البحر الرائق شرح كنز الدقائق فقہ فقہ حنفی کی بہت مستند کتاب ہے اسے شرح كنز الدقائق بھی کہا جاتا ہے
اس کے مؤلف زين الدين بن ابراہيم بن محمد،المعروف سراج الدین ابن نجیم اور ابن نجيم المصری سے بھی شہرت رکھتے ہیں ان کی تاریخ وفات: 970ھ - 1563ء ہے ان کا لقب ابو حنیفہ الثانی ہے۔[1] یہ تمام شروحات میں سب سے زیادہ مشہور اور مفصل ہے۔ علامہ ابن نجیم کی اس شرح میں معلومات کی کثرت اور مثالوں اور جزوی احکام کا استیعاب (احاطہ،گھیراؤ)کیا گیا ہے۔ البحرالرائق اور تبیین الحقائق شرحیں مل کر ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں کہ ایک میں استدلال اور دوسری میں مثالیں زیادہ ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. معجم المؤلفين المؤلف: عمر بن رضا بن محمد راغب بن عبد الغني كحالة الدمشق (المتوفى: 1408هـ) الناشر: مكتبة المثنى - بيروت