تکسیدی عامل

وہ کیمیائی شے جو کیمیائی تعامل میں کسی دوسرے کیمیائی شے کی تکسید کرے یا وہ جو تخسیدی تعاملات میں دوسرے متعامل سے برقیہ حزف کرتا ہو۔

کیمیا میں تکسیدی عامل (انگریزی: oxidizing agent) (جسے تکسیدہ (oxidant) یا تکسید کنندہ (oxidizer) بھی کہتے ہیں) وہ کیمیائی شے ہے جو کسی دوسری کیمیائی شے کی تکسید کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ دوسرے الفاظ میں وہ کیمیائی شے جو دوسرے کیمیائی اشیاء کے برقیوں کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ عام تکسیدی عامل آکسیجن، ہائیڈروجن پر آکسائڈ اور ہیلوجنز ہیں۔ ایک نقطہ نظر سے تکسیدی عامل ایک کیمیائی نوع (chemical species) ہے جو کیمیائی تعامل کے دوران ایک یا دو برقیے حاصل کرتا ہے۔ اس نقطہ نظر سے یہ تخسیدی تعامل (redox reaction) کا ایک جزو ہوتا ہے۔

دوسرے نقطہ نظر سے تکسیدی عامل ایک ایک ایسا کیمیائی نوع ہے جو کسی کیمیائی شے سے برق منفی جواہر (electronegative atoms) کا تبادلہ کرتا ہے۔
احتراقی، آتشکیر اور کئی نامیاتی تخسیدی تعاملات (organic redox reactions) ، جواہر تبادلہ تعاملات ہیں۔

== تعریف ==
تکسیدی و تخفیفی تعاملات میں جب کوئی شے تخفیف کر جاتی ہے کیونکہ اس نے کسی دوسری شے کو تکسید کیا ہوگا تو اس کو ہم تکسیدی عامل کہتے ہیں۔

کوئی شے جو برقیوں کو قبول یا حاصل کرے جبکہ وہ خود تخفیف کر جائے تکسیدی عامل کہلاتا ہے۔