راجستھان کے لغوی معنی راجاوں کا استھان یا راجاوں کی جگہ[8] ہے۔ تقسیم ہند اور تشکیل راجستھان سے قبل یہاں کثیر تعداد میں چھوٹی بڑی ریاستیں اور رجواڑے آباد تھے جن میں اکثریت راجپوتوں کی تھی اسی لیے اسے راجپوتانہ بھی کہا جاتا تھا۔ راجستھان بھارت کی ایک شمالی ریاست ہے۔[9][10][11] اس کا کل رقبہ 342,239 کلومربع میٹر (132,139 مربع میل) ہے جو بھارت کے کل جغرافیائی رقبہ کا 10.4 فیصد بنتا ہے۔ یہ بلحاظ رقبہ بھارت کی سب سے بڑی ریاست ہے اور بلحاظ آبادی ساتویں بڑی رہاست ہے۔ راجستھان بھارت کے شمال مغربی حصہ پرواقع ہے جہاں اس کی زیادہ تر سزرمین بنجر اور بے آب و درخت صحرائے تھر پر مشتمل ہے۔ صحرائے تھر کی جانب سے اس کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔ شمال مغرب میں پنجاب اور مغرب میں سندھ ہے جہاں دریائے ستلج اور دریائے سندھ کی گھاٹیاں ہیں۔ دوسری جانب یہ 5 بھارتی ریاستوں سے گھرا ہوا ہے۔ شمال میں پنجاب، شمال مشرق میں ہریانہ اور اتر پردیش، جنوب مشرق میں مدھیہ پردیش اور جنوب مغرب میں گجرات ہے۔ جغرافیائی حساب سے یہ 23.3 سے 30.12 سے 69.30 سے 78.17 پر واقع ہے اور ریاست کے بالکل جنوبی حصہ سے خط سرطان گزرتی ہے۔راجستھان کے کالی بنگا میں وادیٔ سندھ کی تہذیب کے باقیات موجود ہیں۔ وہیں جین مت کی مشہور مقدس جگہ دلوارا مندر بھی اسی ریاست میں ہے جس کی طرف جین مت کے لوگ مقدس سفر کرتے ہیں۔ یہ راجستھان کے واحد پہاڑی مستقر ماؤنٹ آبو کے دامن میں واقع ہے۔ راجستھان میں دنیا کے قدیم ترین پہاڑی سلسلوں میں مشہور سلسلہ کوہ اراولی بھی موجود ہے۔ ان کے علاوہ بھرت پور، راجستھان میں پرندوں کے لیے مشہور یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل کیولاڈیو نیشنل پارک ہے[12] اور تین نیشنل ٹائیگر ریزور بھی ہیں؛ رنتھمبور نیشنل پارک، سرسکا ٹائیگر ریزرو ، الور اور مکندر ہل ٹائیگر ریزرو کوٹہ ضلع ۔

بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقے
راجستھان
مہر
بھارت میں راجستھان کا جائے وقوع
بھارت میں راجستھان کا جائے وقوع
متناسقات (جے پور): 26°36′N 73°48′E / 26.6°N 73.8°E / 26.6; 73.8
ملک بھارت
Established30 مارچ 1949
دار الحکومتجے پور
Largest cityجے پور
بھارت کے اضلاع
حکومت
 • GovernorKalraj Mishra[1]
 • Chief Ministerاشوک گہلوت (انڈین نیشنل کانگریس)
 • Deputy Chief Ministerسچن پائلٹ (انڈین نیشنل کانگریس)
 • Legislatureیک ایوانیت (200 seats)
 • Parliamentary
 constituency
راجیہ سبھا 10
لوک سبھا 25
رقبہ
 • کل342,239 کلومیٹر2 (132,139 میل مربع)
رقبہ درجہبھارتی ریاستوں اور علاقہ جات کی فہرست بلحاظ رقبہ
آبادی (2011)[2]
 • کل68,548,437
 • درجہبھارت کی ریاستیں بلحاظ آبادی
 • کثافت200/کلومیٹر2 (520/میل مربع)
نام آبادیRajasthani
GSDP (2019–20)[3]
 • فہرست بھارتی ریاستیں بلحاظ خام ملکی پیداوار10.20 lakh کروڑ (امریکی $140 بلین)
 • Per capita118,159 (امریکی $1,700)
Languages[4]
 • Officialہندی زبان
 • Additional officialانگریزی زبان
 • Regionalراجستھانی زبان
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+05:30)
آیزو 3166 رمزآیزو 3166-2:IN
گاڑی کی نمبر پلیٹRJ-
انسانی ترقیاتی اشاریہ (2017)Increase 0.621[5]
medium · فہرست بھارتی ریاستیں اور علاقہ جات بلحاظ انسانی ترقیاتی اشاریہ
بھارت میں شرح خواندگی (2011)66.1%[6]
انسانی جنسی تناسب (2011)928 مؤنث/1000 مذکر[6]
ویب سائٹRajasthan.gov.in
Symbols of Rajasthan[7]
Dance
گھومر
Mammal
اونٹ and
چنکارا
Bird
Godawan
Flower
Rohida
Tree
Khejri
Game
باسکٹ بال

برطانوی راج میں اس علاقہ کا نام راجپوتانہ تھا لیکن جب 30 مارچ 1949ء کو نئی ریاست کی تشکیل عمل میں آئی تو اس کا نام راجستھان کر دیا گیا۔[13] اور راجپوتانہ کا پورا علاقہ بھارت ڈومینین میں شامل ہو کر راجستھان کا حصہ بن گیا۔ راجستھان کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر جے پور ہے۔ دیگر اہم شہروں میں جودھ پور، کوٹہ، راجستھان، اجمیر، بیکانیر اور سوائی مادھوپور ہیں۔ راجستھان کی معیشت 10.20 lakh کروڑ (امریکی $140 بلین) کے ساتھ 9ویں بڑی معیشت ہے۔ اس کا خام ملکی پیداوار 118,000 (امریکی $1,700) فی کس ہے۔[3] یہ بھارتی ریاستوں میں 29ویں نمبر پر آتا ہے۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. PTI (1 ستمبر 2019). "Kalraj Mishra is new governor of Rajasthan, Arif Mohd Khan gets Kerala | India News – Times of India". The Times of India (انگریزی میں). Retrieved 2019-09-01.
  2. "Rajasthan Profile" (PDF)۔ بھارت میں مردم شماری۔ 2016-09-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-21
  3. ^ ا ب "MOSPI Net State Domestic Product, Ministry of Statistics and Programme Implementation, Government of India."۔ 2020-03-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-07
  4. "Report of the Commissioner for linguistic minorities: 52nd report (جولائی 2014 to جون 2015)" (PDF)۔ Commissioner for Linguistic Minorities, Ministry of Minority Affairs, Government of India۔ ص 34–35۔ 28 دسمبر 2017 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2016
  5. ^ ا ب "Sub-national HDI – Area Database – Global Data Lab". hdi.globaldatalab.org (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-09-23. Retrieved 2018-09-13.
  6. ^ ا ب "Census 2011 (Final Data) – Demographic details, Literate Population (Total, Rural & Urban)" (PDF)۔ planningcommission.gov.in۔ Planning Commission, Government of India۔ 2018-01-27 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-03
  7. "Symbols of Rajasthan"۔ Government of Rajasthan۔ 2016-11-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-13
  8. "INTER-STATE COUNCIL SECRETARIAT – Ministry of Home Affairs, Government of India"۔ وزارت داخلی امور، حکومت ہند۔ 2017-02-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-01
  9. "North Zone Cultural Centre"۔ www.culturenorthindia.com۔ Ministry of Culture, حکومت ہند۔ 2018-10-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-01
  10. "World Heritage List"۔ 2010-10-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-03-18
  11. R.K. Gupta؛ S.R. Bakshi (1 جنوری 2008)۔ Studies in Indian History: Rajasthan Through The Ages The Heritage Of Rajputs (Set Of 5 Vols.)۔ Sarup & Sons۔ ص 143–۔ ISBN:978-81-7625-841-8۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-15