کم نظری (amblyopia) امراض چشم یا علمِ بصری امراضیات میں شمار کی جانے والی آنکھ کی وہ کیفیت ہے جس میں ضعف البصر یا بینائی میں کمی کی کوئی طبیعی یا جسمانی وجہ نا پائی جاتی ہو اور اسے عام طور پر کم نظری کی خاطر اختیار کیے جانے والے طریقۂ کار (جیسے عینک یا لمسی عدسہ (contact lense)) سے درست نا کیا جا سکتا ہو۔ عموماً یہ کیفیت محض ایک آنکھ کو متاثر کرتی ہے جبکہ دوسری آنکھ اس سے محفوظ رہتی ہے لیکن یہ کوئی ناقابل تحریف صورت حال نہیں اور دونوں آنکھیں بھی متاثر پائی جا سکتی ہیں۔ آنکھ کی ہی ایک اور بیماری حول (strabismus) کی وجہ سے بھی کم نظری کی کیفیت پروان چڑھ سکتی ہے اور اسی وجہ سے ان دونوں کو ایک بیماری سمجھنے کا رجحان بھی دیکھا جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے اور اس بیماری کو حول سے مبہم نہیں کرنا چاہیے یعنی صحیح معالجے کی خاطر ان دونوں میں تفریقی تشخیص لازم آتی ہے۔ انگریزی میں اسے یونانی کے amblys بمعنی دھند، تیرگی، ظلمت، کند اور ops بمعنی آنکھ، بصارت کو ملا کر amblyopia لکھا جاتا ہے۔ گو amblys بمعنی تیرگی، ظلمت اور دھند آتا ہے۔
ویکی ذخائر پر کم نظری
سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |