کلوننگ
(تنسیل سے رجوع مکرر)
کلوننگ یا تنسیل (بانگریزی: cloning) سے مراد بنیادی طور پر تو ایک ایسا عمل ہے جس میں کسی بھی جاندار کی تولید یا بالفاظ دیگر نو پیداوار (reproduction) کرنے کے لیے غیرجنسی (asexual) تولید کا سہارا لیا جاتا ہے۔ غیر جنسی تولید یا نوپیداوار ایسی تولید کو کہا جاتا ہے جس میں جنسی نوپیداوار (sexual reproduction) کی مانند، دو والدین (یا نر اور مادہ) کے تولیدی خلیات کا ملاپ واقع نہیں ہوتا بلکہ والدین میں سے صرف کسی ایک (والد یا والدہ، بصورت دوجنسی جاندار) کے خلیات (یا وراثی مادے سے ) نیا جاندار پیدا ہو جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر کلوننگ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- معالجاتی تنسیل(Theraputic Cloning)
- جنین تنسیل(Embryo Cloning)
- بالغ دنا تنسیل (Adult DNA Cloning)
- انسانی تنسیل
- حیوانی تنسیل
- نباتاتی تنسیل
- خلیاتی تنسیل
- سالماتی تنسیل