تکفیری ایک ایسی اصطلاح ہے جو ایک خاص مکتب فکر کی مسلم جماعت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تکفیری وہ جماعت ہے جو اپنے علاوہ دوسرے مسلمانوں کو کافر قرار دیتی ہے۔ تکفیری باقاعدہ ایک فرقے کی شکل اختیار کر چکا ہے جس میں ١١٠٢؁ء کے سیریا انقلاب کے بعد مزید اضافہ ہوا ہے

مسلمانوں کی تکفیر کا حکم

ترمیم

کسی مسلمان کو کافر کہنا، جائز نہیں ہے اور کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔

بوقتِ ضرورت

ترمیم

اگر واقعی کبھی ایسی ضرورت پیش آ جائے کہ کسی مسلمان کے کفریہ اعمال کے سبب اسے کافر کہنا پڑے تو اس وقت بھی مفتیان کرام کو بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

مختصر

ترمیم

تکفیری، وہ فرقہ ہے جو کسی مسلمان کو ذرا ذرا سی بات پر کافر کہ دیتے ہیں، اسلامی شریعت کی رو سے کسی مسلمان کو فروعی مسائل میں کمی زیادتی کے سبب کافر کہنا ناجائز ہے اور کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے۔ البتہ کبھی کبھی کچھ لوگ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمنی کا کام کرتے ہیں اور اسلام کی اصل جیسے کہ نماز، ختم نبوت اور قرآن مجید وغیرہ کا انکار کر دیتے ہیں اور لوگ اسے مسلمان سمجھ کر اس کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں تو ایسے لوگوں کی فتنہ پروری سے مسلمان عوام الناس کو محفوظ رکھنے کے لیے اس پر کفر کا فتویٰ لگایا جاتا ہے لیکن اس میں بھی انتہا درجے کے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔

حوالہ جات

ترمیم

[1]

  1. Religious Radicalism in the Greater Middle East - Google Books