تحصیل نال
تحصیل نال | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
ضلع | ضلع خضدار |
تحصیل نال بلوچستان (پاکستان) کے ضلع خضدار کی ایک تحصیل ہے۔ یہاں کا موسم گرمیوں میں بھی خوشگوار اور معتدل رہتا ہے- نال نامی بازار میں تمام اشیائے ضرورت بآسانی دستیاب ہیں- قصبے میں ڈاکٹر کے علاوہ جنریٹر کے ذریعے بجلی بھی دستیاب ہے- یہاں قریب میں ہی 'سوردمب' کے نام سے بین الاقوامی آثارقدیمہ بھی موجود ہیں- مشہور سیاسی شخصیت، بلوچستان کے سابق گورنر میر غوث بخش بزنجو مرحوم کا تعلق بھی اسی قصبے سے تھا- اس کے علاوہ میر حاصل بزنجو، میر بزن بزنجو اور سردار اسلم بزنجو بھی یہاں کے فعال سیاست دان ہیں- سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور موجودہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو بھی قریبی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں-
متعلقہ مضامین
ترمیمتحصیل نال خضدار کے جنوب میں 48 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے تحصیل نال خضدار ضلع کا سب سے بڑا تحصیل ہے اور کاروباری لحاظ سے بھی ۔