیں ہونگی اور اس وقت صرف میں اور پرانے منتظمین ہی ان جرائم سے واقف ہیں میں ان باتوں کو بیان کرکہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اوپر بیان کردہ وجوہات ہی حیدر کو منتظمین سے نکالنے کے لیے بہت کافی ہیں۔ مذکورہ بالا وجوہات کی روشنی میں منتظمین اپنی رائے دیں اور حیدر کو نکالنے یا نا نکالنے کا فیصلہ کریں ؛ غیرحاضری کسی منتظم کو نکالنے کی وجہ نہیں بنتی۔ میں نے اب تک آپ حضرات اور بھائیوں کے محبت بھرے پیغامات کی وجہ سے اپنا کام صارف کباڑی کے سپرد کر رکھا تھا تاکہ آپ کو یا ویکیپیڈیا کو سمرقندی کی اچانک رخصت سے کوئی فرق نا پڑے! لیکن موقع پرست حیدر کاشف بھائی کا ساجد بھائی کو دیا گیا جواب دیکھ کر اور اس میں پوشیدہ خطرہ بھانپ کر پھر دھوکہ دینے آگیا ہے۔ آپ برادران کو حیرت ہوگی کہ اس حیدر کو میں نے ہی منتظمی کے لیے پیش کیا تھا اور ہمارے اردو ٹیکسٹ بھائی نے اس پر اپنے محفوظات بھی بیان کیئے تھے اور وقت نے ثابت کردیا کہ میرا اس حیدر کو منتظمین کے لیے پیش کرنا غلط تھا اور اردو ٹیکسٹ بھائی کی بات درست تھی۔ بہر حال جو ہونا تھا سو ہوا۔ اب کباڑی بھی اس ویکیپڈیا پر کام سے ہاتھ اٹھاتا ہے جہاں حساس صفحات ، حیدر جیسے اشخاص کے رحم و کرم پر ہوں۔ چلتے چلتے ایک بات کہ میں نے یہ تحریر بہت جلدی میں لکھی ہے اگر کہیں املا کی غلطی ہو تو درگذر کیجیے گا۔ --سمرقندی 02:17, 18 جنوری 2011 (UTC)

صارف حیدر

  • مذکورہ بالا وجوہات کی بنا پر تمام منتظمین سے صارف حیدر کو منتظم رکھنے یا نا رکھنے کیلئے رائے درکار ہے۔ اخراج کے حق میں تائید {{تائید}} اور ادخال کے حق میں تنقید {{تنقید}} سے رائے دیجیے۔
    •   تائید ۔ مذکورہ بالا خصائص رکھنے والا شخص منتظم کے عہدے کا اہل نہیں۔ وہ بحیثیت لکھاری اردو ویکیپیڈیا کی خدمت کرنے کی اہلیت رکھتا ہے تو کرسکتا ہے۔ --سمرقندی 02:56, 18 جنوری 2011 (UTC)
    •   تائید ۔ وکیپیڈیا کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کیلئے موصوف کا منتظم کے عہدے سے اخراج ضروری ہے۔--ساجد امجد ساجد 06:54, 18 جنوری 2011 (UTC)
    •   تائید۔ --Urdutext 11:14, 18 جنوری 2011 (UTC)
    •   تائید ۔موصوف کو جلد از جلد اس عظیم دائرہ المارف کی منتظمینی سے بیک بینی دو گوش خارج کیا جائے. --فوجدار 20:43, 18 جنوری 2011 (UTC)
    •   تائید .... --محبوب عالم 19:16, 22 جنوری 2011 (UTC)
    •   تائید فہد احمد 19:14, 24 جنوری 2011 (UTC)
    •   تائید --راشد شریف 19:27, 24 جنوری 2011 (UTC)
    •   تائید --رحمت عزیز چترالی 09:27, 25 جنوری 2011 (UTC)
    •   تنقید ایک رائے شماری ختم ہونے کے فوراً بعد اسی موضوع پر دوسری رائے شماری مناسب نہیں؛ ہم غلط روایت ڈال رہے ہیں۔ --کاشف عقیل 20:09, 25 جنوری 2011 (UTC)
نتیجہ 7 کے مقابلے میں 1، معزولی کے حق میں۔ ایک ووٹ نیا کھاتہ ہونے کی وجہ سے نہیں گِنا گیا۔ --Urdutext 01:21, 26 جنوری 2011 (UTC)

RESULT: The motion carried 7:1 in favor of removal of admin privileges of صارف:حیدر. --Urdutext 01:21, 26 جنوری 2011 (UTC)

نتیجہ

  تنقید 7:1   تائید


یہ محض غلط روایت ہی نہیں بلکہ کھلم کھلا دھاندلی اور بزدلی ہے۔ یہ علم کے کھلے میدان میں ایک باتہذیب بحث کے ذریعے کسی متفقہ نتیجہ پر پہنچنے سے انکار ہے۔ کوئی بھی معاشرہ بغیر قانون اور اصول کے محض ایک جنگل بن جاتا ہے۔ میں نے یہاں کسی قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی لیکن یہ رائے شماری ایک ایسے منتظم کی حمایت میں ہو رہی ہے جو کھلم کھلا برسوں سے وکیپیڈیا کے قوانین کی خلاف ورزی میں مصروف ہے اور وکیپیڈیا کے بنیادی راہنما اصولوں سے سراسر انکاری ہے۔ لگتا ایسا ہی ہے کہ پاکستان کی مذہبی بنیاد پرستی اور سیاست کی آلائش یہاں ایک نئے روپ میں اپنا بھیانک چہرہ ظاہر کر رہی ہیں۔ سمرقندی صاحب اردو ذبان کے ملا عمر ہیں اور ان کے حمایتی اس کے طالبان۔ یہاں اردو زبان کے ساتھ وہی کیا جا رہا ہے جو طالبان اسلام کے ساتھ کر رہے ہیں۔ یعنی اختلاف کی گنجائش نہیں۔ جو اختلاف کرے اس نکال باہر کرو (یہاں وکیپیڈیا سے، وہاں دنیا سے)، قانون اور اصول جائیں جہنم میں، ہم ہی مدعی، ہم ہی منصف۔ حیدر 23:43, 25 جنوری 2011 (UTC)

مندرجہ بالا رائے شماری 18 جنوری 2011ء کو شروع ہوئی تھی اور آج رات تک 7 دن پورے ہونے پر ختم کر دی جائے گی اور اس رائے شماری کے نتائج کے مطابق فیصلہ صادر کر دیا جائے گا۔--ساجد امجد ساجد 08:56, 25 جنوری 2011 (UTC)

غلط فہمیاں

کاشف بھائی ، حیدر صاحب تو یہاں چھ برس سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں کم از کم آپ تو اس کام میں شراکت نا کریں۔ یہاں پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں کا تذکرہ کردیتا ہوں تاکہ ویکیپیڈیا کی عزت پر حرف نا آئے!

  • بقول کاشف بھائی -- ایک رائے شماری کے بعد (1) اسی موضوع پر دوسری رائے شماری (2) غلط روایت ہے
    • فی الحقیقت پہلی رائے شماری غلط روایت تھی؛ ویکیمیڈیا کی حکمت عملی کے مطابق کسی بھی منتظم کو غیرحاضری کی بنیاد بنا کر الگ نہیں کیا جاسکتا
    • دوسری رائے شماری غیرحاضری پر نہیں بلکہ ایک منتظم کی چھ سالہ بدنظمیوں پر ہو رہی ہے۔ میں اصطلاحات پر اعتراض کو بدنظمی نہیں کہہ رہا بلکہ بلا مشورے حساس صفحات میں ترامیم بدنظمی ہے
  • بقول حیدر میاں -- باتہذیب بحث کے ذریعے کسی متفقہ نتیجہ پر پہنچنے سے انکار ہے
    • حضور یہی تو رونا ہے! یہی تو رونا ہے کہ آپ نے کبھی حساس صفحات میں من مانی ترامیم کرنے سے پہلے باتہذیب بحث نہیں فرمائی
  • بقول حیدر میاں -- میں نے یہاں کسی قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی
    • قانون کی خلاف ورزی کا الزام آپ بھی نہیں مانتے اور میں بھی نہیں مانتا؛ اور میں نے جگہ یہی بات عرض کی ہے۔
    • حیدر میاں! عرصہ دراز سے آپ جس فضول بحث میں وقت برباد کروا رہے تھے اس اس جگہ پر باثبوت جواب پر آپ نے معذرت کی ہمت نا فرمائی؟ اور بھی متعدد مستند کتب کے عکس زبراثقال کر دوں؟ کاشف بھائی نے بھی اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں فرمایا! اور نا ہی شاید آپ نے ہمزہ (hamza) کا مضمون پڑھنے کی زحمت گوارہ کی، وقت نہیں؟ اور میرا وقت؟ وہ فالتو ہے؟
  • بقول حیدر میاں -- سمرقندی صاحب اردو ذبان کے ملا عمر ہیں اور ان کے حمایتی اس کے طالبان
    • آپ مجھ پر یہ الزام اس وقت لگا سکتے تھے جب میں محض ذاتی نفرت کی بنا پر آپ کو تو الگ کروا دیتا اور خود منتظمی سے الگ نا ہوتا۔ لیکن آپ کو شاید معلوم نہیں یا نادان بن رہے ہیں کہ میں آپ سے پہلے ہی منتظمی سے الگ ہو چکا ہوں اور ایسا میں نے صرف اس تمام بات پر ہونے والے صدمے کی بنا پر کیا ہے۔ دیگر ساتھیوں کو طالبان کہنا بھی جب درست ہوتا کہ جب کوئی ساتھی مجھے منتظمی میں واپس آنے پر مجبور کرتا؛ تمام ساتھیوں کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ بحث میں ضائع ہونے والے وقت کو بچانے کی خاطر سمرقندی اور حیدر کا منتظمی سے الگ ہوجانا ہی بہتر ہے۔

کاشف بھائی سے بھی عرض ہے اور حیدر میاں سے بھی کہ مجھ پر بلاوجہ بے انصاف ہونے کے الزامات نا لگائیں؛ میں تو خود انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیئے منتظمی سے الگ ہو چکا ہوں۔ جو اصطلاحات آپ کو خود ساختہ لگ رہی ہیں وہ آپ حضرات کی اردو کی روح سے ناواقفیت کی بنیاد پر ہے، لیکن آپ کی اردو کی روح سے ناواقفیت کا خمیازہ ، دائرۃ المعارف کو نہیں بھگتنے دیا جائے گا۔ دائرۃ المعارف پر اردو کو اس کی مکمل روح کے ساتھ زندہ رکھا جائے گا۔ آخر میں کئی بار کہی جانے والی بات پھر دہرا دوں، میں حیدر میاں کی بحثوں میں چھ سال تک وقت ضائع ہونے کے بعد اب مزید ان کی نازیبہ حرکات میں اپنا وقت برباد نہیں کرسکتا ان کی بحثوں سے ویکیپیڈیا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا آج تک اور نا ہی ان کی بحثوں میں الجھ کر میں کچھ لکھنے کا وقت بچا سکتا ہوں؛ بس یہ بات ہے کہ میں ایسی صورتحال میں نا لکھنے کی وجہ سے الگ ہو گیا ہوں۔ میں نے کسی سے حیدر میاں کو نکالنے کے لیے زبردستی اصرار نہیں کیا؛ اپنی وجوہات لکھ کر اپنا vote درج کردیا؛ باقی آپ لوگ اس رائے شماری کو ختم کریں یا عمل کریں یہ آپ حضرات پر ہے؛ حیدر میاں کی مخالفت میں اپنا vote ڈالنے کے بعد خود بھی منتظمی سے الگ ہوگیا۔ میں اس سے زیادہ کیا کروں؟ کیا کہوں؟ --سمرقندی 01:16, 26 جنوری 2011 (UTC)

  • پہلی اور دوسری رائے شماری کی وجوہات مختلف تھیں جو اوپر تفصیل سے بیان ہیں۔ --Urdutext 01:22, 26 جنوری 2011 (UTC)

سمرقندی بھائی، متنارع ہجوں کی AWB کے ذریعے درستگی پر میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ آپ نے اس معاملے پر باثبوت دلائل 19 جنوری کی دیے۔ میں نے اس پر ردعمل اس لیے ظاہر نہ کیا کیونکہ میں اس سے قبل 6 جنوری کو ہی حیدر صاحب کو منع کرچکا تھا کہ AWB استعمال نہ کریں اور وہ اس سے رُک بھی چکے تھے۔

جہاں تک اردو کے مختلف لہجوں کو استعمال کرنے کا تعلق ہے تو آپ کی دلیل دراصل ہجوں کے متعلق ہے۔ ہجوں کے لیے شاید سب سے موزوں حل یہ ہے کہ کسی ایک اچھی روئے خط لغت کو معیار بنا لیا جائے؛ تمام بحث ختم ہوجائے گی۔ لغت کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ لغت میں اگر کسی لفظ کے ایک سے زیادہ ہجے ہیں، تو ان میں سے کسی کو AWB کے ذریعے "درست" نہ کیا جائے۔

حیدر صاحب کی منتظمیت سے متعلق میرے ووٹ سے فیصلہ تو نہیں بدلتا۔ ویسے بھی اس جھگڑے کا اختتام شاید اسی بات میں ہے کہ حیدر صاحب اگر وکیپیڈیا کے لیے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں تو عام کارکن کے طور پر جاری رکھیں، بحیثیت منتظم نہیں۔ میرے ووٹ کی حیثیت عدالتی فیصلے پر اختلافی نوٹ جیسی ہے۔ میں ایک ہی مسئلے پر فوری طور پر دوسری رائے شماری کو درست نہیں سمجھتا اس لیے اختلافی نوٹ شامل کرنا میری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ --کاشف عقیل 02:24, 26 جنوری 2011 (UTC)

کاشف عقیل کے موقف کی تائید

  •   تائید کاشف عقیل کے موقف کی تائید --رحمت عزیز چترالی 09:00, 27 جنوری 2011 (UTC)
  •   تنقید رائے شماری میں شرمناک شکست کے بعد سابقہ منتظم اور ان کے حواریوں کی ضمانتیں ضبط ہوچکی ہیں. لہذا ان کو طالبان اور ملاعمر کا کھمبا نوچنے کے بجائے اپنے( بزم خویش جس کو وہ کام سمجھتے ہیں) کام پر توجہ دیں تاکہ ان کی دانست میں اس دائرہ المارف کا کچھ بھلا ہوسکے۔چلتے چلتے ایک بات ۔ مسٹر چترالی تم آخر کس فریق کے ساتھ ہو ؟ اوپر معزولی کے حق میں ووٹ دے کر آئے اور اب اس معزولی کے واحد مخالف کاشف عقیل کے موقف کو بھی درست قرار دے رہے ہو ؟ تھالی کی ایک بہت مشہور سبزی ہے نام تو معلوم ہوگا ؟--فوجدار 20:19, 26 جنوری 2011 (UTC)
  • مسٹر فوجدار! میں نے حیدر کے صرف عام کارکن کی حیثیت سے کام کرنے کی کاشف عقیل کے موقف کی   تائید کی تھی اور بس، اور منتظم کی حیثیت سے کام کرنے پر ان کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے اور میں اپنے موقف پر قایم ہون آپ زرا کاشف عقیل کی تحریر کو دوبارہ پڑھنے کی زحمت گوارا کریں گے؟ یا۔۔۔۔۔--رحمت عزیز چترالی 10:00, 27 جنوری 2011 (UTC)

مامور اداری (bureacrat)

یہ سب کے علم میں ہے کہ سمرقندی صاحب نے وکیپیڈیا کے منتظمی بکھیڑوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ ہم ان کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔ مگر اس سے یہ ہوا ہے کہ اردو وکیپیڈیا کے پاس کوئی متحرک مامور اداری نہیں رہا۔ آپ کو معلوم ہے کہ bureacrat کی ذمہ داریاں منتظم انجام نہیں دے سکتا/سکتی۔ اس لیے میں (باقی ساتھیوں ک طرف سے بھی) سمرقندی صاحب سے استدعا کر رہا ہوں کہ وہ مامور اداری کی ذمہ داری قبول کر لیں۔ --Urdutext 01:23, 28 جنوری 2011 (UTC)

حق میں آنے والی آراء

  •   تائید --کاشف عقیل 02:53, 28 جنوری 2011 (UTC)
  •   تائید - سمرقندی بھائی کا درج ذیل پیغام کے جواب میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ سمرقندی بھائی، آپ نے دوبارہ منتظم کے لئے ازخود درخواست نہیں دی بلکہ ہمارے قابل قدر ساتھی اردو ٹیکسٹ بھائی نے آپ کا نام تجویز کیا ہے اس کے علاوہ دو دیگر منتظمین کی آپ کو حمایت حاصل ہے اس لئے براہ کرم اب انکار کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، بے انصافی تو تب ہوتی اگر آپ خود اپنے آپ کے بطور منتظم یا مامور اداری کے لئے پیش کرتے۔ --ساجد امجد ساجد 19:23, 28 جنوری 2011 (UTC)
  •   تائید - --رحمت عزیز چترالی 01:23, 28 جنوری 2011 (UTC)
  •   تائید.رائے شماری تو زلزلہ ثابت ہو‏ئی.جس کی کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 تھی . فرنگی زدہ اصطلاحات کا صنم خانہ زمیں بوس ہوگیا .صدماتی موجوں نے دماغی عمارات کے توازن کو شدید متاثر کیا جس کے باعث ایک جانب تو اس آزادانہ رائے شماری کا احترام کرنے کے بجائے اس کو پاکستانی سیاست کی آلائش قرار دیا گیا اور دوسری جانب اسی پاکستانی سیاست کی آلائش کی طرف نسبت ظاہر کرتے ہوئے (اپنی اخلاقی جرات کی شدید کمی کے باعث ) دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیئے گئے.الزام تراشوں کو چاہیے کہ دھاندلی کے اپنے اس الزام کو ثابت ضرور کریں جس کے باعث اس دائرہ المارف کے معزز اراکین کی دل آزاری ہوئی ہے.اور ہاں ! محترم ثمرقندی صاحب 1 آپ کہاں اپنا موازنہ دوسروں سے کرنے بیٹھ گئے ان کے تو 365 سیکنڈ بھی اس دائرہ المارف کو کتنے مہنگے پڑتے ہیں.آپ نے آسانی سے 365 دنوں کا فتو‏ی دے دیا.آپ کی اس دائرہ المارف کو دیا جانے والا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے. ہمارا نہیں تو اس دائرہ المارف کا ہی خیال کیجئے حضرت. --فوجدار 19:52, 28 جنوری 2011 (UTC)
  •   تائید ۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 04:17, 25 جولا‎ئی 2012 (UTC)
  •   تائید۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:17, 23 ستمبر 2012 (UTC)
  •   تائید. اردو ویکی سمرقندی بھائی کے بنا ادھورا ہے۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 12:29, 23 ستمبر 2012 (UTC)
  •   تائید۔ ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 17:06, 23 ستمبر 2012 (UTC)

مخالفت میں آنے والی آراء

اس رائے شماری کا نتیجہ کیا نکلا؟ کیا سمرقندی بھائی "مامور اداری" بنا دئے گئے؟ اگر نہیں تو جلد از جلد اس پر عملدرآمد ہو جانا چاہیے--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 15:22, 15 ستمبر 2012 (UTC)


جناب محترم سمر قندی صاحب بیوروکریٹ بنئے جاچکے ہیں یہ کام میں نے کاشف صاحب کے توجہ دلانے پر کچھ دن پہلے کر دیا تھا لیکن اس بات کا کہیں تحریری نشان نہ چھوڑ سکنے کی وجہ سے احباب کر اطلاع نہ ہو سکی

23:30, 9 اکتوبر 2012 (UTC)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)

نتیجہ

  تنقید 8:0   تائید

اس نتیجے کے مطابق ماموران اداری سے گزارش ہے کہ سمرقندی بھائی کو مامور اداری کے حقوق تفویض کر دئے جائیں۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 08:37, 23 ستمبر 2012 (UTC)

دلی شکریہ

جناب اردو ٹیکسٹ بھائی نے ہمیشہ اردو دائرۃ المعارف پر ترقی کے لیے کوشش کی ہے اور اس بات سے میں بخوبی واقف ہوں، ان کے الفاظ سے مجھے ہی نہیں بلکہ تمام ساتھیوں کو حوصلہ ملتا ہے۔ میں اردو ٹیکسٹ بھائی اور کاشف بھائی دونوں کے مشورے پر بہت غور کرنے کے بعد یہی سمجھ سکا ہوں کہ ابھی جس قدر ہوسکے مضامین میں اپنا حصہ ڈالتا رہوں۔

  • بہت رنجشوں اور ناخشگواریوں کے طوفان کے بعد جو ٹہراؤ آیا ہے اس میں فی الحال کوئی تلاطم لائے بغیر مضامین کا سفینہ آگے بڑھاتے رہنا چاہیئے
  • انصاف کا تقاضہ یہی ہے کہ جس طرح بلا ضروری مباحثوں میں وقت ضائع کرنے کی وجہ سے دو فریق ایک ہی الزام میں منتظمی حقوق سے الگ ہوئے تو اسی طرح دونوں کے لیئے واپس آنے کے مواقع بھی برابر ہونا چاہیں
  • محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ صورتحال میں موصوف سمرقندی کے پاس واپس آنے کے مواقع زیادہ ہیں اور موصوف حیدر کے پاس کم ہیں۔ منصفی یہی کہتی ہے کہ دونوں فریقوں کو اتنا وقت دیا جائے کہ اپنے بارے میں دوسروں کو قائل کرسکیں اور دوبارہ انتخاب میں حصہ لے سکیں
  • میرا اندازہ ہے کہ اس کام میں کم از کم سال بھر کا عرصہ درکار ہوگا، ایک سال اتنا عرصہ ہے کہ دونوں فریق اپنی کارکردگی کو دائرۃ المعارف کے ساتھیوں کے سامنے پیش کر سکیں، اور اپنے رویے سے یہ ثابت کرسکیں کہ وہ اب اس قابل ہیں کہ ویکیپیڈیا پر تعمیری کاموں میں رخنہ ڈالنے کے بجائے ان میں معاونت کرسکتے ہیں
  • ابھی بلا انتخاب میرا واپس منتظمی کی ذمہ داری اٹھنا لینا، تمام دائرۃ المعارف پر ایک سازش پھیلانے اور ایک منتظم کو نکالنے کا جال پھیلانے کی بے انصافی اور حیلہ بازی جیسے طعنوں کی راہ کھول سکتا ہے۔ حق تب ہی ہوگا جب دونوں فریقوں کو ایک سال کی مدت اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے مہیا کی جائے تاکہ (اگر وہ دوبارہ منتظمی میں آنا چاہیں تو) اس کے لیے انتخاب میں آنے کے مواقع دونوں کے پاس ایک جیسے ہو جائیں۔
  • دعا تو یہی ہے کہ اللہ سب ساتھیوں کو یہاں کام جاری رکھنے کا حوصلہ عطا فرمائے لیکن مستقبل کسی نے نہیں دیکھا؛ اس وقت مستحکم اصول اگر وضع نا کیئے گئے تو آنے والے دنوں میں نا جانے نئے رائے شماری کرنے والے کون ہوں؟ اور جس کو وہ منتخب کریں وہ کون ہو؟ اس دنیا میں سب کچھ ممکن ہے۔

میں ایک بار پھر اردو ٹیکسٹ بھائی اور کاشف بھائی سمیت تمام ساتھیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ جیسے ساتھیوں کی اس دائرۃ المعارف پر موجودگی سے ہی مجھے یہاں کچھ لکھنے کا حوصلہ اور جذبہ ملتا ہے۔ --سمرقندی 04:24, 28 جنوری 2011 (UTC)

AWB

اس بات پر پہلے بھی بحث ہو چکی ہے اور کاشف بھائی بھی اس بات سے متفق ہیں کہ AWB کے ذریعے ہجے کی درستگی پر اتفاق رائے نہیں پایا جاتا (ملاحظہ فرمائیں) اور اس روبالہ کو چلانے سے منع بھی کیا جا چکا ہے لیکن پھر بھی یہ روبالہ چلایا جا رہا ہے۔ اس میں بہت سی قباحتیں ہیں مثال کے طور پر اس روبالہ نے طیار (طیران) کے مضمون پر موجود تصویر کا نام تصویر:USAF_pilot سے تصویر:USAF pilot میں تبدیل کر دیا جس سے اس تصویر کا ربط ٹوٹ گیا اور جب میں نے AWB روبالہ کی ترامیم کا استرجع کیا تو وہ ربط دوبارہ سے ٹھیک ہو گیا۔ اس کے علاوہ بھی نہ جانے کتنی اور خرابیاں ہوں گی جن پر نظر رکھنا بہت مشکل کام ہے۔ اس لئے جتنی جلدی ممکن ہو سکے اس پر مناسب کاروارئی کرنے کے لئے اردو ٹیکسٹ اور کاشف بھائی سے درخواست کی جاتی ہے۔--ساجد امجد ساجد 14:34, 2 فروری 2011 (UTC)

ایک سے زیادہ کھاتے

  • اس صفحے پر موجود گفتگو سے مجھے یہ مغالطہ ہو رہا ہے کہ چند جگہوں پر ایک ہی صارف نے ایک سے زیادہ کھاتوں کا استعمال کیا ہے۔ مثال کے طور پر فوجدار کے جوابات سے اندازہ ہو رہا ہے کہ اس نے بغیر کسی خاص وجہ سے ایک فریق کے حق میں اور دوسرے کے خلاف مبالغہ آمیز زبان استعمال کی ہے۔ یہ اصول بہت اچھا ہے کہ اگر دو منتظمین کے باہمی اختلاف سے کام میں حرج آ رہا ہو تو دونوں کو وقتی طور پر الگ کر دیا جائے۔ متعینہ وقفے کے بعد دونوں کا جائزہ لیا جائے کہ بطور ایک عام کارکن انہوں نے کتنا کام کیا۔ اس کے بعد رائے شماری کرا کے انہیں واپس لایا جائے۔ منتظم کی حیثیت اضافی عزت نہیں بلکہ اضافی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اگر ایک یا ایک سے زیادہ افراد اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر پا رہے تو انہیں دقت سے بچانے کے لئے منتظمی سے الگ ہی کر دینا بہتر حکمتِ عملی ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ منتظم کے لئے ایک سے زیادہ صارف نام کا استعمال ممنوع قرار دے دیا جائے؟ یعنی اگر ایک صارف ایک سے زیادہ ناموں کے استعمال کا مرتکب ہو تو اسے براہ راست ہی منتظمی سے الگ کر دیا جائے؟ (یہاں میری مراد ان افراد سے ہے جو منتظمی کے دوران کسی مباحثے کی صورت میں ایک صارف نام سے اپنا اچھا پہلو اور دوسرے صارف نام سے اپنے اندر کی جھلک دکھا رہے ہوں)۔

وللہ اسے میری غلط فہمی سمجھ لیجئے لیکن مجھے گمان (اللہ کرے کہ بدگمانی ہی ہو) ہوا کہ اس جگہ میں سمرقندی صاحب کے لکھے ہوئے پیراگراف میں سمرقندی صاحب ہی دراصل کباڑیا نامی صارف کے خالق تھے۔ کیا یہ سچ ہے؟ اگر یہ سچ ہے تو مجھے سمرقندی صاحب پر بہت افسوس ہوگا۔ تاہم چونکہ ایک منتظم ہمارا ایک معزز ساتھی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بشر بھی ہے، سو اس طرح کی غلطی سے نمٹنے کے لئے کیا کوئی حکمتِ عملی موجود ہے؟--قیصرانی 13:38, 10 فروری 2011 (UTC)

  • قیصرانی صاحب، ووٹ ڈالنا سب موجودہ صارفین کا حق ہے۔ آپ کی بات درست ہے کہ منتظمی ایک ذمہ داری ہے۔ جن احباب کے بارے میں آپ نے اظہار خیال کیا ہے، اگر آپ تمام واقعات پڑھیں تو شاید آپ کا نقطہ نظر تبدیل ہو جائے۔ دو کھاتے کسی وجہ (مثلاً اختبار) وغیرہ کے لیے بنائے جا سکتے ہیں۔ یا اگر آپ منتظم ہیں تو کسی غیر محفوظ شمارندے سے اپنے کھاتے میں داخل ہونا محفوظ نہ سمجھیں اور صارف کھاتہ سے لکھنا پسند کریں۔ --Urdutext 00:09, 11 فروری 2011 (UTC)
  • قیصرانی صاحب جب آپ کے بولنے کی ضرورت تھی تب تو آپ خاموش تماشائی تھے، اب تو قبر کی مٹی بھی سوکھ گئی، اب تو گڑے مردے نا اکھاڑیئے صاحب، میں تو منتظمی چھوڑ چکا اب آپ بھی میری جان چھوڑ دیجیئے۔ --سمرقندی 03:15, 11 فروری 2011 (UTC)
  • محترم میری یہ رائے صرف ذاتی رائے ہے۔ براہِ کرم اسے دل پر مت لیں۔ یہاں ہم سب کام کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ جن صفحات پر میری نظر پڑی اور ان کے روابط سے دیگر صفحات دیکھے، ان پر اپنی رائے دی۔ تاہم یہ تبادلہ خیال میں ہی لکھا تاکہ جاری عمل پر فرق نہ پڑے۔

سمرقندی بھائی، براہِ کرم اسے ذاتی حوالے سے نہ لیجئے۔ آپ نے اردو کے لئے جتنا کچھ کیا ہے اس کا عشرِ عشیر بھی میں نے نہیں کیا اور نہ ہی کر سکتا ہوں۔ میری ذاتی مخاصمت آپ تمام اصحاب میں سے کسی سے بھی نہیں۔ میں نے جیسا کہ پہلے عرض کیا کہ یہ محض رائے ہے۔ واقعی اس وقت میں نے ان صفحات کو دیکھا ہی نہیں تھا اس وجہ سے اتنی تاخیر سے اپنی رائے دی۔ تاہم چونکہ آپ کو ناگوار گذرا، اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ دراصل میرے ذہن میں جب بھی کوئی بات آ جاتی ہے تو لکھ دیتا ہوں۔ عموماً بات غلط ہی موقع پر لکھتا ہوں، اس لئے تہہ دل سے معذرت--قیصرانی 21:10, 11 فروری 2011 (UTC)

  • معذرت کی کوئی بات نہیں جناب؛ جو ہم پر گذری ہم نے جو آپ پر گذری آپ نے کہہ دی۔ بات برابر ہوئی۔ --سمرقندی 02:14, 12 فروری 2011 (UTC)


مشکل

محترم خاور بھائی نے میرے صفحہ صارف کی منتقلی تو کر دی لیکن اسے سے ایک مسئلہ ہو گیا ہے۔ وہ یہ کہ جب سے میرے صفحہ کو منتقل کیا گیا ہے میرے منتظم کے اختیارات ختم ہو گئے ہیں اب نہ تو میں کسی صفحہ کو حذف کر سکتا ہوں اور نہ کسی محفوظ مضمون میں تبدیلی کر سکتا ہوں اور سب سے بڑا مسئلہ مجھے منتقل کرنے میں پیش آ رہا ہے کیونکہ آج کل میں سانچہ جات پر کام کر رہا ہوں اس لئے بعض اوقات انگریزی میں سانچہ بنا کر اسے اردو متبادل کی طرف رجوع مکرر کرنا ہوتا ہے۔ براہ کرم جلد از جلد اس پر توجہ دیں۔ اس بارے میں مزید تفصیل آپ یہاں اور یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔--ساجد امجد ساجد 06:44, 22 فروری 2011 (UTC)

  • معاملہ ضروری ہے، توجہ درکار ہے۔--ساجد امجد ساجد 06:19, 23 فروری 2011 (UTC)
  • میں خود اس معاملے پر بہت تشویش میں ہوں کہ ایک ایک اہم منتظم اپنے انتظامی کام انجام نہیں دے پارہا۔ ساجد بھائی ہو سکتا ہے کہ خاور بھائی توجہ نا دے سکے ہوں ان کے تبادلۂ خیال پر ایک پیغام دے دیجیے۔ --سمرقندی 11:00, 23 فروری 2011 (UTC)
  • اگر مسئلہ حل نہ ہو تو آپ کسی مضیف کو یہاں درخواست دے سکتے ہیں۔ --Urdutext 11:12, 23 فروری 2011 (UTC)
کیا مسلہ حل ہوگیا؟سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:01, 25 اگست 2012 (UTC)
جی ہاں معاملہ حل ہو گیا تھا۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 15:21, 15 ستمبر 2012 (UTC)

درخواست برائے شمولیت فی انتظامیہ (محمد شعیب)

محمد شعیب صاحب کچھ عرصہ سے اُردو ویکی پر سرگرمِ عمل ہیں. خاص کر نئے آنے والوں کی رہنمائی بہت عمدہ انداز میں کر رہے ہیں. اردو زبان پر اچھا عبور رکھتے ہیں.

میرے خیال میں وہ بطور منتظم اُردو ویکی کے لیے ایک اچھا سرمایہ ثابت ہوں گے

  •   تائید - طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:44, 28 جولا‎ئی 2012 (UTC)
  •   تنقید - ذاتی وجوہات کی بناء پر نہیں، میری گزارش یہ ہے کہ انہیں بطور صارف مزید تھوڑا عرصہ وکیپیڈیا پر گزارنا چاہیے تا کہ وہ وکیپیڈیا کے اسلوب کو مزید اچھی طرح جان پہچان سکیں، ویسے وہ اس عہدے کے حقدار ضرور ہیں۔ امید ہے شعیب بھائی میری تنقید سے برا نہیں منائیں گے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 01:23, 31 جولا‎ئی 2012 (UTC)
  •   تنقید --Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:26, 31 جولا‎ئی 2012 (UTC)
  •   تنقید --صارف:Qasim Arif Sethi (تبادلۂ خیال) 06:05, 31 جولا‎ئی 2012 (UTC)
  •   تنقید میں مشکور ہوں طاہر بھائی کا کہ انہوں نے منتظمی کے لیے ناچیز کا نام تجویز فرمایا۔ لیکن رمضان کے بعد میری تعلیمی سرگرمی کا آغاز ہوجائیگا، اور میں ویکی سے تقریباً 2 سال کے لیے غائب۔ ہاں اس کے بعد اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ محمد شعیب

نتیجہ

  تنقید 1:4   تائید

درخواست برائے شمولیت در انتظامیہ (طاہر محمود)

اس ویکیپیڈیا کو ایک انتہائی متحرک، فعال اور ہمہ وقت حاضر باش منتظم کی اشد ضرورت ہے، اگر ہمہ وقت نہ ہو تو کم ازکم زیادہ وقت حاضر رہے۔ ہم صارفین کو بسااوقات بعض کاموں کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر کافی عرصہ سے ایک انتہائی متحرک ساتھی اور اس وقت سب سے زیادہ متحرک صارف طاہر بھائی کو میں منتظمی کے لیے نامزد کررہا ہوں۔ یہ کافی عرصہ ویکی پر گذار چکے ہیں۔ اردو کے علاوہ انگریزی وعربی ویکی پر بھی متحرک ہیں اور ویکی کے ماحول ومزاج سے ہم آہنگ اور واقف ہیں۔ میری درخواست ہے کہ براہ کرم ہم صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بارے میں جلد فیصلہ فرمائیں۔

کیا کوئی یہ بتاسکتا ہے کہ صارف کب سے وکی کا حصہ ہے اور کتنی ترامیم کیں ہیں؟ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:05, 25 اگست 2012 (UTC)
یہ ربط دیکھیں۔ [وکیپیڈیا کے اعداد و شمار]
نیز اس ماہ میں ہی ان کی ترامیم 2300 سے زائد ہے، گزشتہ ماہ کا حساب نہیں پتہ۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 16:19, 25 اگست 2012 (UTC)
  •   تائید۔ ماضی میں تو بعض اوقات کچھ نئے ساتھیوں کو بھی نامزد کیا جاتا رہا ہے، طاہر بھائی تو کافی پرانے ساتھی ہیں اور مزاج شناس بھی۔   --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:06, 25 اگست 2012 (UTC)
  •   تائید۔ ضرور اردو ویکیپیڈیا کے لئے ہمہ وقت حاضر باش منتظم درکار ہے۔ --فیروز اردووالا (تبادلۂ خیال) 16:12, 25 اگست 2012 (UTC)
  •   تائید۔ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 21:17, 25 اگست 2012 (UTC))
  •   تائید۔ صارف کی سرگرمی سے لگتا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری سنبھال کیلئے درکار قابلیت اور تجربہ کا حامل ہے۔ --محبوب عالم (تبادلۂ خیال) 06:50, 26 اگست 2012 (UTC)
  •   تائید۔ احباب کی ذرہ نوازی ہے۔ میں یہاں ایک بات واضح کرنا چاھتا ہوں کہ میں کاشف بھائی کی طرح کوئی تکنیکی ماہر نہیں ہوں۔ میں محمد شعیب کو اسکا بہتر حقدار سمجھتا ہوں۔ ایک اور بات کہ تمام لوگوں کو مل کر ایک دفعہ پھر سمرقندی بھائی کو منتظم بننے کے لیے التجا کرنی چاہیے۔ اگر مجھے کوئی زمہ داری دی جاتی ہے تو میں اپنی بساط کے مطابق اسے نبھانے کی پوری کوشش کروں گا۔--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:10, 26 اگست 2012 (UTC)
  •   تائید ۔ یہ رائے شماری بھی آپ احباب نے بہت جلدی بند کردی۔ تھوڑا وقت دیا کیجیے اور اس طرح کے معاملات میں تمام صارفین کو برقی خط بھی بھیجا کریں تاکہ وہ اظہار رائے کرسکیں۔ طاہر بھائی کو میری جانب سے بہت بہت مبارک۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 17:08, 27 اگست 2012 (UTC)
  •   تائید ۔ لیکن میرا بھی اعتراض یہی ہے کہ رائے شماری کو تھوڑا وقت دینا چاہیے تا کہ وکیپیڈیا کے زیادہ سے زیادہ صارفین اس میں حصہ لے سکیں۔ مذکورہ رائے شماری 25 اگست کو شروع ہوئی اور 27 اگست کو ختم کر دی گئی۔ کم از کم ایک سے دو ہفتے تک رائے شماری کی مدت ہونی چاہییے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 15:29, 15 ستمبر 2012 (UTC)

نتیجہ

  تنقید 7:0   تائید

طاھر محمود صاحب کو اردو وکیپیڈیا کا منتظم بنا دیا گیا ہے۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 08:11, 26 اگست 2012 (UTC)

تمام احباب اور سیف اللہ بھائی کا اس عزت افزائی کا شکریہ۔ طاھر محمود تبادلۂ خیال 00:35, 4 نومبر 2024 (UTC)

اردو ویکیپیڈیا کو سنجیدہ اور باقاعدگی سے توجہ دینے والے منتظمین کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے اور آج گویا ازالۂ قحط منتظمین کا کچھ سامان ہو گیا، بہت خوشی ہوئی، میری جانب سے طاہر بھائی کو اس ذمہ داری کو کامیابی سے اٹھانے کی دعا اور مبارک باد۔ ساتھ ہی ساتھ، ایک اور محنتی ساتھی جناب شعیب صاحب کو منتظمین میں شمار کرنے کے بارے میں اپنی جانب سے   تائید کرتا ہوں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 06:59, 27 اگست 2012 (UTC)

درخواست برائے شمولیت در انتظامیہ (محمد شعیب)

السلام علیکم! بعض اوقات سانچہ بناتے وقت حذف اور محفوظ مضامین نیز بعض حساس صفحات میں تبدیلی کی ضرورت پڑتی رہتی ہے، بار بار کسی منتظم سے کہہ کر یہ کام کروانے پڑتے ہیں جو کافی انتظار کا متقاضی ہوتا ہے اس لیے میری خواہش تھی کہ میں منتظم بن جاؤں لیکن تعلیمی مصروفیات کی بنا پر میں نے اب تک درخواست نہیں دی تھی۔ اب یہ مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور ویکیپیڈیا کے لیے یکسر فراغت میسر ہے نیز ویکی کے ماحول سے کافی حد تک واقفیت بھی حاصل ہوچکی ہے اس لیے میں منتظمی کی درخواست دے رہا ہوں، امید ہے کہ احباب اپنی آراء سے نوازیں گے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:56, 16 ستمبر 2012 (UTC)

  •   تائید ۔ شعیب بھائی ماشاءاللہ بڑے ذوق و شوق اور سمجھ بوجھ کے ساتھ کافی عرصہ سے کام کر رہے ہیں اور اچھا کام کر رہے ہیں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 06:18, 16 ستمبر 2012 (UTC)
  •   تنقید اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب بھائی عمدہ کام کر رہے ہیں۔ مگر اسطرح یہ تاثر ابھرتا ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر کام کرنے کے لیے منتظمی اختیارات ضروری ہیں۔ میرے خیال میں ساجد صاحب کی واپسی کے بعد حذف وغیرہ کے کاموں میں تاخیر نہیں ہو گی۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 06:25, 16 ستمبر 2012 (UTC)
    • جو امور میں نے درخواست میں ذکر کیے ہیں ان کی ضرورت بارہا پیش آچکی ہے۔ کئی مرتبہ محفوظ صفحات میں تبدیلی کی ضرورت پڑی لیکن کر نہیں سکا۔ میں ہمیشہ منتظمین کو تو کہہ نہیں سکتا اس طرح وقت بہت ضائع ہوتا ہے۔ چلیے خیر آپ اور خاور بھائی کی رایوں پر سر تسلیم خم کہ یہ میرا شوق نہیں ایک ضرورت ہے جو کسی اور سے بھی پوری ہوسکتی ہے۔ فائل:Smile.PNG لیکن دوبارہ درخواست تو ہم سے نہیں لکھی جانے کی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:44, 16 ستمبر 2012 (UTC)
  •   تنقید میں اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات کی تائید کرتے ہوئے یہ کہوں گا کہ ۔ کچھ دیر اور انتظار کرلیں ، اگر معاملات اسی طرح چلتے رہے تو دسمبر میں دوبارہ درخواست لکھیں ، اس وقت میں بھی اپ کی تائید کروں گا

06:33, 16 ستمبر 2012 (UTC)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)

  •   تائید شعیب بھائی کافی تجربہ کار صارف ہیں۔ زبان پر اچھا عبور رکھتے ہیں۔ نئے صارفیں کی بہت مدد کرتے ہیں۔ میرے خیال سے وہ منتظم بننے کے مستحق ہیں۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 07:03, 16 ستمبر 2012 (UTC)
  •   تائید مجھے اردو ٹیکسٹ کی بات سے اختلاف ہے (ویسے اختلاف تو مجھے ان کے رومن حرف تہجی والے نام اور کھاتے کے نام میں اپنی پہچان چھپانے سے بھی ہے مگر وہ ایک الگ مسئلہ ہے)۔ یہ صرف کام کرنے کی بات نہیں ہے بلکہ ایک کام کرنے والے کو عزت دینے کی بھی بات ہے۔ اور میرے خیال میں انہیں منتظم نہ بنا کر یہ تاثر ابھرتا ہے کہ یہاں صرف چند لوگوں کی اجارہ داری ہے۔ اور جہاں تک تاخیر کی بات ہے میں نے کچھ عرصے قبل دیوان عام پر ایک زمرہ کا نام تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی آج تک کسی منتظم نے اس کا جواب دینے تک کی زحمت نہیں کی یہ تکنیکی طور پر یہ ممکن بھی ہے کہ نہیں۔ اور خاور بھائی اگر انتظار کرنے ہی کی بات ہے تو ذرا کھل کر وہ قوائد و ضوابط بتا دیں کہ جس کے تحت کوئی منتظم بن سکتا ہے۔ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 07:23, 16 ستمبر 2012 (UTC))
  •   تائید ۔اُردو ویکیپیڈیا پر ایسے منتطین کی ضرورت ہے جو تمام وقت نہیں ہے تو چند اوقات خدمات انجام دیں۔ ان شاء اللّٰہ ، اُمید ہے کہ اس طرف توجّہ ضرور ہوگی۔ --فیروز اردووالا (تبادلۂ خیال) 10:25, 16 ستمبر 2012 (UTC)
  •   تائید. میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ Shahab (تبادلۂ خیال) 15:32, 16 ستمبر 2012 (UTC)
  •   تائید - میری رائے میں ایسے افراد کو منتظم بنانا چاہیے جو وکیپیڈیا کے اصولوں کی پاسداری کررہے ہوں اور باقاعدگی سے یہاں وقت دینے کے قابل ہوں۔ شعیب صاحب ان دونوں معیارات پر پورے اترتے ہیں۔ یہ تاثر ضرور موجود ہے کہ اچھی طرح کام کرنے کے لیے انتظامی اختیارات کی ضرورت پڑتی ہے تاہم اس میں قصور موجودہ منتظمین کا بھی ہے جس میں میں خود بھی شامل ہوں۔ اگر موجودہ منتظمین باقاعدگی سے آئیں تو یہ تاثر زائل کیا جاسکتا ہے تاہم سب کے ساتھ کچھ نہ کچھ ایسے مسائل ہیں جن کے باعث زیادہ باقاعدگی سے وقت دینا ممکن نہیں ہے۔ اگر ساجد صاحب، طاہر صاحب اور شعیب صاحب باقاعدہ رہے تو امید ہے کہ دیگر صارفین انتظامی اختیارات کے بغیر بھی اپنا کام بخوبی کرسکیں گے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 16:11, 16 ستمبر 2012 (UTC)
  •   تائید ۔۔ میں نے بھی جب یہاں باقاعدگی کے ساتھ کام شروع کیا تھا تو مجھے بھی اِن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم منتظم بننے کے بعد کام بہت آسان ہوگیا۔ یہاں بات ویکی کو بہتر بنانے کی ہے اور ایسے میں یہ کہنا بے کار ہے کہ اِس کے بارے میں لوگ کیا سوچتے ہیں یا کیا سوچیں گے۔ اور سب کو پتا ہے کہ اِس ویکی کو دو طریقوں سے بہتر بنایا جاسکتا ہے: ایک مقالوں کی تعداد بڑھاکر اور دوسرے اُن صفحات کی اِصلاح کرکے جو صحیح حالت میں نہیں ہیں۔۔ لہٰذا ہمیں ایسے منتظمین چاہئیں جو اِن دونوں کاموں پر باقاعدگی سے کام کریں۔ محمد شعیب صاحب اِس ضمن میں کافی کام کرچکے ہیں اور کررہے ہیں اِس لئے میں اُن کو منتظم بنانے کی حمایت کرتا ہوں۔۔۔ --محبوب عالم (تبادلۂ خیال) 18:06, 16 ستمبر 2012 (UTC)
  •   تائید ۔۔ رحمت عزیز چترالی 03:35, 17 ستمبر 2012 (UTC)
  • مشروط   تائید احباب کو میری ایک "مختصر" سی تقریر برداشت کرنا ہوگی۔ میرا مقصد کسی کی دل آزاری یا دل شکنی نہیں ہے، کیونکہ آگے جو میں بیان دینے جا رہا ہوں اس سے ہو سکتا ہے کہ منتظم کی خواہش رکھنے والے محمد شعیب کو مایوسی ہو لیکن میں سمجھتا ہوں کہ رائے ایک امانت ہوتی ہے اور طلب کرنے کی صورت میں حقیقت بیان کرنی چاہیے بجائے اس کے کہ ہم دوستی کو نبھائیں۔ یہاں موجود پرانے احباب جانتے ہیں کہ میں ذاتی طور پر وکی پیڈیا پر منتظمین کا "جمعہ بازار" لگانے کا قائل نہیں۔ جب ڈھائی تین سال قبل میں اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے اردو وکی پیڈیا سے غیر فعال ہوا تو میں نے اس وقت بھی، اور اس کے بعد دیگر کئی مواقع پر بھی، درخواست کی تھی کہ مجھ سے انتظامی اختیارات واپس لیے جائیں کیونکہ میں اُس وقت کی صورتحال میں خود کو اس کا اہل نہیں پاتا تھا۔ اور میری ذاتی رائے میں یہاں کام اتنا نہیں ہے کہ درجن بھر منتظمین کی ضرورت پڑے۔ یہاں صرف کام کو سنبھالنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے آپس میں مشورے کے ذریعے کام کیا جائے۔ چند لوگ زمرہ بندی کا کام کریں، چند لوگ صفائی کا اور چند لوگ لکھائی کا، اس طرح اردو وکی پیڈيا کی صورت نکھر جائے گی۔ بجائے اس کے کہ سارے کے سارے لکھنے پر لگے ہوئے ہوں اور جو تخریب کاریاں ہو رہی ہوں ان کی طرف کسی کی نگاہ ہی نہ ہو۔ خیر، آمدم برسر مطلب کہ دیگر زبانوں میں محض 4، 4 منتظمین سے کام چلایا جا رہا ہے اور وہ اردو سے کہیں آگے ہیں۔ اس لیے میں اب بھی اپنی پرانی رائے پر قائم ہوں کہ 6 ماہ سے زائد غیر متحرک رہنے والے کو فوری طور پر اپنے اختیارات سے محروم کر دیا جائے اور ان کی جگہ شعیب جیسے متحرک و ذمہ دار افراد کو نیا منتظم بنایا جائے۔ میں خوشی سے اپنے اختیارات سے دستبردار ہونے کو تیار ہوں کیونکہ میں مستقبل قریب میں خود کو اتنا فراغت کا حامل نہیں پاتا کہ پہلے کی طرح وکی پیڈیا کے لیے وقف ہو سکوں اس لیے مجھے انتظامی اختیارات کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ میرے لیے یہی کافی ہے کہ مجھے یہاں لکھنے کی اجازت ہے اور یہ امر باعث بہت خوشی کا باعث ہوگا کہ شعیب جیسے باصلاحیت افراد میری جگہ ان انتظامی اختیارات کو استعمال کریں، جن پر میں فی الحال غاصب بن کر بیٹھا ہوا ہوں۔ امید ہے کہ احباب میری بات کو سمجھ رہے ہوں گے۔ --فہد کیہر (تبادلۂ خیال) 08:03, 17 ستمبر 2012 (UTC)
  •   تائید - جناب اردو ٹیکسٹ بھائی اور فہد بھائی کی تحاریر پڑھ کر یہ اندازہ ہو جاتا ہے کے ان برادران کے تفکرات نہایت منطقی ہیں، جن پر بحث یا ان سے انکار ممکن نہیں۔ جناب اردو ٹیکسٹ بھائی، جناب ساجد بھائی، کاشف بھائی اور طاہر بھائی تعداد میں محض چار منتظم بنتے ہیں جو مجھے نظر آرہے ہیں (اگر کسی دیگر برادر منتظم کا نام رہ گیا ہو تو معذرت)۔ باقی رہ گئی طویل فہرست کی بات تو اس کو رکھنا نا رکھنا عملی طور پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 07:16, 19 ستمبر 2012 (UTC)


  • فہد بھائی نے مسلہ کی صحیح نشاندہی کی ہے۔ وکیپیڈیا پر درجن بھی منتظمیں موجود ہین۔ اصول تو یہی ہے کہ جو لوگ وکیپیڈیا کو وقت نہ دے سکیں وہ منتظمی سے دستبردار ہو جائیں۔ البتہ چونکہ ابھی اردو وکیپیڈیا پر صارفین کی مجموعی تعداد بہت کم ہے، اس لیے میری فہد صاحب سے درخواست ہے کہ وکیپیِدیا کی شاخ سے جڑے رہیں۔ ان (اور دوسرے پرانے ساتھیوں) کا کبھی کبھی یہاں آ کر رائے دینا بھی منصوبہ کے لیے بہت مفید ہے۔ جب وکیپیڈیا پرباقاعدگی سے لکھنے والوں کی تعداد سو تک پہنچ جائے گی تو ہم فہد صاحب کے تجویز کردہ قواعد لاگو کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 04:50, 18 ستمبر 2012 (UTC)
  • میں فہد بھائی کی اردو ویکیپیڈیا سے دستبرداری کے حق میں نہیں ہوں اور ان سے گزارش ہے کہ وہ بجایے منتظمی سے علحدگی کے ویکیپیڈیا کو کھبی کھبار وقت دیا کریں امید ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے، شکریہ -- رحمت عزیز چترالی 06:43, 18 ستمبر 2012 (UTC)


یہ رائے شماری (اگر کسی کو اعتراض نہ ہو تو) 23 ستمبر تک بند کر دی جائے گی اور رائے شماری کے نتائج کے مطابق فیصلہ کر دیا جائے گا۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 06:29, 17 ستمبر 2012 (UTC)

رائے شماری کے مطابق فیصلہ کردیا جائے اکثریت کی رائے شعیب صاحب کی حمایت میں ہے ، یہ سارا کام جمہوری طریقے سے ہوا ہے اور فہد صاحب کی بات بھی بڑی اہم ہے 01:41, 19 ستمبر 2012 (UTC)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)
23 ستمبر کو فیصلہ کر دیا جائے گا کیونکہ رائے شماری کم از کم ایک ہفتہ تو جاری رہنی ہی چاہیے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 04:39, 19 ستمبر 2012 (UTC)
یہ رائے شماری ختم کر دی گئی ہے اور شعیب بھائی کے حق میں   تنقید 10:2   تائید کا فیصلہ آیا ہے، لہذا ماموران اداری سے التماس ہے کہ شعیب بھائی کو منتظم کے حقوق تفویض کر دئیے جائیں۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 08:31, 23 ستمبر 2012 (UTC)

نتیجہ

  تنقید 10:2   تائید

منتظم مقرر کر دیا گیا

10:08, 23 ستمبر 2012 (UTC)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)

اہم پیش رفت

ویسے یہ بڑی اہم پیش رفت ہے کہ شعیب بھائی کے منتظم کے حقوق کے حصول کی درخواست پر تقریبا تمام متحرک صارفین و منتظمین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور بغیر کسی غیر ضروری بحث و تمحیص کے فیصلہ ہوا ہے، میرے خیال میں یہ بہت اچھی بات ہے۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 08:34, 23 ستمبر 2012 (UTC)

انتظامیہ میں شمولیت کی درخواست (شہزادہ محمّد سمیع اللہ)

السلام علیکم! منصوبہ جات پر کام کرنے کے سلسلے اور سانچہ جات کی تعمیر میں مجھے انتظامی امور کی ضرورت محسوس ہوتی ہے،جس نے مجھے یہاں منتظم کے لئے درخواست دینے پر مجبور کیا ہے۔ اگرچہ یہاں قابل منتظم موجود ہیں لیکن ان سے مدد میں کچھ وقت فطرتی طور پر ضائع ہو جاتا ہے اور پھر وہ کام متاثر ہو جاتا ہے۔ اردو وکی سے کافی حد تک واقفیت ہو چکی ہے۔ ابھی میرا مقصد انگریزی ویکیپیڈیا پر موجود منصوبہ جات کو اردو ویکیپیڈیا میں قائم کرنا ہے اور اس سلسلے میں بعض مقامات پر انتظامی امور کی شدیدضرورت محسوس ہوتی ہے۔ آپ مجھے اردو ویکیپیڈیا پر مفید پائیں گے۔ میرا حصہ (اعداد و شمار)--شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 15:03, 2 نومبر 2012 (UTC)

  تنقید ۔ منصوبہ جات اور سانچہ جات کے تعمیر کے لئے منتظم کے اختیارات کی چنداں ضرورت نہیں ہے، اور کچھ منتظمین جیسے شعیب بھائی اور طاہر بھائی ہمہ وقت حاضر ہوتے ہیں۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 04:45, 3 نومبر 2012 (UTC)
  • ضروری نہیں کہ اگر یہ دو منتظمین اس کام کے لیے موجود ہیں تو کوئی اور منتظم نہیں بن سکتا۔ میرے خیال سے آپ نے بھی اسی چیز کی بنا پر منتظم بننے کے لیے درخواست دی تھی۔ --صارف:Qasim Arif Sethi (تبادلۂ خیال) 18:32، 9 نومبر 2012 (UTC)
جناب قاسم سیٹھی صاحب، آپ نے میرے پیغام میں میری دوسری گزارش پڑھ لی لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ صارف کو کیا مشکلات پیش آ رہی ہیں؟ منصوبہ جات اور سانچہ جات کے لئے ان کے انتظامی امور کی ضرورت محسوس ہوئی حالانکہ ان کے لئے منتظم کے اختیارات کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ آپ کوئی حوالہ دیں گے کہ کب کب سمیع صاحب نے منتظمین سے کسی انتظامی امر کے لئے رابطہ کیا ہو؟ تنقید برائے تنقید فضول اور لا حاصل ہوتی ہے۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 05:16, 10 نومبر 2012 (UTC)
یہ ممکن نہیں کہ ہر صارف پر نظر رکھی جا سکے اسی لئے آپکا شکوہ صحیح ہے. میں اس سلسلے میں طاہر بھائی اور شعیب بھائی سے ہی مدد لیتا ہوں اور موخر ذکر میرے لئے زیادہ مقدم ہیں. --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 08:48, 10 نومبر 2012 (UTC)
  تنقید۔ کوئی ذاتی بنا پر نہیں بلکہ جو وجوہات ساجد بھائی نے عرض کی ہیں، انہیں وجوہ کی بنا پر۔ --محمد شعیب 13:43, 8 نومبر 2012 (UTC)
  • یہ شاید آپ کی ہی عرضی ہے؟

السلام علیکم! بعض اوقات سانچہ بناتے وقت حذف اور محفوظ مضامین نیز بعض حساس صفحات میں تبدیلی کی ضرورت پڑتی رہتی ہے، بار بار کسی منتظم سے کہہ کر یہ کام کروانے پڑتے ہیں جو کافی انتظار کا متقاضی ہوتا ہے اس لیے میری خواہش تھی کہ میں منتظم بن جاؤں لیکن تعلیمی مصروفیات کی بنا پر میں نے اب تک درخواست نہیں دی تھی۔ اب یہ مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور ویکیپیڈیا کے لیے یکسر فراغت میسر ہے نیز ویکی کے ماحول سے کافی حد تک واقفیت بھی حاصل ہوچکی ہے اس لیے میں منتظمی کی درخواست دے رہا ہوں، امید ہے کہ احباب اپنی آراء سے نوازیں گے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:56, 16 ستمبر 2012 (UTC)

بے شک میں نے ایسا ہی کہا تھا، لیکن آپ ابھی ہماری بزم میں تازہ وارد ہوئے ہیں، میرے خیال میں کچھ وقت تو آپ کو بطور صارف کام کرنا چاہیے، خود میں نے بھی باوجود پریشانی کے عرصہ تک اسی طرح کام کیا ہے۔ مجھے امید ہے آپ میری تنقید کو ذاتی بنیادوں پر نہیں لیں گے۔ جب وقت آئے گا میں خود آپ کو منتظمی کے لیے نامزد کروں گا جیسے میں نے طاہر بھائی کو کیا تھا۔ --محمد شعیب 17:12, 9 نومبر 2012 (UTC)

میں منتظم کے عہدہ کے لئے خواہش مند نہیں کیونکہ میں صرف آرٹیکلز پڑھنے اور ان میں ترامیم میں دل چسپی رکھتا ہوں اور میں کس وجہ سے آپکی تنقید کو ذاتی بنیادوں پر لوں؟ --صالح (تبادلۂ خیال) 18:08, 9 نومبر 2012 (UTC) * میں قاسم بھائی کی بات سے بالکل متفق ہوں، اردو وکیپیڈیا پر اجاراداری قائم کی جا رہی ہے۔ میں نے کہیں بھی نہیں دیکھا، جو اردو وکیپیڈیا پر دیکھ رہا ہوں کہ منتظمین سے ان کے عہدے چھینے جا رہے ہیں اور کئی منتظمین اپنے مفاد میں اپنے ہی صارف صفحات اور اپنے ہی لکھے مقالہ جات کو بلا ضرورت محفوظ کر دیتے ہیں۔ --صالح (تبادلۂ خیال) 16:57, 9 نومبر 2012 (UTC)

خدارا ایسا نہ کہیں صالح بھائی، اس وقت دوبارہ ویکیپیڈیا پر انتہائی قیمتی احباب جمع ہورہے ہیں جو ایک لگن اور محنت کے ساتھ ویکی پر کام کررہے ہیں۔ آپ یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ یہاں ایک صارف اتنا کام کرجاتا ہے جو دوسری جگہ کئی صارفین مل کر کرتے ہیں۔ ساجد بھائی نے تنہا زمرہ بندی کا مشکل ترین کام سرانجام دیا، طاہر بھائی نے عالمی فہارست کو اردو میں تنہا منتقل کیا اور کررہے ہیں، سمیع بھائی مسلسل منصوبہ جاتی صفحات پر کام کررہے ہیں۔ کیا یہ سب اجارہ داری قائم کررہے ہیں؟ اور اگر کررہے ہیں تو ذرا مثال دیں، ابھی ان سے جواب طلبی کرتے ہیں  ۔ یہ ویکی صرف منتظمین کی نہیں بلکہ صارفین کی ہے، تمام منتظمین پہلے صارفین ہیں بعد میں منتظمین۔ --محمد شعیب 17:20, 9 نومبر 2012 (UTC)
  • میں آپ کی سبھی باتوں سے متفق ہوں، لیکن سب سے پہلے اس صفحے کا ابتدائیہ ٹھیک کیا جانا چاہیے۔ ایک منتظم سے اس کا عہدہ چھینا ناجائز ہے، خواہ وہ ایک سال یا سالہا سال غیر متحرک رہے۔ اس بزم میں میں نیا ہوں لیکن وکیپیڈیا سے نہیں ایک وقت تھا کہ سبھی صارفین منتظمین ہوا کرتے تھے، لیکن بربرتا سلوک کی وجہ سے صارفین کے عہدہ جات بنائے گئے۔ جب کسی صارف کو منتظم کا عہدہ دیا جاتا ہے تو اس یقین دہانی کے ساتھ دیا جاتا ہے کہ وہ بربرتا اعمال نہیں کرے گا، پس اس سے بات ظاہر ہے کہ وکیپیڈیا پر کوئی بھی منتظم غیر متحرک رہ سکتا ہے۔ یہ صفحہ ماضی کی ایسی شاندار روایت کا عکس ہے۔ میں یہ بھی مانتا ہوں کہ ایک صارف کئی صارفین کا کام سر انجام دے رہا ہے، لیکن کام کی تقسیم کیوں نہیں کر لی جاتی؟ منتظم بننے کے لئے ہرگز یہ درکار نہیں کہ آپ ڈھیر ساری ترامیم اور کئی سالوں سے وکیپیڈیا پر ہوں، صارف پر یقین ہونا لازمی ہے کہ وہ بربرتی نہیں کرے گا لیکن یہ یقین عمومی طور پر صارف کی ترامیم سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ --صالح (تبادلۂ خیال) 18:08, 9 نومبر 2012 (UTC)
کام کی تقسیم اس وقت عمل میں آسکتی ہے جب مستقل صارفین کی تعداد زیادہ ہو، یہاں تو گنے چنے صارفین ہی متحرک ہیں؛ اسی صورت میں ہم انہیں کسی موضوع کا پابند نہیں کرسکتے۔ وہ جس موضوع پر چاہیں لکھیں یا کام کریں۔ اور منتظم بننے کے لیے کئی سال یہاں پر ہونا بھی کوئی شرط نہیں بنائی گئی یہاں، اس کی مثال میں خود ہوں کہ ابھی آئے ہوئے مجھے چند مہینے ہوئے ہیں اور مجھ سے بھی بعد میں آنے والے طاہر بھائی ہے فائل:Smile.PNG۔ --محمد شعیب 18:38, 9 نومبر 2012 (UTC)
  •   تائید منتظم ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ خیر اگر کوئی اس پسماندہ وکیپیڈیا پر منتظم بننا چاہتا ہے، تو اسے یہ موقعہ ضرور ملنا چاہیے۔ یہ اردو وکیپیڈیا کے لئے بھی مثبت رہے گا۔ --صالح (تبادلۂ خیال) 11:37, 9 نومبر 2012 (UTC)
  تنقید --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:59, 10 نومبر 2012 (UTC)

رائے شماری ٢ نومبر سے شروع ہوئی، جو ٩ نومبر تک جاری رہی --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 08:48, 10 نومبر 2012 (UTC)

نتیجہ

نتیجہ تنقید
  تائید 2
  تنقید 3
  تنقید 2:3   تائید

صالح بھائی کی رائے اس لیے شمار نہیں کی گئی وہ اس بزم میں نئے ہیں گو کہ ویکیپیڈیا پر پرانے ہوں۔ جب کہ تائیدی آراء میں خود امیدوار منتظم کی بھی ایک رائے ہے، اس طرح سمیع بھائی کو منتظم نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سمیع بھائی اس سے ناراض نہیں ہونگے اور ہمارے ساتھ مل کر اس ویکیپیڈیا کی ترویج ترقی میں پہلے سے زیادہ تندہی سے کام کریں گے۔ --محمد شعیب 09:16, 10 نومبر 2012 (UTC)

جی، اس میں ناراضگی والی کوئی بات نہیں. اصل مقصد اردو ویکیپیڈیا کی ترویج ہے. --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 09:30, 10 نومبر 2012 (UTC)

نہلے پے دہلا

یہ رائے شماری جو ٢ نومبر کو شروع ہوئی تھی، ٩ نومبر کو ختم ہوئی. طاہر صاحب نے ١٠ نومبر کو نتیجہ کے ٤٥ منٹ بعد بند کر دی گئی رائے شماری میں حصہ لیا جبکہ نتیجہ ان کی ہی رائے میں تھا. اور نہلے پے دہلا یہ کہ منتظم نے ان کے اس عمل کو سراہتے ہوئے، نتیجہ کے قطعہ میں ایک اور اضافی خانہ ڈال کر بخوب شکل دی. کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 11:01, 11 نومبر 2012 (UTC)

درخواست برائے مامور اداری (محمد شعیب)

  یہاں جاری گفتگو صفحہ ویکیپیڈیا:مامورین اداری/رائے شماری/محمد شعیب میں منتقل کردی گئی۔:  —خادم— تبادلۂ خیال 01:16, 5 دسمبر 2012 (م ع و)
منصوبہ صفحہ منتظمین میں واپس جائیں۔