تنقیدی حقیقت پسندی
تنقیدی حقیقت پسندی (Critical Realism) بنیادی لحاظ سے علم العلم کا ایک نظریہ ہے، جس کے مطابق ایک معروضی دنیا موجود ہے۔ جو انسان کے ذہن سے آزاد ہے۔ انسان اپنی سوچ کے رشتے سے اس معروضی دنیا کا ادراک کرتا ہے۔ یہ سوچ کا رشتہ کوئی معروضی شے نہیں ہوتا بلکہ ایک خاصیتی وسیلہ ہوتا ہے۔ جس کے ذریعے ہم معروضی دنیا کا ادراک کرتے ہیں۔