چمن، صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں افغانستان کی سرحد پر واقع ہے۔ سرحد کی دوسری طرف افغانستان میں سپن بولدک کا شہر ہے۔ روس کے افغانستان پر حملے کے موقع پر بہت سے پناہ گزین چمن میں پناہ گزیر ہوئے جس کی وجہ یہاں کی آبادی میں کافی اضافہ ہوا۔

چمن شہر
Chaman City
چمن
چمن شہر Chaman City is located in پاکستان
چمن شہر Chaman City
چمن شہر
Chaman City
متناسقات: 30°55′20″N 66°26′41″E / 30.92222°N 66.44472°E / 30.92222; 66.44472متناسقات: 30°55′20″N 66°26′41″E / 30.92222°N 66.44472°E / 30.92222; 66.44472
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمبلوچستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع قلعہ عبداللہ
بلندی1,338 میل (4,390 فٹ)
آبادی (2015)
 • کل180,161
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
یونین کونسلوں کی تعداد13
Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

چمن شہر کے مشرق میں تاریخی پہاڑ کوژک واقع ہے جس کی شروعات افغانستان میں خوست اور پاکستان میں وزیرستان سے ہوتا ہے جبکہ مغرب کی طرف ریگستان ہے جوافغانستان کے ملحقہ علاقہ سپین بولدک سے لیکر پاکستان کے نوشکی تک ہے۔ چمن ایک تجارتی عالمی منڈی ہے جس میں جاپان،امریکا، روس،چین اور دیگر ملکوں کے تجارتی اشیاء درآمد کی جاتی ہیں، چمن شخصیات کے حوالے سے بھی ایک زرخیز شہر ہے ہیاں کے مشہور شخصیات میں قاری والئی نورزئی فاضل دیوبند مولوی محمد نور،پشتو شاعر قاضی ملاعبدالسلام اور 2011 میں وفات پانے والے حضرت مولانا حاجی عبد الغنی حافظ حمداللہ ہے جو افغانستان اور پاکستان میں بہت مشہور تھے۔