تمیم بن اسید خزاعی
نام و نسب
ترمیمتمیم بن اسیدصحابی رسول ہیں۔
بعض نےأسد بن عبد العزى بن جعونة بن عمرو بن القين بن رزاح بن عمرو بن سعد بن كعب بن عمرو الخزاعي کہا۔
اسلام
ترمیمفتحِ مکہ کے قبل مشرف باسلام ہوئے، (ابن سعد،جلد4،ق4،صفحہ:32)فتح مکہ میں آنحضرتﷺ کے ساتھ تھے، تطہیر حرم کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا؛چنانچہ روایت کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن جب آنحضرتﷺ مکہ میں داخل ہوئے تو خانہ کعبہ کے گرد تین سو سے اوپر بت رانگے سے جڑے ہوئے نصب تھے، آپ جاء الحق وزھق الباطل پڑھ پڑھ کے بتوں کی طرف اشارہ کرتے جاتے تھے اور بت گرتے جاتے تھے (اسد الغابہ:1،214) اس سلسلہ میں انصاب حرم کی تجدید پر مامور ہوئے تھے۔ (ابن سعد حوالۂ مذکور)