تحصیل چمن
ملک  پاکستان
صوبہ بلوچستان
ضلع ضلع قلعہ عبداللہ

تحصیل چمن بلوچستان (پاکستان) کے ضلع قلعہ عبداللہ کی ایک تحصیل ہے۔ یہ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ مرکزی شہر چمن ہی کہلاتا ہے جو تجارت، سمگلنگ کی وجہ سے مشہور ہو گیا ہے۔ اس کے بالکل قریب افغانستان کی سرحد کے اس پار افغانستان کے صوبہ قندھار کا شہر سپن بولدک واقع ہے۔چمن شہر اصل وارث زیادہ تر نورزئی اور اچکزئی کے ایک قبیلے کی عشے زئی شاخ کے قبائل ہے اچکزئی قبیلے کی شاخیں علیزئی توبہ سے آکر،ملیزئی قبیلہ ریگستان سے آکر اور ادوزئی قبیلہ نائب والہ ،کونچی سے آکر زمانے کے ساتھ آباد ہوتے گئے۔انگریز فوج نے نورزئی قبائل کے باغیوں کو انگریز فوج کے پڑاؤ پر حملوں کے نتیجے میں اس علاقے بے دخل کر دیا اور درہ کوجک کے اس پار کے عشے زئی قبیلہ کے سخی شاخ کو چمن یا پڑاؤ میں آباد کیا اور نورزئی قبائل سے لی گئی زمینیں عشے زئی کے سخی شاخ میں تقسیم کی گئی جن میں جان کہول،رحمان کہول،غازی کہول قابل ذکر ہے۔یہ شاخیں انگریز دور کی کالونیل اور انگریز کے ساتھی شاہ شجاع کے ساتھ دینے والے قبائل ہے۔جبکہ عشے زئی شاخ کے بلال زئی،زمان زئی قبائل چمن کے احمد شاھی قبائل ہے۔

متعلقہ مضامین

ترمیم