تحریک لبیک پاکستان خواتین ونگ

تحریک لبیک یا رسول اللہ

تحریک لبیک پاکستان

تحریک لبیک پاکستان خواتین ونگ

تحریک لبیک یا رسول اللّهﷺ خواتین ونگ کا قیام عمل میں اس لیے لایا گیا تاکہ خواتین میں یہ شعور اجاگر ہو کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہی ان کے تحفظ کی ضمانت ہے اسی صورت ہی اصلاح احوال اور نفاذِ نظامِ مصطفیٰ ﷺ کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

قیام

تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشن سے وابستہ خواتین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خواتین ونگ کا باقاعدہ اور باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا اگرچہ خواتین کی ایک کثیر تعداد پہلے ہی سے تحریک کے عظیم مشن کے ساتھ شب و روز مصروفِ عمل ہو چکی تھی۔

مقاصد

تحریک لبیک خواتین ونگ کی بنیاد ان مقاصد پر رکھی گئی ہے:

خواتین کے اندر ختمِ نبوت، ناموسِ رسالت اور نفاذِ نظامِ مصطفیٰ ﷺ کی ضرورت واہمیت کا شعور اجاگر کرنا۔

تعلق باللہ اور تعلق بالرسالت میں پختگی۔

مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کرنا۔

خواتین کے اندر حقوق کا تحفظ اور فرائض کا احساس پیدا کرنا۔

خواتین کی عملی تربیت کا مؤثر اہتمام تاکہ خواتین اس عظیم مشن کی راہ میں ضروری کردار ادا کر سکیں۔

تنظیم سازی

پورے ملک میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ خواتین ونگ کی تنظیمات کا جال پھیلا ہوا ہے۔ مزید کام جاری ہے ذمہ داران بھر پور کاوش لگن اور جذبے سے کام کر رہی ہیں.

پروگرامز

میلاد مہم

کوچہ کوچہ گلی گلی عشقِ  رسول اللہﷺ اور ناموسِ رسالت کا پیغام پہنچانے کے لیے میلاد کی محافل ماہ ربیع الاول میں بالخصوص اور پورا سال بالعموم اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں میلاد مہم چلائی جاتی ہے۔ تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنسز

ختم نبوت جیسے حساس مسئلے پر عموماً علمائے کرام مردوں میں کام ہوتا رہتا ہے۔ ہماری خواتین ونگ نے امسال پہلی بار تحفظِ ختمِ نبوت کی حساسیت کو خواتین میں اجاگر کرنے کے لیے ملک گیر کانفرنسز کا انعقاد کیا اور الحمد للہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔