تعزیہ مینار جو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جیسلمیر میں واقع ہے۔ اس مینار کو 1886ء میں مسلمانوں نے اس وقت کے راجہ برسال سنگھ کو تحفے کے طور پر بنا کر دیا تھا۔ یہ مینار بادل محل کمپلیکس کے اندر واقع ہے جو اس وقت شاہی رہائش گاہ تھی۔ اس مینار کی پانچ منزلیں ہیں اور ہر منزل دوسری سے منفرد لیکن اسلامی طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔ ہر سال محرم کے دنوں میں شاہی حکمران اس مینار (اپنی رہائش) کو مسلمانوں کے لیے کھول دیتے تھے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔