اردو اصطلاح English term

تفریق
تفارقی (تفریق)
تفارقیہ (تفریق)
شناختی
اضطراب

جدا ، بٹنا
dissociative
dissociative
Identity
disorder

تفارقی شناختی اضطراب، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک ایسا اضطراب (disorder) ہے جس میں متعلقہ شخصیت یوں کہـ لیں کہ دو (یا ایک سے زائد) چہرے رکھتی ہے اسے طب میں متعدد الشناخت شخصیت بھی کہا جاتا ہے اور اسی کو دوہری شخصیت یا کثیر شخصیت بھی کہتے ہیں۔ اس اضطراب کو انگریزی میں Dissociative identity disorder کہتے ہیں اور DID کا اختصار اس کو ظاہر کرنے کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔ اس نفسیاتی کیفیت کا عالمی ادارۂ صحت کی جماعت بندی امراض (ICD-10) میں F44 کے تحت اضطرابات تفارقیہ میں شخصیت متعدد کے طور پر اندراج کیا گیا ہے۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم