خدا کی پاکی بیان کرنا۔ اصطلاح میں اللہ کے نام کو بار بار پڑھنا یا کسی وظیفہ کی تکرار کرنا۔ اللہ نے فرمایا ہے کہ مجھے ہر وقت یاد رکھو اس لیے مسلمانوں نے اسمائے الہی کو پڑھنا داخل عبادت سمجھا اور اس کے پڑھنے کا یہ طریقہ مقرر کیا کہ پتھر موتی یا مونگے وغیرہ کے ایک سو دانوں کو ایک ڈوری میں پرو لیتے ہیں۔ اور نماز کے بعد یا فرصت کے وقت ان پر اسمائے الہی کو پڑھتے ہیں۔ بعض علما نے اسے بدعت حسنہ قرار دیا ہے۔ اور بعض نے ناپسند کیا ہے۔ لیکن اگر اس سے ریاکاری ہوتی ہو تو سب کے نزدیک اس کا استعمال برا ہے۔ چونکہ ریاکار زاہدوں نے لمبی لمبی تسبیحیں رکھنی شروع کر دی تھیں اسی لیے مشرقی شاعری میں تسبیح خوانی اور سحبہ وغیرہ کی اصطلاحیں اور محاورات پیدا ہو گئے۔ اور ان کا مذاق اڑایا جانے لگا۔ رسول اللہ یا صحابہ نے تسبیح کا استعمال نہیں کیا۔ اس وقت مسلمان انگلیوں پر شمار کرتے تھے۔ جسے عقد انامل کہتے ہیں۔ تسبیح کا رواج بہت قدیم ہے۔ چنانچہ ہندو، پارسی، مسیحی اور یہودی بھی تسبیح پڑھتے ہیں۔

برصغیر پاک و ہند میں اونٹ کی ہڈی سے بنی تسبیح کافی مشہور ہے۔



تسبیح کے الفاظ

ترمیم

تسبیح کے لیے زیادہ تر استعمال ہونے والے الفاظ:

عربی
قرآنی آیات
حرف
ترجمہ
سُبْحَانَ ٱللَّٰهِ
سُبْحَٰنَ ٱللَّٰهِ
subḥāna -llāhi
/sub.ħaː.na‿ɫ.ɫaː.hi/
اللہ پاک ہے۔
سُبْحَانَكَ ٱللَّٰهُمَّ
سُبْحَٰنَكَ ٱللَّٰهُمَّ
subḥānaka -llāhumma
/sub.ħaː.na.ka‿ɫ.ɫaː.hum.ma/
اے اللہ تو پاک ہے۔
سُبْحَانَ ٱللَّٰهِ وَبِحَمْدِهِ
سُبْحَٰنَ ٱللَّٰهِ وَبِحَمْدِهِ
subḥāna -llāhi wa-bi-ḥamdihī
/sub.ħaː.na‿ɫ.ɫaː.hi wa.bi.ħam.di.hiː/
اے اللہ تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیری ہی ہیں
سُبْحَانَ رَبِّيَ ٱلْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ
سُبْحَٰنَ رَبِّيَ ٱلْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ
subḥāna rabbiya l-ʿaẓīmi wa-bi-ḥamdihī
/sub.ħaː.na rab.bi.ja‿l.ʕa.ðˤiː.mi wa.bi.ħam.di.hiː/
Glorified is my Lord, the Great, and by His praise.
سُبْحَانَ رَبِّيَ ٱلْأَعْلَىٰ وَبِحَمْدِهِ
سُبْحَٰنَ رَبِّيَ ٱلْأَعْلَىٰ وَبِحَمْدِهِ
subḥāna rabbiya l-ʾaʿlā wa-bi-ḥamdihī
/sub.ħaː.na rab.bi.ja‿l.ʔaʕ.laː wa.bi.ħam.di.hiː/
Glorified is my Lord, the Most High, and by His praise.
لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ ٱلظَّالِمِينَ
لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَٰنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ
lā ʾilāha ʾillā ʾanta subḥānaka ʾinnī kuntu mina ẓ-ẓālimīna
/laː ʔi.laː.ha ʔil.laː ʔan.ta sub.ħaː.na.ka ʔin.niː kun.tu mi.na‿ðˤ.ðˤaː.li.miː.na/
There is no god except You, glorified are you! I have indeed been among the wrongdoers.

مزید دیکھیے

ترمیم