تعوذ کے لفظی معنی پناہ مانگنا اور شریعت میں شیطان مردود اور کسی بھی شر والی مخلوق کے شر اور نقصان (وسوسہ وغیرہ) سے اللہ کی پناہ مانگنا قرآن پاک کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے تعوذ پڑھنا ضروری ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ اس کے لیے مختلف الفاظ قرآن و احادیث میں وارد ہوئے ہیں سب سے مشہور الفاظ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ہیں۔ اس کے علاوہ قرآن کی دو آخری سورتیں سورہ الفلق اور سورہ الناس میں تعوذ کا حکم ہے۔ بہت سی احادیث بھی اس سلسلے میں وارد ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

تسمیہ

حوالہ جات

ترمیم