التمہید لما فی الموطاء من المعانی و الأسانید مختصراً التمہید یا تمہید ابن عبد البر مالکی فقہ پر ایک کتاب ہے جس کو حافظ ابن عبد البر نے تالیف کیا ہے۔ التمہید اپنی نوع کی منفرد کتاب اور فقہ و حدیث کا جامع انسائیکلوپیڈیا ہے۔ اس کتاب میں ابن عبد البر نے امام مالک بن انس کی کتاب الموطا کی شرح لکھی ہے اور اس کے ساتھ التمہید کو اصل سے ہٹ کر امام مالک کے شیوخ کی ترتیب پر مرتب کیا ہے، جس سے انھوں نے الموطا کی احادیث بیان کیں ہیں۔ انھوں نے مسند میں ہر راوی کی احادیث کو الگ الگ جمع کیا، کتاب کو حروف معجم کے مطابق ترتیب دیا ہے اور راویوں کا ترجمہ کیا اور احادیث کی لغوی اور فقہی وضاحت کی اور علمائے کرام اور فقہ کی آرا کا تذکرہ کیا۔ ابن عبد البر نے اس کتاب میں ان تمام احادیث کو جمع کیا جو موطا امام مالک میں رسول سے منسوب ہیں ، چاہے وہ مسند ہوں یا مقطوع و مرسل وغیرہ لیکن موطا میں وارد آثار صحابہ و تابعین اس کتاب کے موضوع میں شامل نہیں ہیں۔انھوں نے یہ کتاب لکھنے میں تیس سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا۔[1]

حوالہ جات ترمیم