ترکی حروف تہجی (ترکی: Türk alfabesi) لاطینی رسم الخط سے ماخوذ حروف ہیں جنہیں موجودہ ترکی زبان لکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ترکی حروف تہجی میں 29 حروف ہیں، جن میں سات حروف (Ç، Ğ، I، İ، Ö، Ş اور Ü) زبان کے صوتی تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے اصل لاطینی حروف میں تبدیلی کرکے اخذ کیے گئے ہیں۔

حروف تہجی ترمیم

A B C Ç D E F G Ğ H I İ J K L M N O Ö P R S Ş T U Ü V Y Z
a b c ç d e f g ğ h ı i j k l m n o ö p r s ş t u ü v y z

ان 29 حروف میں سے آٹھ (A, E, I, İ, O, Ö, U, Ü) حروف علت ہیں اور بقیہ 21 حروف صحیح۔
نیز ترکی زبان میں Q، W اور X موجود نہیں ہیں، بلکہ ان کی جگہ K، V اور KS استعمال کیے جاتے ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم