تبیین الحقائق یہ کتاب کنز الدقائق کی بہت مشہورشرح ہے۔
یہ کتاب مشہور فقیہہ اور محدث علامہ فخر الدین ابومحمدعثمان بن علی الزیلعی متوفی 743ھ کی تصنیف ہے۔ اس میں استدلال اور دلیل پر بہت زوردیاگیا ہے کہ فلاں بات"کنزالدقائق"میں کیوں کہی گئی ہے؟اور اس کی دلیل کیا ہے؟یہ تفصیل تبیین الحقائق میں ملتی ہے یہ کتاب تین ضخیم جلدوں میں ہے۔البحرالرائق اور تبیین الحقائق شرحیں مل کر ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں کہ ایک میں استدلال اور دوسری میں مثالیں زیادہ ہیں۔[1] علامہ زیلعی 705ھ میں قاہرہ تشریف لے گئے تو وہاں کی مسند تدریس وافتاء پر فائز کیے گئے۔ فقہ ،نحو اور فرائض [میراث]کے بہت بڑے عالم تھے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق ،فخر الدين الزيلعی الحنفی،لناشر: المطبعۃ الكبرى الأميرية - بولاق، القاهرة