سید التفاسیر المعروف بہ تفسیر اشرفی جوترجمہ معارف القرآن پر تفسیر لکھی گئی۔

مفسرین

ترمیم

مترجم و مفسر اول محدث اعظم ہند، علامہ سید محمد اشرفی جیلانی مفسر دوم شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی

مختصر تعارف و امتیازی خصوصیات

ترمیم
  • 1۔ تفسیراشرفی، سلیس اردو زبان میں اپنے طرز کی منفرد تفسیر ہے : اس کے مترجم اور پارہ اول کے مفسرعلامہ سید محمد اشرفی جیلانی ہیں۔ اور باقی 29 پاروں کی تفسیر کا کام ان کے فرزند علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی نے سر انجام دیا ہے۔
  • 2۔ تفسیر کی سب سے اہم اور دلچسپ خصوصیت یہ ہے کہ اس کا ترجمہ اور تفسیر نہایت سلیس اور آسان اردو میں ہے اور ترجمہ کو تفسیر میں اس طرح پرو دویا گیا ہے کہ شروع سے آخر ہر سطر اور ہر لفظ ایک دوسرے سے مربوط ہے۔ جس کے باعث ترجمہ اور آیات کا ربط سمجھنے میں دقت نہیں ہوتی۔ جس طرح عربی میں جلالین ہے اسی طرز پر اردو میں یہ تفسیر لکھی گئی ہے۔
  • اس کے علاوہ مصنف د یباچہ میں رقمطراز ہیں :
  • اس تفسیری حاشیہ نگاری میں میں نے مندرجہ ذیل باتوں کا لحاظ کر رکھا ہے :
  • 3۔ کہیں کہیں معتبر تفاسیر کا خلاصہ پیش کیا ہے اور کہیں کہیں اس کا پورا اقتباس من و عن نقل کر دیا ہے۔ الغرض۔ اس میں جو کچھ ہے وہ کسی نہ کسی تفسیر سے ماخوذ ہے۔
  • 4۔ فقہی، کلامی اور فنی بحثوں کو نہیں چھیڑا۔ اس لیے کہ بنیادی طور پر یہ کاوش ان کے لیے ہے جو ارباب فضیلت نہیں ہیں۔ بلکہ۔ متوسط درجے کی علمی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یا۔ بالکل ہی علم نہیں رکھتے۔
  • 5۔ اختلافی احکام و مسائل میں حنفی فقہ کو سامنے رکھ کر وضاحت کی گئی ہے۔ دلائل و براہین سے حتی الامکان گریز کیا گیا ہے۔
  • 6۔ مقصد صرف قرآن کریم کی تفہیم ہے۔ لہذا۔ اس قدر اختصار نہیں کہ بات واضح نہ ہو سکے اور اس درجہ تفصیل نہیں کہ آیات کو سمجھنے کے تعلق سے جس کی ضرورت نہیں۔
  • المختصر۔ میرا یہ تفسیری حاشیہ دراصل معتبر کتب تفاسیر کا میرا حاصل مطالعہ ہے، جس کے گہر ہائے آبدار کو میں نے مخدوم الملت کے اسلوب نگارش کی پیروی کرتے ہوئے ترجمہ معارف القرآن کی لڑیوں میں پرودیا ہے۔ بس صرف یہ پرودینے والا عمل میرا ہے۔ باقی اس میں جو کچھ وہ سب جلیل القدر مفسرین کی تحقیقات و ارشادات ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. سید التفاسیر المعروف بہ تفسیر اشرفی ،ناشر ضیاء القرآن پبلیکیشنز۔ لاہور