جادوئی حقیقت پسندی
فنی تحریک
جادوئی حقیقت پسندی (انگریزی: Magic Realism) ایک ادبی اصطلاح ہے جس سے مطابق ادبی تخلیق یا متن کے حقیقت پسند حصوں میں جان بوجھ کر ایسے واقعات کو داخل کیا جاتا ہے جو ناممکن اور نا قابل تشریح ہوتے ہیں۔ لاطینی امریکا کے ادیبوں نے اس تکنیک کو زیادہ تر اپنی تحریروں میں استعمال کیا ہے خصوصاً گیبریئل گارسیا مارکیز، کارلوس فوینتیس، حوزے ساراماگو اور اوکتایو پاز نے اپنے ناولوں کی تشکیل و تخلیق اس تکنیک کے مطابق کی۔[1] اس کے علاوہ جاپانی ناول نگار یوکو اوگاوا نے بھی اپنے ناولوں میں اس تکنیک کا استعمال کیا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر اقبال آفاقی، مابعد جدیدیت، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد، 2018ء، ص 80