تنہائی کے سو سال (ناول)
تنہائی کے سو سال (ہسپانوی: Cien años de soledad) کولمبیائی مصنف گیبریئل گارسیا مارکیز کا ایک ناول ہے، جو ہسپانوی زبان میں 1967ء میں شائع ہوا۔ جب کہ اس کا انگریزی ترجمہ 1970ء میں ہوا۔
تنہائی کے سو سال (ناول) | |
---|---|
(ہسپانوی میں: Cien años de soledad) | |
مصنف | گیبریل گارشیا مارکیز |
اصل زبان | ہسپانوی |
ادبی صنف | جادوئی حقیقت پسندی |
تاریخ اشاعت | 1967[1][2] |
اعزازات | |
لی موندے کی صدی کی 100 بہترین کتابیں |
|
درستی - ترمیم |
پلاٹ
ترمیمناول بوئندا خاندان کی سات نسلوں کی کہانی ہے جو ماکوندو نامی ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ اس گاؤں کی بنیاد جوزے ارکیدو بوئندا اور اس کی بیوی ارسلا نے رکھی تھی۔ ارسلا اور جوازے ارکیدو بوئندا آپس میں رشتے دار تھے۔ ان کی شادی کی پیشن گوئی پہلے سے ہو چکی تھی تاہم ان کے خاندان میں آپس کی شادی کے نتیجے میں “اگوانے” پیدا ہونے کی تاریخ موجود تھے۔ اگوانے ایسے بچے تھے جن کے پیچھے دم تھی۔ تاہم اگوانوں کی پیدائش کا خوف ارسلا اور جوزے ارکیدو بوئندا کو روک نہیں سکا اور ان کی آپس میں شادی ہو گئی۔ وہ دونوں ایک بہتر مستقبل کی تلاش میں ایک نئی منزل کی طرف روانہ ہو گئے۔ ایک رات جوزے ارکیدو نے ایک ایسی بستی کا خواب دیکھا جو شیشوں کی بنی ہوئی تھی اور اس میں سے دنیا کا عکس جھلکتا تھا۔ اس نے اس بستی کو بسانے کا ارادہ کیا، تاہم کئی دن تک بھٹکتے رہنے کے بعد اس کو سمجھ میں آئی کہ ایسی بستی صرف خوابوں میں ہی ہو سکتی ہے۔ جوازے ارکیدو بوئندا نے ایک نئی بستی کی بنیاد رکھی، جہاں اس کی اگلی نسل کی پرورش شروع ہوئی۔ یہ خاندان شروع سے ہی عجیب و غریب حالات کا شکار رہا، وہ خاندانی بدنصیبی جو ان کے ساتھ شروع سے تھی، وہ یہاں بھی موجود رہی۔[3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: اینڈریو بیل — عنوان : Encyclopædia Britannica — ناشر: انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا انک. — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/topic/One-Hundred-Years-of-Solitude — اخذ شدہ بتاریخ: 28 جولائی 2018
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11954721r — اخذ شدہ بتاریخ: 5 اگست 2021 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ "تنہائی کے سو سال از گبریل گارشیا مارکیز"۔ کتابستان۔ 12 فروری 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 ستمبر 2019