ترون تیجپال ایک بھارتی صحافی اور تہلکہ میڈیا گروپ کے مالک ہیں۔ تہلکہ کئی متنازع دھاندلیوں کا افشا کر چکا ہے جن میں بھارت کی دفاعی معاملتوں میں بدعنوانیاں اور گوا میں کم سن بچوں کے ساتھ بیرونی سیاحوں کا جنسی استحصال شامل ہے۔ اس کے علاوہ بیسٹ بیکری مقدمہ میں بیانات سے انحراف کے لیے ظاہرہ شیخ کو رقمی ادائیگی کا انکشاف بھی تہلکہ کا کارنامہ ہے۔

جنسی ہراسانی کا الزام

ترمیم

20 نومبر 2013ء تیجپال نے یہ تسلیم کیا کہ اس نے ایک خاتون صحافی سے بدسلوکی کی . تیجپال نے اپنے معافی نامے میں یہ بھی کہا کہ وہ اپنے عہدے سے چھ ماہ کے لیے خود کو الگ کر رہے ہیں۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد تیجپال کے رخ میں بار بار تبدیلی آتی رہی . تیجپال نے بعد میں یہ دعوی بھی کیا کہ خاتون صحافی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔ تاہم عدالت میں ان کے خلاف جنسی حملے کا مقدمہ زیر دوران ہے۔[1]

− −

حوالہ جات

ترمیم