توسیعیت
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
توسیعیت (EXTENSIONALITY) پہلے سے موجود حدود، مقدار میں اضافہ یا کیفیت میں بہتری کرنے کا عمل۔
قریبی معانی و استعمالات
ترمیمفراخی؛ گنجائش؛ پھیلاؤ؛ توسیع؛ وسعت؛ توسیع شدہ شے؛ توسیعی حال؛ کسی چیز میں توسیع کی گنجائش، بلحاظ حد یا درجہ؛ اضافہ شدہ حصہ۔ (تجارت) قرضے کی واپسی کی میعاد میں توسیع کے لیے قرضہ دینے والے کا اقرار نامہ؛ زائد ٹیلی فون، خصوصاً وہ جسے اصل ٹیلی فون کی لائن پر استعمال کیا جا سکتا ہو۔ (طبیعیات) جسم کی وہ خاصیت جس کی بدولت وہ جگہ کا کوئی حصہ گھیرتا ہے۔ (تشریح الاعضاء) کسی عضو کو سیدھا کرنے کا عمل۔ (جراحی) کسی زخمی عضو کو طبعی حالت پر کھینچ کر اپنی جگہ بٹھانے کا عمل۔ (منطق) تعمیم؛ کسی لفظ یا تصور کی حد جو ان اشیا کی تعداد سے ظاہر ہوتی ہے جن کی وہ مظہر ہو یا جن پر مشتمل ہو۔[1]
توسیع : extension
توسیعہ (سافٹ ویئر) : extension
توسیعات / توسیعہ جات : extensions
توسیعاتی / توسیعی : extensional
حوالہ جات
ترمیم- ↑ آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت، ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان